You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام مسلم بن الحجاج النيسابوري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ يَعْنِي الْحِزَامِيَّ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ خَيْرُ يَوْمٍ طَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ يَوْمُ الْجُمُعَةِ فِيهِ خُلِقَ آدَمُ وَفِيهِ أُدْخِلَ الْجَنَّةَ وَفِيهِ أُخْرِجَ مِنْهَا وَلَا تَقُومُ السَّاعَةُ إِلَّا فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ
Abu Huraira reported the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: The best day on which the sun has risen is Friday; on it Adam was created. on it he was made to enter Paradise, on it he was expelled from it. And the last hour will take place on no day other than Friday.
ابو زناد نے اعرج سے اور انھوں نے حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے رو یت کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا :بہترین دن جس میں سورج نکلتا ہے جمعے کا ہے اسی دن آدم ؑکو پیدا کیا گیا تھا اور اسی دن انھیں جنت میں داخل کیا گیا اور اسی میں انھیں اس سے نکا لا گیا (خلا فت ارضی سونپی گئی ) اور قیامت بھی جمعے کے دن ہی بر پاہو گی ۔صالح مومنوں کے لیے یہ انعام عظیم حا صل کرنے کا دن ہو گا ۔
الشيخ غلام مصطفٰے ظهير امن پوري حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن نسائي 1431 ´تین جگہوں کے علاوہ کسی بھی جگہ کی زیارت کا قصد کرنا جائز نہیں` ”. . . سواریاں استعمال نہ کی جائیں یعنی سفر نہ کیا جائے مگر تین مسجدوں کی طرف: ایک مسجد الحرام کی طرف، دوسری میری مسجد یعنی مسجد نبوی کی طرف، اور تیسری مسجد بیت المقدس کی طرف . . .“ [سنن نسائي/كتاب الجمعة: 1431] فوائد و مسائل: ❀ سیدنا بصرہ بن ابوبصرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اس وقت ملا، جب وہ مسجد طور میں نماز پڑھنے کی غرض سے جا رہے تھے۔ میں نے ان سے کہا اگر آپ کے نکلنے سے پہلے ہماری ملاقات ہو جاتی، تو آپ مسجد طور کی طرف نہ جاتے۔ انہوں نے پوچھا: کیوں؟ میں نے بتایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: تین مسجدوں کے علاوہ کسی بھی جگہ کی طرف (تبرک کی نیت سے) رخت سفر نہیں باندھا جا سکتا؛ مسجد حرام، مسجد اقصیٰ اور میری مسجد۔“ [مسند الإمام أحمد: 6؍397، وسنده حسن] ❀ شہر بن حوشب تابعی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے سنا۔ ان کے پاس کوہ طور پر نماز کے بارے میں ذکر کیا گیا، تو انہوں نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی بھی مسجد کی طرف رخت سفر باندھنا جائز نہیں، سوائے تین مساجد کے، مسجد حرام، مسجد اقصیٰ اور میری یہ مسجد۔“ [مسند الإمام أحمد: 3؍64، وسنده حسن] ↰ ان احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ سوائے تین مساجد کے کسی بھی مسجد میں خاص ثواب کی نیت سے نماز پڑھنے کے لیے یا کسی بھی جگہ سے تبرک حاصل کرنے کے لیے سفر کرنا جائز نہیں۔ سیدنا بصرہ بن ابوبصرہ، سیدنا ابوسعید خدری اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہم شد رحال والی حدیث کو عموم پر محمول کرتے تھے، جیسا کہ سیدنا ابوسعیدخدری رضی اللہ عنہ سے کوہ طور پر نماز پڑھنے کے بارے میں سوال کیا گیا، تو انہوں نے یہی حدیث پیش کر کے اس سے ممانعت کا فتویٰ دیا۔ شارح صحیح بخاری، حافظ ابن حجر رحمہ اللہ (773-852ھ) لکھتے ہیں: ”اس سے مراد یہ ہے کہ ان مسجدوں کے علاوہ کسی بھی جگہ کی طرف (بطور تبرک) سفر کرنا منع ہے۔ علامہ طیبی رحمہ اللہ کہتے ہیں: اس حدیث کے الفاظ صریح ممانعت سے بھی زیادہ سخت ہیں، گویا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے ہیں کہ ان تین جگہوں کے علاوہ کسی بھی جگہ کی زیارت کا قصد کرنا جائز نہیں، کیونکہ یہ خصوصیت انہی جگہوں کو حاصل ہے۔“ [فتح الباري: 64/3، شرح الطيبي: 929/3] ماہنامہ السنہ جہلم، شمارہ 78-73، حدیث\صفحہ نمبر: 124