You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام مسلم بن الحجاج النيسابوري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
و حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ وَيَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا و قَالَ الْآخَرَانِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سَهْلٍ قَالَ مَا كُنَّا نَقِيلُ وَلَا نَتَغَدَّى إِلَّا بَعْدَ الْجُمُعَةِ زَادَ ابْنُ حُجْرٍ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
Sahl b. Said said: We did not have a siesta or lunch till after the Friday prayer. (Ibn Hajr added: ) During the lifetime of the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ).
عبداللہ بن مسلمہ بن قعنب،یحییٰ بن یحییٰ اور علی بن حجر میں سے یحییٰ نے کہا:ہمیں خبر دی اور دوسرے دونوں نے کہا:ہم سے حدیث بیا ن کی عبدالعزیز بن ابی حازم نے اپنے والد ابوحازم سے،انھوں نے حضرت سہیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی،انھوں نے کہا:ہم جمعہ کے بعد ہی قیلولہ کرتے اور کھانا کھاتے تھے۔(علی) ابن حجر نے اضافہ کیا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں۔
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1099 ´جمعہ کے وقت کا بیان۔` سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم جمعہ کے بعد ہی قیلولہ کرتے، اور دوپہر کا کھانا کھایا کرتے تھے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1099] اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) قیلولے کا وقت دوپہر ہے۔ لیکن جمعے کے دن صحابہ کرام رضوان للہ عنہم اجمعین اس وقت آرام نہیں کرتے تھے۔ تاکہ جمعے کے لئے اول وقت حاضر ہوسکیں۔ (2) کھانا بھی نماز کے بعد تک موخر کرنے کی یہی وجہ ہے ممکن ہے کہ اس وجہ سے بھی کھانا بعد میں کھاتے ہوں۔ کہ اگر پہلے کھانا کھا لیا توخطبے کے دوران میں نیند کا غلبہ ہوجائے گا۔ سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 1099