You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام مسلم بن الحجاج النيسابوري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا قَالَتْ: " كَانَ فِيمَا أُنْزِلَ مِنَ الْقُرْآنِ: عَشْرُ رَضَعَاتٍ مَعْلُومَاتٍ يُحَرِّمْنَ، ثُمَّ نُسِخْنَ، بِخَمْسٍ مَعْلُومَاتٍ، فَتُوُفِّيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُنَّ فِيمَا يُقْرَأُ مِنَ الْقُرْآنِ
A'isha (Allah be pleased with, her) reported that it had been revealed in the Holy Qur'an that ten clear sucklings make the marriage unlawful, then it was abrogated (and substituted) by five sucklings and Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) died and it was before that time (found) in the Holy Qur'an (and recited by the Muslims).
عبداللہ بن ابی بکرہ نے عمرہ سے، انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، انہوں نے کہا: قرآن میں نازل کیا گیا تھا کہ دس بار دودھ پلانا جن کا علم ہو، حرمت کا سبب بن جاتا ہے، پھر انہیں پانچ بار دودھ پلانے (کے حکم) سے جن کا علم ہو، منسوخ کر دیا گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوئے تو یہ ان آیات میں تھی جن کی (نسخ کا حکم نہ جاننے والے بعض لوگوں کی طرف سے) قرآن میں تلاوت کی جاتی تھی
حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 578 ´ «عشر رضعات» والی آیت منسوخ ہے` «. . . 311- وبه: أنها قالت: كان فيما أنزل من القرآن عشر رضعات معلومات يحرمن، ثم نسخن بخمس معلومات، فتوفي رسول الله صلى الله عليه وسلم وهن مما يقرأ من القرآن. . . .» ”. . . اور اسی سند کے ساتھ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) سے روایت ہے کہ قرآن میں (پہلے) «عَشرُ رضعاتٍ مَعلوماتٍ» دس دفعہ دودھ پلانا ہے معلوم طریقے سے، نازل ہوئی پھر پانچ دفعہ معلوم طریقے سے، کے ساتھ یہ منسوخ ہو گئی، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوئے تو یہ قرآن میں پڑھی جاتی تھی . . .“ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 578] تخریج الحدیث: [وأخرجه مسلم 1452، من حديث ما لك به] تفقه: ➊ منسوخ آیت (دس رضعات والی) وہی آیت ہے جوکسی صحیفے پر لکھی ہوئی تھی اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے سرہانے کے نیچے رکھی ہوئی تھی، اسے بعد میں بکری کھاگئی۔ دیکھئے [مسند أحمد 269/6 ح36316 وسند حسن، سنن ابن ماجه: 1944] ● خمس رضعات والی آیت کی تلاوت بھی منسوخ ہوگئی تھی لیکن حکم باقی رہا۔ ● جس آیت کی تلاوت منسوخ ہوگئی تھی اگر وہ اس طرح سے نہ اٹھائی جاتی تو یہ ڈر تھا کہ کہیں قرآن میں لکھ دی جائے۔ اس سے رافضیوں کا وہ عقیدہ ثابت نہیں ہوتا جس میں بعض کہتے ہیں کہ قرآن کے چالیس پارے تھے جن میں سے دس پارے بکری کھا گئی۔ رافضیوں کی یہ بات بالکل جھوٹ ہے۔ ➋ نیز دیکھئے [الموطأ حديث: 310، البخاري 2646، ومسلم 1444] ➌ آیت مذکورہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہی منسوخ ہوگئی تھی مگر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو علم نہیں تھا۔ ● معلوم ہوا کہ بڑے سے بڑے عالم پر بھی بعض دلائل مخفی رہ سکتے ہیں۔ ➍ قرآن وحدیث میں بعض احکام میں ناسخ ومنسوخ واقع ہوا ہے۔ ➎ یہ عین ممکن ہے بعض لوگوں تک ناسخ نہ پہنچے اور وہ سابقہ حکم (منسوخ) پر عمل کرتے رہیں۔ ➏ ناسخ کے آ جانے اور علم ہونے کے بعد منسوخ پرعمل جائز نہیں ہے۔ موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث\صفحہ نمبر: 311