You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام مسلم بن الحجاج النيسابوري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو الْأَشْعَثِيُّ، حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ مَعْمَرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «لَا يَحْتَكِرُ إِلَّا خَاطِئٌ»،
Ma'mar b. Abdullah reported Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: No one hoards but the sinner.
محمد بن عجلان نے محمد بن عمرو بن عطاء سے، انہوں نے سعید بن مسیب سے، انہوں نے حضرت معمر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی، آپ نے فرمایا: گناہ گار کے سوا کوئی اور شخص ذخیرہ اندوزی نہیں کرتا۔
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2154 ´ذخیرہ اندوزی اور جلب کا بیان۔` معمر بن عبداللہ بن نضلہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ذخیرہ اندوزی صرف خطاکار کرتا ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب التجارات/حدیث: 2154] اردو حاشہ: فوائد ومسائل: (1) ذخیرہ اندوزی کا مطلب یہ ہے کہ جب عوام کو کسی چیز کی زیادہ ضرورت ہو، تاجر اس وقت اپنا مال روک لے تا کہ قیمت اور بڑھ جائے۔ اس میں لالچ اور خود غرضی پائی جاتی ہے۔ ایسے شخص کے دل میں یہ خواہش ہوتی ہے کہ عوام مصیبت میں مبتلا ہوں تا کہ وہ دولت جمع کرسکے۔ اس قسم کی خواہشات ایک مسلمان کی شان کے لائق نہیں۔ (2) ذخیرہ اندوزی شرعاً ممنوع ہے، اور ممنوع کام کے ارتکاب سے روزی میں حرام شامل ہوجاتا ہے۔ (3) گناہ گار کے لفظ میں یہ اشارہ ہے کہ ایسا غلط کام وہی کرسکتا ہے جو گناہوں کا عادی ہوچکا ہو۔ جس سے کبھی کبھار کوئی گناہ کا کام ہوجاتا ہے وہ اتنے بڑے جرم کا ارتکاب نہیں کر سکتا۔ (4) اپنی ذاتی ضروریات کے لیے مناسب مقدار میں چیز خرید رکھ لینا ذخیرہ اندوزی میں شامل نہیں، مثلاً: اگر کوی شخص اپنے گھر میں استعمال کے لیے سال بھی کی ضروریات کے مطابق فصل کے موسم میں غلہ خرید لیتا ہے تو وہ مجرم نہیں۔ سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 2154