Smart Quran & Hadith Search

You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.

Quran Hadith
🔍
Book Image

صَحِيحُ مُسْلِمٍ

✍️ الإمام مسلم بن الحجاج النيسابوري

📄 ابواب کی تعداد: 340

📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373

صَحِيحُ مُسْلِمٍ هُوَ أَحَدُ أَصَحِّ وَأَعْظَمِ مَجْمُوعَاتِ الحَدِيثِ فِي أَهْلِ السُّنَّةِ وَالجَمَاعَةِ، وَيَأْتِي فِي المَرْتَبَةِ الثَّانِيَةِ بَعْدَ صَحِيحِ البُخَارِيِّ مِنْ حَيْثُ السُّلْطَةِ. جَمَعَهُ الإِمَامُ مُسْلِمُ بْنُ الحَجَّاجِ النَّيْسَابُورِيُّ، وَهُوَ مِنْ عُلَمَاءِ الحَدِيثِ المَشْهُورِينَ فِي القَرْنِ التَّاسِعِ. هَذَا الكِتَابُ هُوَ جُزْءٌ مِنْ كُتُبِ السِّتَّةِ، وَهِيَ سِتُّ مَجْمُوعَاتٍ رَئِيسِيَّةٍ لِلْحَدِيثِ مُعْتَرَفٌ بِهَا فِي التَّقَالِيدِ السُّنِّيَّةِ. الكِتَابُ هُوَ نَتِيجَةُ جُهْدٍ مُنَظَّمٍ وَعِلْمِيٍّ لِحِفْظِ أَقْوَالِ النَّبِيِّ مُحَمَّدٍ ﷺ وَأَفْعَالِهِ وَإِقْرَارَاتِهِ. اتَّبَعَ الإِمَامُ مُسْلِمٌ مَعَايِيرَ صَارِمَةً فِي التَّحَقُّقِ مِنْ صِحَّةِ الأَسَانِيدِ وَثَبَاتِ مَتْنِ الحَدِيثِ، مَعَ التَّرْكِيزِ عَلَى الأَسَانِيدِ المُسْتَمِرَّةِ وَالرُّوَاةِ المَوْثُوقِينَ. مَنْهَجُهُ، الَّذِي يُشْبِهُ إِلَى حَدٍّ كَبِيرٍ مَنْهَجَ الإِمَامِ البُخَارِيِّ، كَانَ يُرَكِّزُ بِشَكْلٍ أَكْبَرَ عَلَى اسْتِمْرَارِيَّةِ وَسَلَامَةِ السِّلْسِلَةِ دُونَ الحَاجَةِ دَائِمًا إِلَى أَنْ يَكُونَ الرُّوَاةُ قَدِ الْتَقَوْا بَعْضُهُمْ بِبَعْضٍ شَخْصِيًّا. صَحِيحُ مُسْلِمٍ مُنَظَّمٌ حَسَبَ المَوْضُوعَاتِ، حَيْثُ تَمَّ تَجْمِيعُ الأَحَادِيثِ ضِمْنَ مَوَاضِيعَ تُسَهِّلُ الدِّرَاسَةَ العِلْمِيَّةَ وَالاسْتِنْبَاطَ القَانُونِيَّ. هَيْكَلُ الكِتَابِ يُعَبِّرُ عَنْ اهْتِمَامٍ عَمِيقٍ بِالوُضُوحِ وَالدِّقَّةِ وَالتَّصْنِيفِ. يَحْتَوِي الكِتَابُ عَلَى الآلَافِ مِنَ الأَحَادِيثِ الَّتِي تَغْطِي مَجْمُوعَةً وَاسِعَةً مِنَ المَوَاضِيعِ فِي الإِيمَانِ، وَالعِبَادَةِ، وَالأَخْلَاقِ، وَالحَيَاةِ اليَوْمِيَّةِ. تَمَّ قَبُولُ هَذَا الكِتَابِ عَلَى نِطَاقٍ وَاسِعٍ مِنْ قِبَلِ العُلَمَاءِ عَبْرَ القُرُونِ وَالمَنَاطِقِ، وَلَا يَزَالُ يُشَكِّلُ مَصْدَرًا أَسَاسِيًّا فِي دِرَاسَةِ الفِقْهِ الإِسْلَامِيِّ، وَعِلْمِ الكَلَامِ، وَعُلُومِ الحَدِيثِ. لَقَدْ مَنَحَتْ مَعَايِيرُ الإِمَامِ مُسْلِمٍ الصَّارِمَةُ وَصِدْقُهُ العِلْمِيُّ صَحِيحَ مُسْلِمٍ مَكَانًا دَائِمًا وَمُحْتَرَمًا فِي عِلْمِ الحَدِيثِ الإِسْلَامِيِّ.
Hadith #439

کتاب: ایمان کا بیان

Book on Faith

Book on Faith
Hadith No#: 439
Hadith Status: Sahih
صَحِيحُ مُسْلِمٍ
کتاب: ایمان کا بیان
حکمِ حدیث: صحيح

اسماعیل بن ابراہیم نے داود سے ، انہوں نے شعبی سے اور انہوں نے مسروق سے روایت کی ، کہا : میں حضرت عائشہ ؓ کی خدمت میں ٹیک لگائے ہوئے بیٹھا تھا کہ حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا: ابو عائشہ ! ( یہ مسروق کی کنیت ہے ) تین چیزیں ہیں جس نے ان میں سے کوئی بات کہی، اس نے اللہ تعالیٰ پر بہت بڑا بہتان باندھا ، میں نے پوچھا : وہ باتیں کون سی ہیں ؟ انہوں نے فرمایا:جس نے یہ گمان کیا کہ محمدﷺ نے اپنےرب کو دیکھا ہے تو اس نے اللہ تعالیٰ پر بہت بڑا بہتان باندھا ۔ انہوں نےکہا: میں ٹیک لگائے ہوئے تھا تو ( یہ بات سنتے ہی ) سیدھا ہو کر بیٹھ گیا اور کہا: ام المومنین !مجھے (بات کرنے کا ) موقع دیجیے اور جلدی نہ کیجیے ، کیا اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں کہا:’’ بےشک انہوں نے اسے روشن کنارے پر دیکھا ‘‘ ( اسی طرح) ’’اور آپ ﷺ نے اسے ایک بار اترتے ہوئے دیکھا ۔‘‘ حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا: میں اس امت میں سب سے پہلی ہوں جس نے اس کے بارے میں رسول اللہ ﷺ سےسوال کیا تو آپ نے فرمایا:’’ وہ یقیناً جبریل ﷤ ہیں ، میں انہیں اس شکل میں ، جس میں پیدا کیے گئے ، دو دفعہ کے علاوہ کبھی نہیں دیکھا : ایک دفعہ میں نے انہیں آسمان سے اترتے دیکھا ، ان کے وجود کی بڑائی نے آسمان و زمین کےدرمیان کی وسعت کو بھر دیا تھا‘‘ پھر ام المومنین نے فرمایا: کیا تم نے اللہ تعالیٰ کا فرمان نہیں سنا:’’ آنکھیں اس کا ادراک نہیں کر سکتیں اور وہ آنکھوں کا ادراک کرتا ہے اور وہ باریک بین ہر چیز کی خبر رکھنے والا ہے ‘‘ اور کیا تم نے یہ نہیں سنا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :’’ اور کسی بشر میں طاقت نہیں کہ اللہ تعالیٰ اس سے کلام فرمائے مگر وحی کے ذریعے سے یا پردے کی اوٹ سے یا وہ کسی پیغام لانےوالا (فرشتے) کو بھیجے تو وہ اس کے حکم سے جو چاہے وحی کرے بلاشبہ وہ بہت بلند اوردانا ہے۔ ‘‘ (ام المومنین نے ) فرمایا:جوشخص یہ سمجھتا ہے کہ رسول ا للہ ﷺ نے اللہ تعالیٰ کی کتاب میں سے کچھ چھپا لیا تو اس نے اللہ تعالیٰ پر بہت بڑا بہتان باندھا کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :’’اے رسول ! پہنچا دیجیے جو کچھ آپ کے رب کی طرف سے آپ پر نازل کیا گیا اور اگر (بالفرض)آپ نے ایسا نہ کیا تو آپ نے اس کا پیغام نہ پہنچایا(فریضئہ رسالت ادا نہ کیا۔)‘‘ (اور ) انہوں نے فرمایا:اور جوشخص یہ کہے کہ آپ اس بات کی خبر دے دیتے ہیں کہ کل کیا ہو گا تو اس نے اللہ تعالیٰ پر بہت بڑا جھوٹ باندھا، کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :’’( اے نبی!) فرما دیجیے ! کوئی ایک بھی جو آسمانوں اور زمین میں ہے ، غیب نہیں جانتا ، سوائے اللہ کے ۔ ‘‘