You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام مسلم بن الحجاج النيسابوري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ عَوْنٍ الْهِلَالِيُّ، جَمِيعًا عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ ابْنُ الصَّبَّاحِ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ أَحْدَثَ فِي أَمْرِنَا هَذَا مَا لَيْسَ مِنْهُ فَهُوَ رَدٌّ
A'isha reported Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: He who innovates things in our affairs for which there is no valid (reason) (commits sin) and these are to be rejected.
ابراہیم بن سعد بن ابراہیم بن عبدالرحمان بن عوف نے ہمیں حدیث بیان کی، کہا: ہمیں میرے والد نے قاسم بن محمد سے حدیث بیان کی، انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے ہمارے اس امر (دین) میں کوئی ایسی نئی بات شروع کی جو اس میں نہیں تو وہ مردود ہے
حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مشكوة المصابيح 140 ´بدعت کا رد` «. . . عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ أَحْدَثَ فِي أَمْرِنَا هَذَا مَا لَيْسَ مِنْهُ فَهُوَ رد» . . .» ”. . . سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ہمارے دین اسلام میں کوئی نئی بات نکالی جو دین سے نہیں ہے تو وہ مردود ہے۔“ اس حدیث کو بخاری و مسلم نے روایت کیا ہے۔ . . .“ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْإِيمَانِ: 140] تخریج الحدیث: [صحيح بخاري 2697]، [صحيح مسلم 4493] فقہ الحدیث ➊ دین میں ہر وہ نئی بات جو قرآن، حدیث، اجماع اور آثار سلف صالحین سے ثابت نہیں بدعت کہلاتی ہے اور گمراہی ہے۔ ➋ ایک طویل روایت کا خلاصہ یہ ہے کہ کچھ لوگ مسجد میں حلقوں کی صورت میں کنکریوں پر سو دفعہ «الله أكبر»، سو دفعہ «لا إلٰه إلا الله» اور سو دفعہ «سبحان الله» پڑھ رہے تھے تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے انہیں اس حرکت سے منع کر دیا۔ دیکھئے: [سنن الدارمي ج1 ص286، 287 ح210 وسندہ صحیح] ↰ اس روایت کو سرفراز خان صفدر دیوبندی نے صحيح قرار دیا ہے۔ دیکھئے: [راه سنت ص 123] ➌ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دوسری روایت میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: «من أحدث فى ديننا ما ليس منه فهو رد» ”جس نے ہمارے دین میں کوئی ایسی بات نکالی جو اس میں موجود نہیں تو وہ مردود ہے۔“ [جزء من حديث لوين: 69 وسنده صحيح، شرح السنة للبغوي: 103، وسنده حسن] تنبیہ: حدیثِ «لُوَيْن» کا حوالہ المکتبة الشاملة سے لیا گیا ہے۔ نیز دیکھئے: [جزء فيه من حديث لوين/مطبوع ح71 وسنده صحيح] ➍ جو شخص کتاب و سنت کو مضبوطی سے پکڑتا ہے اور ہر قسم کی بدعات سے دور رہتا ہے تو یہ شخص صراط مستقیم پر گامزن اور کامیاب ہے۔ ➎ مشہور تابعی امام زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ہم سے پہلے گزرنے والے علماء فرماتے تھے کہ سنت کو مضبوطی سے پکڑنے میں نجات ہے۔“ [سنن الدارمي: 97 و سنده صحيح] ➏ تابعی عبداللہ بن فیروز الدیلمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”مجھے پتا چلا ہے کہ دین کے خاتمے کی ابتدا ترک سنت سے ہو گی۔“ [سنن الدارمي: 98 وسنده صحيح] ↰ یاد رہے کہ حجت ہونے کے لحاظ سے حدیث اور سنت ایک ہی چیز کے دو نام ہیں جیسا کہ سلف صالحین اور اصول حدیث سے ثابت ہے لہٰذا جو شخص صحیح حدیث کا تارک ہے وہ سنت کا بھی تارک ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے تارک سنت پر لعنت بھیجی ہے۔ دیکھئے: [سنن الترمذي 2154، وسنده حسن] ➐ جلیل القدر تابعی امام حسان بن عطیہ رحمہ اللہ نے فرمایا: ”جو قوم بھی اپنے دین میں کوئی بدعت نکالتی ہے تو اس کے بدلے میں اللہ تعالیٰ ان سے سنتیں اٹھا لیتا ہے، پھر وہ سنتیں قیامت تک ان کے پاس واپس نہیں آتیں۔“ [سنن الدارمي: 99 وسندہ صحیح] ➑ مشہور جلیل القدر تابعی امام اور فقیہ ابوقلابہ عبداللہ بن زید الجرمی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”بدعتی لوگ گمراہ ہیں اور میں یہی سمجھتا ہوں کہ وہ جہنم میں جائیں گے۔“ [سنن الدارمي: 101، وسنده صحيح] ➒ یاد رہے کہ شریعت میں بدعات کا تعلق ان ایجادات سے ہے جن کا بغیر ادلہ شرعیہ کے دین میں اضافہ کیا گیا ہے، رہی دنیاوی ایجادات تو ان کا دین سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ حدیث «أنتم أعلم بأمر دنياكم» تم دنیا کے معاملات زیادہ جانتے ہو۔ [صحيح مسلم: 2363، دارالسلام: 6128] کی رُو سے وہ تمام دنیاوی ایجادات جائز ہیں جن کے ذریعے سے شریعت پر کوئی زد نہیں آتی۔ ➓ حمص شام کے تبع تابعین میں سے ثقہ امام ابوزرعہ یحییٰ بن ابی عمر السیبانی رحمہ اللہ (متوفی148ھ) فرماتے ہیں: ”یہ کہا جاتا تھا کہ بدعتی کی توبہ اللہ قبول نہیں کرتا اور (دوسری بات یہ ہے کہ) بدعتی ایک بدعت چھوڑ کر اس سے زیادہ بری بدعت میں داخل ہو جاتا ہے۔“ [كتاب البدع والنهي عنها: 144، وسنده حسن] ◄ معلوم ہوا کہ اگر کوئی بدعتی اپنی بدعت سے لوگوں کے سامنے توبہ کر لے تو پھر کافی عرصے تک اسے زیر نگرانی رکھنا چاہئیے، کیونکہ عام اہل بدعت کا یہی دستور ہے کہ وہ ایک بدعت سے نکل کر دوسری خطرناک بدعت سے دوچار ہو جاتے ہیں۔ اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح، حدیث\صفحہ نمبر: 140