You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام مسلم بن الحجاج النيسابوري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَمُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ قَالَا حَدَّثَنَا يَحْيَى وَهُوَ الْقَطَّانُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ أَخْبَرَنَا نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ كُلُّ مُسْكِرٍ خَمْرٌ وَكُلُّ خَمْرٍ حَرَامٌ
Nafi' reported Ibn 'Umar as saying: I do not know this but from Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) who said: Every intoxicant is Khamr and every Khamr is forbidden.
عبید اللہ نے کہا : ہمیں نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے خبر دی کہا: اس بات کا علم مجھ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی طرف سے ہے کہ آپ نے فرما یا : ہر نشہ آور چیز خمر ہے اور ہر خمر حرام ہے۔
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3387 ´ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے۔` عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الأشربة/حدیث: 3387] اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) نشہ آور چیز خواہ پی جاتی ہو یا کھائی جاتی ہو سونگھی جاتی ہو یا انجکشن کے ذریعے سے جسم میں داخل کی جاتی ہوحرام ہے۔ (2) منشیات کا استعمال کم ہو یا زیاہ ہر صورت میں حرام ہے۔ (2) اگر کوئی مشروب زیادہ مقدار میں پینے سے نشہ ہوتا ہے۔ تو اس کا کم مقدار میں استعمال بھی حرام ہے۔ خواہ اس سے نشہ نہ آئے۔ (4) تمباکو کا اثر بھی نشے کا سا ہے۔ اور اس کے بہت سے نقصانات ہیں۔ لہٰذا حقہ، سگریٹ، سگار، کھانے والا تمباکو اور اس طرح کی تمام اقسام اور صورتیں شرعا ممنوع ہیں۔ (5) ان اشیاء کی خریدوفروخت اور پیداوارسب کا یہی حکم ہے۔ یعنی ممنوع ہے۔ سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 3387