You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام مسلم بن الحجاج النيسابوري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَأَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ قَالُوا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ح و حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ح و حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ وَاللَّفْظُ لَهُ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ جَالِسًا وَفِي يَدِهِ عُودٌ يَنْكُتُ بِهِ فَرَفَعَ رَأْسَهُ فَقَالَ مَا مِنْكُمْ مِنْ نَفْسٍ إِلَّا وَقَدْ عُلِمَ مَنْزِلُهَا مِنْ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ فَلِمَ نَعْمَلُ أَفَلَا نَتَّكِلُ قَالَ لَا اعْمَلُوا فَكُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ ثُمَّ قَرَأَ فَأَمَّا مَنْ أَعْطَى وَاتَّقَى وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَى إِلَى قَوْلِهِ فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْعُسْرَى
Ali reported that one day Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) was sitting with a wood in his hand and he was scratching the ground. He raised his head and said: There is not one amongst you who has not been allotted his seat in Paradise or Hell. They said: Allah's Messenger. then, why should we perform good deeds, why not depend upon our destiny? Thereupon he said. No, do perform good deeds, for everyone is facilitated in that for which he has been created; then he recited this verse: Then, who gives to the needy and guards against evil and accepts the excellent (the truth of Islam and the path of righteousness it prescribes), We shall make easy for him the easy end... (xcii. 5-10).
وکیع، عبداللہ بن نمیر اور ابومعاویہ نے کہا: ہمیں اعمش نے سعد بن عبیدہ سے حدیث بیان کی، انہوں نے ابوعبدالرحمٰن سلمی سے اور انہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن بیٹھے ہوئے تھے، اور آپ کے ہاتھ میں ایک چھڑی تھی جس سے آپ زمین کرید رہے تھے، پھر آپ نے اپنا سر اقدس اٹھا کر فرمایا: تم میں سے کوئی ذی روح نہیں مگر جنت اور دوزخ میں اس کا مقام (پہلے سے) معلوم ہے۔ انہوں (صحابہ) نے عرض کی: اللہ کے رسول! پھر ہم کس لیے عمل کریں؟ ہم اسی (لکھے ہوئے) پر تکیہ نہ کریں؟ آپ نے فرمایا: نہیں، تم عمل کرو، ہر شخص کے لیے اسی کی سہولت میسر ہے جس (کو خود اپنے عمل کے ذریعے حاصل کرنے) کے لیے اس کو پیدا کیا گیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے: تو وہ شخص جس نے (اللہ کی راہ میں) دیا اور اچھی بات کی تصدیق کی سے لے کر تو ہم اسے مشکل زندگی (تک جانے) کے لیے سہولت دیں گے تک پڑھا۔
حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مشكوة المصابيح 85 ´عمل کی اہمیت` «. . . عَن عَليّ رَضِي الله عَنهُ قَالَ كُنَّا فِي جَنَازَة فِي بَقِيع الْغَرْقَد فَأَتَانَا النَّبِي صلى الله عَلَيْهِ وَسلم فَقعدَ وقعدنا حوله وَمَعَهُ مخصرة فَنَكس فَجعل ينكت بمخصرته ثمَّ قَالَ مَا مِنْكُم من أحد مَا من نفس منفوسة إِلَّا كتب مَكَانهَا من الْجنَّة وَالنَّار وَإِلَّا قد كتب شقية أَو سعيدة فَقَالَ رجل يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفَلَا نَتَّكِلُ عَلَى كِتَابِنَا وَنَدع الْعَمَل فَمن كَانَ منا من أهل السَّعَادَة فسيصير إِلَى عمل أهل السَّعَادَة وَأما من كَانَ منا من أهل الشقاوة فسيصير إِلَى عمل أهل الشقاوة قَالَ أما أهل السَّعَادَة فييسرون لعمل السَّعَادَة وَأما أهل الشقاوة فييسرون لِعَمَلِ الشَّقَاوَةِ ثُمَّ قَرَأَ - [32] - (فَأَمَّا مَنْ أَعْطَى وَاتَّقَى وَصدق بِالْحُسْنَى) الْآيَة . . .» ”. . . اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر شخص کا ٹھکانا دوزخ یا جنت میں لکھا جا چکا ہے یعنی جہنمی یا جنتی ہونا اللہ کے علم میں مقرر ہو چکا ہے۔“ لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! پھر تو ہم اپنی لکھی ہوئی تقدیر پر بھروسہ نہ کر لیں اور عمل کو چھوڑ دیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(عمل کو نہ چھوڑو بلکہ) کام کیے جاؤ جس چیز کے لیے جس کو پیدا کیا گیا ہے وہی چیز اس کے لیے آسان کر دی گئی ہے اگر وہ نیک بخت ہے تو نیک بختی کے کام اس کے لیے آسان کر دیے جائیں گے اور اگر وہ بدبخت ہے تو بدبختی کے کام اس کے لیے آسان کر دیئے جائیں گے اس کے بعد آپ نے اس آیت کریمہ کی تلاوت فرمائی کہ «فاما من اعطي» الاية اور جس نے دیا اور پرہیزگاری اختیار کی اور کلمہ حسنیٰ کو مان لیا۔“ اس حدیث کو بخاری مسلم نے روایت کیا ہے۔ . . .“ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْإِيمَانِ: 85] تخریج: [صحيح بخاري 1362]، [صحيح مسلم 6731] فقہ الحدیث: ➊ سورۂ لیل کی باقی مشار إلیھا آیات درج ذیل ہیں: «فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرَى ﴿٧﴾ وَأَمَّا مَن بَخِلَ وَاسْتَغْنَى ﴿٨﴾ وَكَذَّبَ بِالْحُسْنَى ﴿٩﴾ فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْعُسْرَى ﴿١٠﴾ » ”پس ہم اسے عنقریب آسانی مہیا کریں گے، اور جس نے بخل کیا اور (ثواب و عذاب سے) بے پرواہ بنا اور سب سے اچھی چیز (دین اسلام) کو جھٹلایا تو ہم عنقریب اس کے لئے تنگی (عذاب) آسان کر دیں گے۔“ [الليل: 7۔ 10] ↰ معلوم ہوا کہ حدیث قرآن مجید کی تفسیر، تشریح، تصدیق اور بیان ہے۔ ➋ صرف یہ کہنا کہ ہماری تقدیر میں جو لکھا ہوا ہے ہمیں ملے گا اور اس سے استدلال کرتے ہوئے نیک اعمال نہ کرنا غلط ہے۔ جنت میں داخلے کے لئے تین شرائط مقرر ہیں: ① ایمان (عقیدہ صحیحہ) ② نیک اعمال ③ اللہ کا فضل و کرم اور رحمت پوری محنت اور ولولہ انگیز عزم سے شریعت پر عمل کریں اور اللہ سے امید رکھیں کہ وہ اپنے خاص فضل و کرم اور رحمت سے اپنی جنت میں داخل فرمائے گا اور ساری خطائیں معاف فرما دے گا۔ اللہ غفور و رحیم ہے۔ ➌ جس مسئلے کا علم نہ ہو یا کوئی اشکال ہو تو علمائے حق سے پوچھ لینا چاہئے تاکہ آدمی صراط مستقیم پر گامزن رہے۔ ➍ قرآن و حدیث ایک دوسرے کی تصدیق کرتے ہیں۔ ➎ احادیث صحیحہ سے ثابت ہے کہ ہر آدمی کے لئے دو ٹھکانے لکھے ہوئے ہیں: ① جنت کا ٹھکانا ② جہنم کا ٹھکانا۔ دیکھئے: صحیح بخاری [1374] صحیح مسلم [70؍2870] اور اضواء المصابیح [126] جو شخص صحیح عقیدے اور نیک اعمال کے ساتھ زندگی گزارتا ہے۔ ہر وقت اپنی خطاؤں پر نادم و تائب رہتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے اپنے فضل و کرم اور رحمت سے جہنم کے ٹھکانے سے بچا کر جنت کے ٹھکانے میں داخل کر دیتا ہے۔ رہا کافر و مشرک اور بدبخت تو اسے جنتی ٹھکانا دکھا کر دور ہٹایا جاتا ہے اور جہنمی ٹھکانے میں داخل کر دیا جاتا ہے، تاکہ وہ افسوس و ندامت سے مسلسل عذاب کا مزہ چکھتا رہے۔ «أعاذنا الله من غضبه ومن عذاب القبر ومن خزي يوم القيامة» ➏ اہل علم سے مسئلہ پوچھتے وقت ان کا نام نہیں لینا چاہئیے، بلکہ عزت و احترام اور انتہائی ادب کے ساتھ سوال کر کے جواب کا انتظار کرنا چاہئیے۔ ➐ دنیا میں انسان کی اچھائی اور برائی کا فیصلہ اس کے ظاہری اعمال و عقائد کی بنیاد پر ہی کیا جا سکتا ہے، رہے باطنی اعمال و عقائد تو ان سے صرف اللہ ہی باخبر ہے۔ اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح، حدیث\صفحہ نمبر: 85