You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام مسلم بن الحجاج النيسابوري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ قَالَا: حَدَّثَنَا يَحْيَى وَهُوَ ابْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، ح، وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَابْنُ نُمَيْرٍ، - وَاللَّفْظُ لَهُمَا - قَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ: حَدَّثَنَا أَبِي، وَقَالَ: أَبُو بَكْرٍ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، قَالَا: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ عُمَرَ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَيَرْقُدُ أَحَدُنَا وَهُوَ جُنُبٌ؟ قَالَ: «نَعَمْ إِذَا تَوَضَّأَ
Ibn 'Umar reported: Umar said: Is one amongst us permitted to sleep in a state of impurity (i. e. after having sexual intercourse)? He (the Holy Prophet) said: Yes, after performing ablution.
عبید اللہ نے نافع سے ، انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سےر وایت کی کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا :اے اللہ کے رسول ! ہم میں سے کوئی جنابت کی حالت میں ہو تو کیا وہ ( اسی طرح ) سو سکتا ؟ آپ نے فرمایا:’’ہاں ، جب وضو کر لے ۔‘‘
حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 46 ´رات کو جنبی ہو جائے تو کیا کرے؟` «. . . 280- وبه: أنه قال: ذكر عمر بن الخطاب لرسول الله صلى الله عليه وسلم أنه تصيبه الجنابة من الليل، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ”توضأ واغسل ذكرك ثم نم“ . . . .» ”. . . اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا کہ وہ (بعض اوقات) رات کو جنبی ہو جاتے ہیں (تو کیا کریں؟) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وضو کرو اور اپنی شرمگاہ (ذکر) دھو لو پھر سو جاؤ . . .“ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 46] تخریج الحدیث: [واخرجه البخاري 290، و مسلم 306/25، من حديث مالك به] تفقه: ➊ جنبی کو چاہئے کہ استنجا اور وضو کرکے اگر سونا چاہے تو سو جائے۔ ➋ اگر کوئی مجبوری ہو تو وضو اور غسل کے بغیر جنبی سو سکتا ہے۔ امام سعید بن المسیب رحمہ اللہ نے فرمایا: اگر جنبی بغیر وضو کے سونا چاہے تو سو جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه 1/61 ح667 وسندہ صحيح] ◄ نبی صلی اللہ علیہ وسلم حالتِ جنابت میں وضو یا تیمّم کر کے سو جاتے تھے۔ دیکھئے: [السنن الكبريٰ للبيهقي 1/400 وسنده حسن غريب، وحسنه الحافظ ابن حجر رحمه الله فى فتح الباري 1/394 ح290] ◄ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا جب حالتِ جنابت میں ہوتیں تو وضو یا تیمّم کر کے سو جاتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه 1/61 ح676 وسنده صحيح] ➌ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جنبی آدمی کو وضو کے بغیر نہیں سونا چاہئے۔ [الموطأ 1/48 ح106، وسنده صحيح] ➍ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ جب حالتِ جنابت میں کھانا کھانے یا سونے کا ارادہ کرتے تو اپنا چہرہ اور کہنیوں تک دونوں ہاتھ دھوتے، سر کا مسح کرتے پھر کھانا کھاتے یا سو جاتے تھے۔ [الموطأ 1/48 ح107، وسنده صحيح] ➎ لوگوں کو دین سمجھانے کے لئے ضرورت کے وقت حق بات بیان کرنے سے نہیں شرمانا چاہئے۔ ➏ جنابت سے مومن نجس نہیں ہوتا۔ موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث\صفحہ نمبر: 280