You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام مسلم بن الحجاج النيسابوري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، ح، وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ح، وَحَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ، وَابْنُ نُمَيْرٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ، كُلُّهُمْ عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا أَتَى أَحَدُكُمْ أَهْلَهُ، ثُمَّ أَرَادَ أَنْ يَعُودَ، فَلْيَتَوَضَّأْ» زَادَ أَبُو بَكْرٍ فِي حَدِيثِهِ: بَيْنَهُمَا وُضُوءًا، وَقَالَ: ثُمَّ أَرَادَ أَنْ يُعَاوِدَ
Abu Sa'id al-Khudri reported: The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: When anyone amongst you has sexual intercourse with his wife and then he intends to repeat it, he should perform ablution. In the hadith transmitted by Abu Bakr. (the words are): Between the two (acts) there should be an ablution, or he (the narrator) said: Then he intended that it should be repeated.
ابو بکر بن ابی شیبہ نے کہا:ہمیں حفص بن غیاث نے حدیث سنائی، نیز ابو کریب نے کہا: ہمیں ابن ابی زائدہ نے خبر دی، نیز عمرو ناقد اور ابن نمیر نے کہا: ہمیں مروان بن معاویہ فزاری نے حدیث سنائی، ان سب ( حفص ، ابن ابی زائدہ اور مروان)نے عاصم سے ، انہوں نے ابومتوکل سے اور انہو ں نے حضرت ابو سعید خدریرضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’جب تم میں سے کسی نے اپنی بیوی سے مباشرت کر لی ، پھر سے کرنا چاہے تو وہ وضو کر لے ۔ ‘‘ ( حفص بن غیاث سے روایت کرنے والے) ابو بکر نے اپنی حدیث میں یہ اضافہ کیا : دونوں بار کے درمیان وضو کر لے ، نیز أن یعود(پھر سے ) کے بجائےأن یعاود(دوبارہ) کے الفاظ استعمال کیے ۔
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 103 ´دوبارہ ہم بستری کے لیے وضو` «. . . وعن ابي سعيد الخدري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «إذا اتى احدكم اهله ثم اراد ان يعود فليتوضا بينهما وضوءا . . .» ”. . . سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ ”جب تم میں سے کوئی اپنی اہلیہ کے پاس جائے (یعنی تعلق زن و شو قائم کرے، ہمبستری کرے) پھر دوبارہ لطف اندوز ہونے کا ارادہ ہو تو درمیان میں وضو کر لے . . .“ [بلوغ المرام/كتاب الطهارة: 103] لغوی تشریح: «أَنْشَطْ» اسم تفضیل کا صیغہ ہے۔ بہت مسرت، فرحت اور تازگی بخش ہے۔ طبیعت میں تروتازگی اور عمدگی پیدا کرتا ہے۔ «مِنْ غَيْرِ أَنْ يَّمَسَّ مَاءً» اس جملے میں جس نفی کا ذکر ہے وہ غسل اور وضو دونوں کو شامل ہے، یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نہ وضو فرماتے اور نہ غسل کرتے۔ اس حدیث کی روشنی میں یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ والی روایت میں وضو کرنے کا جو حکم ہے واجب نہیں یا جو پہلو زیادہ مفید ہے اس کی جانب اشارہ کرنا مطلوب ہے۔ «وَهُوَ مَعْلُولٌ» اس حدیث کے معلول ہونے کی وجہ محدثین کی نظر میں ابواسحاق کا ابوالاسود کے واسطے سے روایت کرنا ہے۔ کہا گیا ہے کہ ابواسحاق کا ابوالاسود سے سماع ثابت نہیں، لیکن امام بیہقی رحمہ اللہ نے اسے صحیح قرار دیا ہے اور انہوں نے اس کا سماع ثابت کیا ہے۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ رحمہ الله نے بھی معلول اس لئے کہا ہے کہ ان کے نزدیک بھی ابواسحاق کا ابواسود سے سماع ثابت نہیں۔ مگر امام بیہقی رحمہ الله کو یہ ثابت کرنے سے کہ ان کا سماع یقینی ہے جس کے باعث حدیث معلول نہیں رہتی۔ فوائد و مسائل: ➊ صحیح مسلم کی روایت سے ثابت ہوتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم خور و نوش اور مباشرت کے لیے عضو مخصوص دھو کر وضو فرما لیتے تھے۔ [صحيح مسلم، الحيض، باب جواز نوم الجنب واستحباب الوضوء۔۔۔، حديث: 305، 306، 307] ➋ اکثر علمائے امت کے نزدیک یہ وضو واجب نہیں بلکہ مستحب ہے۔ بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 103