You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام مسلم بن الحجاج النيسابوري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ح و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ جَمِيعًا عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي هَاشِمٍ عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ عُبَادٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ يُقْسِمُ لَنَزَلَتْ هَذَانِ خَصْمَانِ بِمِثْلِ حَدِيثِ هُشَيْمٍ
This hadith has been narrated on the authority of Abu Dharr through another chain of transmitters.
سفیان نے ابو ہاشم سے ،انھوں نے ابو مجلز سے،انھوں نے قیس بن عباد سے روایت کی ،کہا:میں نے حضرت ابو ذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو قسم کھا کر یہ کہتے ہوئے سنا: ہَذَانِ خَصْمَانِ یہ آیت نازل ہوئی۔(آگے) ہشیم کی حدیث کے مانند ہے۔
صحيح مسلم مختصر مع شرح نووي: تحت الحديث صحيح مسلم 7563 ´اللہ تعالیٰ کا یہ فرمانا: «هَذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِي رَبِّهِمْ» ”یہ دو جھگڑا کرنے والے (گروہ) ہیں جنہوں نے جھگڑا کیا اپنے رب کے بارے میں“۔` «. . . عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ عُبَادٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ يُقْسِمُ لنَزَلَتْ هذَانِ خَصْمَانِ بِمِثْلِ حدِيثِ هُشَيْمِ . . . .» ”. . . ترجمہ وہی ہے جو اوپر گزرا۔ . . .“ [صحيح مسلم/كِتَاب التَّفْسِيرِ/باب فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: {هَذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِي رَبِّهِمْ}:: 7563] تشریح تکمیل: یااللہ میں تیرا شکر کس زبان سے ادا کروں اگر سارے بدن کے روئیں زبان ہو جائیں تب بھی تیری عنایتوں کا اور تیری نعمتوں کا شکر میں ادا نہیں کر سکتا تو نے مجھ کو دنیا کی تمام نعمتیں مال، اولاد، صحت اور عافیت عطا فرمائیں اور سب سے بڑی نعمت یہ ہے کہ تو نے مجھ ضعیف ناتواں کے ہاتھ سے اس کتاب عظیم الشان کا ترجمہ مکمل کرایا۔ یہ وہ کتاب ہے جس کی ساری حدیثیں صحیح ہیں اور جس پر سب مسلمان بے کھٹکے عمل کر سکتے ہیں۔ یااللہ! اس کتاب کے ترجمہ کو قبول فرما لے اور میری بھول چوک کو معاف فرما دے اور میری عمر اور صحت میں برکت دے تاکہ میں اسی طرح تیری مدد و توفیق سے صحیح بخاری کا بھی ترجمہ کروں۔ یااللہ! مجھ کو بخش دے اور میرے والدین، میرے بھائیوں، میرے عزیزوں، میرے استادوں اور مشائخین کو۔ یااللہ! مدد کر اس اپنے بندے کی جس کی اعانت سے حدیث کی کتابوں کا ترجمہ ہو رہا ہے اور جو رات دن میں مصروف ہے تیرے اور تیرے رسول کی کتاب میں۔ یااللہ! برکت دے اس کی عمر اور اقبال میں، برکت دے اس کے مال اور اولاد میں، یااللہ! بخش دے اس کو جس نے اس کتاب کو لکھا اور جس نے چھپوایا اور تمام مومنین اور مومنات کو اور مسلمین اور مسلمات کو۔ «آمين يارب العالمين۔» الحمدللہ کتاب صحیح مسلم شریف مکمل ہوئی۔ مختصر شرح نووی، حدیث\صفحہ نمبر: 7563