You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ وَجَدْتُ فِي كِتَابِ أَبِي بِخَطِّ يَدِهِ وَلَمْ أَسْمَعْهُ مِنْهُ قَالَ قَتَادَةُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ مَالِكٍ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >احْضُرُوا الذِّكْرَ، وَادْنُوا مِنَ الْإِمَامِ, فَإِنَّ الرَّجُلَ لَا يَزَالُ يَتَبَاعَدُ، حَتَّى يُؤَخَّرَ فِي الْجَنَّةِ، وَإِنْ دَخَلَهَا<.
Narrated Samurah ibn Jundub: The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم said: Attend the sermon (on Friday) and sit near the imam, for a man keeps himself away until he will be left behind at the time of entering Paradise though he enters it.
جناب معاذ بن ہشام کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کی بیاض میں ان کے ہاتھ کا لکھا ہوا پایا اور سنا نہیں ۔ کہ قتادہ نے کہا یحییٰ بن مالک سے وہ سمرہ بن جندب ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا ” ذکر ( خطبہ اور وعظ ) میں حاضر ہوا کرو اور امام کے قریب بیٹھا کرو ۔ انسان ( اگر خیر کے مقامات سے ) پیچھے رہنے کو معمول بنا لے تو جنت میں بھی پیچھے کر دیا جائے گا اگرچہ اس میں داخل ہو ہی جائے-“
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: ۴۶۳۸)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۵/۱۰، ۱۱) (حسن)