You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِأَصْحَابِهِ فِي خَوْفٍ، فَجَعَلَهُمْ خَلْفَهُ صَفَّيْنِ، فَصَلَّى بِالَّذِينَ يَلُونَهُ رَكْعَةً، ثُمَّ قَامَ فَلَمْ يَزَلْ قَائِمًا، حَتَّى صَلَّى الَّذِينَ خَلْفَهُمْ رَكْعَةً، ثُمَّ تَقَدَّمُوا، وَتَأَخَّرَ الَّذِينَ كَانُوا قُدَّامَهُمْ، فَصَلَّى بِهِمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَةً، ثُمَّ قَعَدَ، حَتَّى صَلَّى الَّذِينَ تَخَلَّفُوا رَكْعَةً ثُمَّ سَلَّمَ.
سیدنا سہل بن ابی حثمہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے اپنے اصحاب کو نماز خوف پڑھائی ۔ آپ ﷺ نے اپنے پیچھے ان لوگوں کی دو صفیں بنائیں ۔ تو جو لوگ آپ ﷺ کے ساتھ کھڑے تھے آپ ﷺ نے انہیں ایک رکعت پڑھائی ۔ پھر آپ ﷺ کھڑے ہو گئے اور مسلسل کھڑے رہے ، حتیٰ کہ انہوں ( پہلی صف والوں ) نے اپنی دوسری رکعت پڑھ لی ۔ پھر دوسرے گروہ والے آگے آ گئے اور جو آگے تھے وہ پیچھے چلے گئے ۔ پس نبی کریم ﷺ نے ان لوگوں کو بھی ایک رکعت پڑھائی پھر بیٹھے رہے ، حتیٰ کہ انہوں ( دوسرے گروہ والوں ) نے اپنی دوسری رکعت پڑھ لی ، پھر سلام پھیرا ۔
Reference : Sunan Abi Dawud 1237 In-book reference : Book 4, Hadith 40 English translation : Book 4, Hadith 1233