You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْمَعْنَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ التَّطَوُّعِ فَقَالَتْ كَانَ يُصَلِّي قَبْلَ الظُّهْرِ أَرْبَعًا فِي بَيْتِي ثُمَّ يَخْرُجُ فَيُصَلِّي بِالنَّاسِ ثُمَّ يَرْجِعُ إِلَى بَيْتِي فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ وَكَانَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ الْمَغْرِبَ ثُمَّ يَرْجِعُ إِلَى بَيْتِي فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ وَكَانَ يُصَلِّي بِهِمْ الْعِشَاءَ ثُمَّ يَدْخُلُ بَيْتِي فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ وَكَانَ يُصَلِّي مِنْ اللَّيْلِ تِسْعَ رَكَعَاتٍ فِيهِنَّ الْوِتْرُ وَكَانَ يُصَلِّي لَيْلًا طَوِيلًا قَائِمًا وَلَيْلًا طَوِيلًا جَالِسًا فَإِذَا قَرَأَ وَهُوَ قَائِمٌ رَكَعَ وَسَجَدَ وَهُوَ قَائِمٌ وَإِذَا قَرَأَ وَهُوَ قَاعِدٌ رَكَعَ وَسَجَدَ وَهُوَ قَاعِدٌ وَكَانَ إِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ يَخْرُجُ فَيُصَلِّي بِالنَّاسِ صَلَاةَ الْفَجْرِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
Narrated Abdullah bin Shaqiq: I asked Aishah about the voluntary prayers offered by the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم. She replied: Before the noon prayer he would pray four rak'ahs in my house, then go out and lead the people in prayer, then return to my house and pray two rak'ahs. He would lead the people in the sunset prayer, then return to my house and pray two rak'ahs. Then he would lead the people in the night prayer, and enter my house and pray two rak'ahs. He would pray nine rak'ahs during the night, including witr (prayer). At night he would pray for a long time standing and for a long time sitting. When he recited the Quran while standing, he would bow and prostrate himself from the standing position, and when he recited while sitting, he would bow and prostrate himself from the sitting position, and when dawn came he prayed two rak'ahs, then he would come out and lead the people in the dawn prayer.
عبداللہ بن شقیق کہتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ ؓا سے رسول اللہ ﷺ کے نوافل کے متعلق معلوم کیا تو انہوں نے کہا : ” آپ ﷺ ظہر سے پہلے میرے گھر میں چار رکعتیں پڑھتے تھے ۔ پھر تشریف لے جاتے اور لوگوں کو نماز پڑھاتے ۔ پھر میرے گھر میں لوٹ آتے اور دو رکعتیں پڑھتے ۔ اور آپ لوگوں کو مغرب کی نماز پڑھاتے ، پھر میرے گھر میں لوٹ آتے اور دو رکعتیں پڑھتے ۔ اور آپ انہیں عشاء کی نماز پڑھاتے ، پھر میرے گھر تشریف لاتے اور دو رکعتیں پڑھتے اور آپ ﷺ رات میں نو رکعات پڑھتے ان میں وتر ( بھی ) ہوتا ۔ آپ ﷺ ایک لمبی رات کھڑے ہو کر نماز پڑھتے اور ایک لمبی رات بیٹھ کر نماز پڑھتے ۔ جب آپ ﷺ کھڑے ہو کر قرات کرتے تو رکوع بھی کھڑے ہو کر کرتے اور سجدہ کرتے اور جب آپ ﷺ بیٹھ کر قرات کرتے تو رکوع بھی بیٹھ کر ہی کرتے اور سجدہ کرتے اور جب فجر طلوع ہو جاتی تو دو رکعتیں پڑھتے ، پھر آپ ﷺ ( مسجد ) میں تشریف لے جاتے اور لوگوں کو فجر کی نماز پڑھاتے ۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/المسافرین ۱۶ (۷۳۰)، سنن الترمذی/الصلاة ۱۶۳ (۳۷۵)، ۴۱۰ (۴۳۶)، سنن النسائی/قیام اللیل ۱۸ (۱۶۴۷، ۱۶۴۸)، (تحفة الأشراف: ۱۶۲۰۷)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة ۱۴۰ (۱۲۲۸)، مسند احمد (۶/۳۰، ۲۱۶) (صحیح)