You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
- حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّهُ أَخْبَرَهُ, أَنَّهُ سَأَلَ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَيْفَ كَانَتْ صَلَاةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَمَضَانَ؟ فَقَالَتْ: مَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَزِيدُ فِي رَمَضَانَ، وَلَا فِي غَيْرِهِ عَلَى إِحْدَى عَشْرَةَ رَكْعَةً، يُصَلِّي أَرْبَعًا، فَلَا تَسْأَلْ، عَنْ حُسْنِهِنَّ وَطُولِهِنَّ، ثُمَّ يُصَلِّي أَرْبَعًا، فَلَا تَسْأَلْ عَنْ حُسْنِهِنَّ وَطُولِهِنَّ، ثُمَّ يُصَلِّي ثَلَاثًا، قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِي اللَّهم عَنْهَا: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَتَنَامُ قَبْلَ أَنْ تُوتِرَ؟ قَالَ: >يَا عَائِشَةُ! إِنَّ عَيْنَيَّ تَنَامَانِ، وَلَا يَنَامُ قَلْبِي<.
Abu Salamah bin Abdur-Rahman asked Aishah, the wife of the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم: How did the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم pray during Ramadhan ? She said: The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم did not pray more than eleven rak'ahs during Ramadhan and other than Ramadhan. He would pray four rak'ahs. Do not ask about their elegance and length. He then would pray for rak'ahs. Do not ask about their alegance and length. Then he would pray three rak'ahs. Aishah said: I asked: Messenger of Allah, do you sleep before observing witr ? He replied: Aishah, my eyes sleep, but my heart does not sleep.
ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن نے سیدہ عائشہ ؓا سے پوچھا کہ رمضان میں رسول اللہ ﷺ کی نماز کیسے ہوتی تھی ؟ تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ رمضان یا غیر رمضان میں گیارہ رکعات سے زیادہ نہیں پڑھا کرتے تھے ۔ آپ ﷺ چار رکعتیں پڑھتے ، مت پوچھو کہ وہ کتنی عمدہ اور کتنی طویل ہوتی تھیں ! پھر چار رکعتیں پڑھتے ، مت پوچھو کہ وہ کتنی عمدہ اور کتنی طویل ہوتی تھیں ! ( یعنی انتہائی ٹھہراؤ اور اطمینان سے پڑھتے اور قرات ازحد طویل ہوتی تھی ) پھر تین رکعات پڑھتے ۔ سیدہ عائشہ ؓا کہتی ہیں کہ میں نے آپ ﷺ سے پوچھا : اے اللہ کے رسول ! کیا آپ وتروں سے پہلے سو جاتے ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” اے عائشہ ! میری آنکھیں سوتی ہیں مگر دل نہیں سوتا “ ۔
وضاحت: ۱؎ : آٹھ رکعتیں تہجد یا تراویح کی اور تین وتر کی۔ ۲؎ : یعنی میرا دل اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ رہتا ہے، اس وجہ سے سونے سے مجھے کوئی ضرر نہیں پہنچتا ، میرا وضو اس سے نہیں ٹوٹتا، یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیات میں سے تھی۔