You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ وَالْتَمِسُوهَا فِي التَّاسِعَةِ وَالسَّابِعَةِ وَالْخَامِسَةِ قَالَ قُلْتُ يَا أَبَا سَعِيدٍ إِنَّكُمْ أَعْلَمُ بِالْعَدَدِ مِنَّا قَالَ أَجَلْ قُلْتُ مَا التَّاسِعَةُ وَالسَّابِعَةُ وَالْخَامِسَةُ قَالَ إِذَا مَضَتْ وَاحِدَةٌ وَعِشْرُونَ فَالَّتِي تَلِيهَا التَّاسِعَةُ وَإِذَا مَضَى ثَلَاثٌ وَعِشْرُونَ فَالَّتِي تَلِيهَا السَّابِعَةُ وَإِذَا مَضَى خَمْسٌ وَعِشْرُونَ فَالَّتِي تَلِيهَا الْخَامِسَةُ قَالَ أَبُو دَاوُد لَا أَدْرِي أَخَفِيَ عَلَيَّ مِنْهُ شَيْءٌ أَمْ لَا
Narrated Abu Saeed al-Khudri: The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم said: Seek it (laylat al-Qadr) in the last ten days of Ramadan. Seek it on the ninth, seventh and fifth night. I (Abu Nadrah) said: You know counting better than us, Abu Saeed. He said: Yes. I asked: What do you mean by the ninth, seventh and fifth night? He said: When the twenty-first night passes, the night which follows it is the night; when the twenty-third night passes, the night which follows it is the seventh; when the twenty-fifth passes, the night which follows it is the fifth. Abu Dawud said: I do not know whether anything remained hidden from me or not.
سیدنا ابو سعید خدری ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” اسے رمضان کے آخری عشرے میں تلاش کرو ۔ نویں ، ساتویں اور پانچویں رات میں تلاش کرو ۔ “ ( یعنی آخر مہینہ سے ) میں نے کہا : اے ابوسعید ! آپ گنتی ہم سے بہتر جانتے ہیں ۔ انہوں نے کہا : ہاں ، میں نے کہا : نویں ، ساتویں اور پانچویں سے کیا مراد ہے ؟ انہوں نے کہا : جب اکیسویں گزر جائے تو اس کے بعد والی نویں ہے اور جب تیئسیویں گزر جائے تو اس کے بعد والی ساتویں ہے اور جب پچیسویں گزر جائے تو اس کے بعد والی پانچویں ہے ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں مجھے نہیں معلوم کہ اس حدیث میں مجھ پر کوئی امر مخفی رہا ہے یا نہیں ۔ ( کیونکہ حتمی تاریخ کے تعین میں شبہ سا رہتا ہے ) ۔
تخریج دارالدعوہ: سنن النسائی/السہو ۹۸ (۱۳۵۷)، (تحفة الأشراف:۴۳۳۲)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/لیلة القدر ۲ (۲۰۱۶)، ۳ (۲۰۲۲)، والاعتکاف ۱ (۲۰۲۶)، ۹ (۲۰۳۶)، ۱۳ (۲۰۴۰)، صحیح مسلم/الصیام ۴۰ (۱۱۶۷)، سنن ابن ماجہ/الصیام ۵۶ (۱۷۶۶)، موطا امام مالک/الاعتکاف ۶ (۹)، مسند احمد (۳/۹۴) (صحیح)