You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ ابْنِ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ رَجُلًا عَلَى الصَّدَقَةِ مِنْ بَنِي مَخْزُومٍ فَقَالَ لِأَبِي رَافِعٍ اصْحَبْنِي فَإِنَّكَ تُصِيبُ مِنْهَا قَالَ حَتَّى آتِيَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَسْأَلَهُ فَأَتَاهُ فَسَأَلَهُ فَقَالَ مَوْلَى الْقَوْمِ مِنْ أَنْفُسِهِمْ وَإِنَّا لَا تَحِلُّ لَنَا الصَّدَقَةُ
Narrated Abu Rafi: The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم sent a man of the Banu Makhzum to collect sadaqah. He said to Abu Rafi: Accompany me so that you may get some of it. He said: (I cannot take it) until I go to the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم and ask him. Then he went to him and asked him. He said: The sadaqah is not lawful for us, and the client of a people is treated as one of them.
ابن ابی رافع سیدنا ابورافع ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے بنی مخزوم کے ایک شخص کو صدقات کے لیے مقرر کیا ، اس نے ابورافع سے کہا : میرے ساتھ چلو ، تمہیں بھی اس سے حصہ ملے گا ۔ اس نے کہا : پہلے میں نبی کریم ﷺ کے پاس سے ہو آؤں اور آپ ﷺ سے پوچھ لوں ، چنانچہ وہ آپ ﷺ کی خدمت میں آیا اور آپ ﷺ سے پوچھا ، تو آپ ﷺ نے فرمایا ” قوم کا مولیٰ ( آزاد شدہ غلام ) انہی میں سے ہوتا ہے اور ہمارے لیے صدقہ حلال نہیں ہے ۔ “
وضاحت: ۱؎ : ابو رافع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کر دہ غلام تھے لہٰذا وہ بھی بنی ہاشم میں سے ہوئے، اس لئے ان کے لئے بھی صدقہ لینا جائز نہیں ہوا۔