You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا خَالِدٌ عَنْ أَبِي حَيَّانَ التَّيْمِيِّ عَنْ الْمُنْذِرِ بْنِ جَرِيرٍ قَالَ كُنْتُ مَعَ جَرِيرٍ بِالْبَوَازِيجِ فَجَاءَ الرَّاعِي بِالْبَقَرِ وَفِيهَا بَقَرَةٌ لَيْسَتْ مِنْهَا فَقَالَ لَهُ جَرِيرٌ مَا هَذِهِ قَالَ لَحِقَتْ بِالْبَقَرِ لَا نَدْرِي لِمَنْ هِيَ فَقَالَ جَرِيرٌ أَخْرِجُوهَا فَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا يَأْوِي الضَّالَّةَ إِلَّا ضَالٌّ
Narrated Al-Mundhir ibn Jarir: I accompanied Jarir at Bawazij. The shepherd brought the cows. Among them there was a cow that was not one of them. Jarir asked him: What is this? He replied: This was mixed with the cows and we do not know to whom it belongs. Jarir said: Take it out. I heard the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم say: No one mixes a stray animal (with his animals) but a man who strays from right path.
منذر بن جریر کہتے ہیں کہ ( میں اپنے والد ) جریر ( جریر بن عبداللہ البجلی ؓ ) کے ساتھ بو ( ازیج ) مقام ازیج میں تھا کہ چرواہا گائیں لے کر آیا ۔ اور ان میں ایک گائے ان کی نہیں تھی ۔ سیدنا جریر ؓ نے پوچھا : یہ کیا ہے ؟ اس نے کہا : بس گایوں کے ساتھ مل گئی ہے ۔ ہمیں معلوم نہیں کہ کس کی ہے ۔ تو سیدنا جریر ؓ نے کہا : اسے علیحدہ کر دو ۔ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے : ” گمشدہ چیز کو کوئی «ضال» گمراہ انسان ہی لیتا ہے ۔ “
وضاحت: ۱؎ : ’’بوازيج‘‘ : (عراق میں) نہر دجلہ کے قریب ایک شہر کا نام ہے۔ ۲؎ : مطلب یہ ہے کہ کسی گم شدہ جانور کو اپنا بنا لینے کے لئے اس کو پکڑ لے تو وہ گمراہ ہے، رہا وہ شخص جو اسے اس لئے پکڑے تا کہ اس کی پہچان کرا کر اسے اس کے مالک کے حوالہ کر دے تو اس میں کوئی حرج نہیں کیونکہ امام مسلم نے اپنی صحیح میں زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ کی روایت نقل کی ہے جس کے الفاظ یہ ہیں: «من آوى ضالة فهو ضال ما لم يعرفها» اور نسائی کی روایت کے الفاظ یوں ہیں: «من أخذ لقطة فهو ضال ما لم يعرفها»جو آدمی گم شدہ چیز اپنے پاس رکھے وہ گمراہ ہے جب تک کہ وہ اس کی تشہیر نہ کرے۔