You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَخْلَدٍ الطَّالْقَانِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ مَغْرَاءَ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، أَخْبَرَنَا أَصْحَابٌ لَنَا، عَنْ عُرْوَةَ الْمُزَنِيِّ، عَنْ عَائِشَةَ بِهَذَا الْحَدِيثِ. قَالَ: أَبُو دَاوُد: قَالَ: يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ لِرَجُلٍ احْكِ عَنِّي أَنَّ هَذَيْنِ يَعْنِي حَدِيثَ الْأَعْمَشِ هَذَا، عَنْ حَبِيبٍ وَحَدِيثَهُ بِهَذَا الْإِسْنَادِ فِي الْمُسْتَحَاضَةِ أَنَّهَا تَتَوَضَّأُ لِكُلِّ صَلَاةٍ قَالَ: يَحْيَى احْكِ عَنِّي أَنَّهُمَا شِبْهُ لَا شَيْءَ. قَالَ: أَبُو دَاوُد: وَرُوِيَ عَنِ الثَّوْرِيِّ قَالَ: مَا، حَدَّثَنَا حَبِيبٌ إِلَّا، عَنْ عُرْوَةَ الْمُزَنِيِّ يَعْنِي لَمْ يُحَدِّثْهُمْ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ بِشَيْءٍ. قَالَ: أَبُو دَاوُد: وَقَدْ رَوَى حَمْزَةُ الزَّيَّاتُ، عَنْ حَبِيبٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ حَدِيثًا صَحِيحًا.
Aishah reported: The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم kissed one of his wives and went out for saying prayer. He did not perform ablution. Urwah said: I said to her: Who is she except you! Thereupon she laughed. Abu Dawud said: The same version has been reported through a different chain of narrators.
ابراہیم بن مخلد کی سند سے اعمش سے منقول ہے ، وہ کہتے ہیں کہ ہمارے ساتھیوں نے عروہ مزنی سے روایت کیا ، وہ سیدہ عائشہ ؓا سے یہ حدیث روایت کرتے ہیں ۔ امام ابوداؤد ؓ نے بیان کیا کہ یحییٰ بن سعید القطان نے ایک شخص سے کہا : میری طرف سے یہ بات بیان کرو کہ اعمش کی حبیب سے یہ روایت اور اسی سند سے مسئلہ استخاضہ والی روایات جس میں ہے کہ استخاضہ والی عورت ہر نماز کے لیے وضو کرے ۔ یحییٰ نے کہا میری طرف سے یہ بیان کرو کہ یہ دونوں حدیثیں نہ ہونے کے برابر ہیں ( یعنی ضعیف ہیں ) ۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ سفیان ثوری سے مروی ہے ، کہتے ہیں ہمیں حبیب نے جو روایات بیان کی ہیں وہ سب عروہ مزنی ہی سے روایت ہوئی ہیں ، عروہ بن زبیر سے کچھ بیان نہیں کیا ۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ حمزہ زیات نے حبیب سے اس نے عروہ بن زبیر سے انھوں نے سیدہ عائشہ ؓا سے روایت کی ہے اور یہ سند صحیح ہے ۔
تخریج دارالدعوہ: انظر ما قبله، (تحفة الأشراف: ۱۸۷۶۸،۱۷۳۷۱ ) (صحیح)