You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَهِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ وَسُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدِّمَشْقِيَّانِ وَرُبَّمَا زَادَ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ الْكَلِمَةَ وَالشَّيْءَ قَالُوا حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ دَخَلْنَا عَلَى جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ فَلَمَّا انْتَهَيْنَا إِلَيْهِ سَأَلَ عَنْ الْقَوْمِ حَتَّى انْتَهَى إِلَيَّ فَقُلْتُ أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ فَأَهْوَى بِيَدِهِ إِلَى رَأْسِي فَنَزَعَ زِرِّي الْأَعْلَى ثُمَّ نَزَعَ زِرِّي الْأَسْفَلَ ثُمَّ وَضَعَ كَفَّهُ بَيْنَ ثَدْيَيَّ وَأَنَا يَوْمَئِذٍ غُلَامٌ شَابٌّ فَقَالَ مَرْحَبًا بِكَ وَأَهْلًا يَا ابْنَ أَخِي سَلْ عَمَّا شِئْتَ فَسَأَلْتُهُ وَهُوَ أَعْمَى وَجَاءَ وَقْتُ الصَّلَاةِ فَقَامَ فِي نِسَاجَةٍ مُلْتَحِفًا بِهَا يَعْنِي ثَوْبًا مُلَفَّقًا كُلَّمَا وَضَعَهَا عَلَى مَنْكِبِهِ رَجَعَ طَرَفَاهَا إِلَيْهِ مِنْ صِغَرِهَا فَصَلَّى بِنَا وَرِدَاؤُهُ إِلَى جَنْبِهِ عَلَى الْمِشْجَبِ فَقُلْتُ أَخْبِرْنِي عَنْ حَجَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ بِيَدِهِ فَعَقَدَ تِسْعًا ثُمَّ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَثَ تِسْعَ سِنِينَ لَمْ يَحُجَّ ثُمَّ أُذِّنَ فِي النَّاسِ فِي الْعَاشِرَةِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَاجٌّ فَقَدِمَ الْمَدِينَةَ بَشَرٌ كَثِيرٌ كُلُّهُمْ يَلْتَمِسُ أَنْ يَأْتَمَّ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيَعْمَلَ بِمِثْلِ عَمَلِهِ فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَخَرَجْنَا مَعَهُ حَتَّى أَتَيْنَا ذَا الْحُلَيْفَةِ فَوَلَدَتْ أَسْمَاءُ بِنْتُ عُمَيْسٍ مُحَمَّدَ بْنَ أَبِي بَكْرٍ فَأَرْسَلَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَيْفَ أَصْنَعُ فَقَالَ اغْتَسِلِي وَاسْتَذْفِرِي بِثَوْبٍ وَأَحْرِمِي فَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ ثُمَّ رَكِبَ الْقَصْوَاءَ حَتَّى إِذَا اسْتَوَتْ بِهِ نَاقَتُهُ عَلَى الْبَيْدَاءِ قَالَ جَابِرٌ نَظَرْتُ إِلَى مَدِّ بَصَرِي مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ مِنْ رَاكِبٍ وَمَاشٍ وَعَنْ يَمِينِهِ مِثْلُ ذَلِكَ وَعَنْ يَسَارِهِ مِثْلُ ذَلِكَ وَمِنْ خَلْفِهِ مِثْلُ ذَلِكَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ أَظْهُرِنَا وَعَلَيْهِ يَنْزِلُ الْقُرْآنُ وَهُوَ يَعْلَمُ تَأْوِيلَهُ فَمَا عَمِلَ بِهِ مِنْ شَيْءٍ عَمِلْنَا بِهِ فَأَهَلَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالتَّوْحِيدِ لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ وَأَهَلَّ النَّاسُ بِهَذَا الَّذِي يُهِلُّونَ بِهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا مِنْهُ وَلَزِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَلْبِيَتَهُ قَالَ جَابِرٌ لَسْنَا نَنْوِي إِلَّا الْحَجَّ لَسْنَا نَعْرِفُ الْعُمْرَةَ حَتَّى إِذَا أَتَيْنَا الْبَيْتَ مَعَهُ اسْتَلَمَ الرُّكْنَ فَرَمَلَ ثَلَاثًا وَمَشَى أَرْبَعًا ثُمَّ تَقَدَّمَ إِلَى مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ فَقَرَأَ وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى فَجَعَلَ الْمَقَامَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْبَيْتِ قَالَ فَكَانَ أَبِي يَقُولُ قَالَ ابْنُ نُفَيْلٍ وَعُثْمَانُ وَلَا أَعْلَمُهُ ذَكَرَهُ إِلَّا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ سُلَيْمَانُ وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ بِقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ وَقُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ ثُمَّ رَجَعَ إِلَى الْبَيْتِ فَاسْتَلَمَ الرُّكْنَ ثُمَّ خَرَجَ مِنْ الْبَابِ إِلَى الصَّفَا فَلَمَّا دَنَا مِنْ الصَّفَا قَرَأَ إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ نَبْدَأُ بِمَا بَدَأَ اللَّهُ بِهِ فَبَدَأَ بِالصَّفَا فَرَقِيَ عَلَيْهِ حَتَّى رَأَى الْبَيْتَ فَكَبَّرَ اللَّهَ وَوَحَّدَهُ وَقَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِي وَيُمِيتُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ أَنْجَزَ وَعْدَهُ وَنَصَرَ عَبْدَهُ وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ ثُمَّ دَعَا بَيْنَ ذَلِكَ وَقَالَ مِثْلَ هَذَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ نَزَلَ إِلَى الْمَرْوَةِ حَتَّى إِذَا انْصَبَّتْ قَدَمَاهُ رَمَلَ فِي بَطْنِ الْوَادِي حَتَّى إِذَا صَعَدَ مَشَى حَتَّى أَتَى الْمَرْوَةَ فَصَنَعَ عَلَى الْمَرْوَةِ مِثْلَ مَا صَنَعَ عَلَى الصَّفَا حَتَّى إِذَا كَانَ آخِرُ الطَّوَافِ عَلَى الْمَرْوَةِ قَالَ إِنِّي لَوْ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ لَمْ أَسُقْ الْهَدْيَ وَلَجَعَلْتُهَا عُمْرَةً فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ لَيْسَ مَعَهُ هَدْيٌ فَلْيُحْلِلْ وَلْيَجْعَلْهَا عُمْرَةً فَحَلَّ النَّاسُ كُلُّهُمْ وَقَصَّرُوا إِلَّا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَنْ كَانَ مَعَهُ هَدْيٌ فَقَامَ سُرَاقَةُ بْنُ جُعْشُمٍ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلِعَامِنَا هَذَا أَمْ لِلْأَبَدِ فَشَبَّكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصَابِعَهُ فِي الْأُخْرَى ثُمَّ قَالَ دَخَلَتْ الْعُمْرَةُ فِي الْحَجِّ هَكَذَا مَرَّتَيْنِ لَا بَلْ لِأَبَدِ أَبَدٍ لَا بَلْ لِأَبَدِ أَبَدٍ قَالَ وَقَدِمَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ الْيَمَنِ بِبُدْنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَجَدَ فَاطِمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا مِمَّنْ حَلَّ وَلَبِسَتْ ثِيَابًا صَبِيغًا وَاكْتَحَلَتْ فَأَنْكَرَ عَلِيٌّ ذَلِكَ عَلَيْهَا وَقَالَ مَنْ أَمَرَكِ بِهَذَا فَقَالَتْ أَبِي فَكَانَ عَلِيٌّ يَقُولُ بِالْعِرَاقِ ذَهَبْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُحَرِّشًا عَلَى فَاطِمَةَ فِي الْأَمْرِ الَّذِي صَنَعَتْهُ مُسْتَفْتِيًا لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الَّذِي ذَكَرَتْ عَنْهُ فَأَخْبَرْتُهُ أَنِّي أَنْكَرْتُ ذَلِكَ عَلَيْهَا فَقَالَتْ إِنَّ أَبِي أَمَرَنِي بِهَذَا فَقَالَ صَدَقَتْ صَدَقَتْ مَاذَا قُلْتَ حِينَ فَرَضْتَ الْحَجَّ قَالَ قُلْتُ اللَّهُمَّ إِنِّي أُهِلُّ بِمَا أَهَلَّ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَإِنَّ مَعِيَ الْهَدْيَ فَلَا تَحْلِلْ قَالَ وَكَانَ جَمَاعَةُ الْهَدْيِ الَّذِي قَدِمَ بِهِ عَلِيٌّ مِنْ الْيَمَنِ وَالَّذِي أَتَى بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْمَدِينَةِ مِائَةً فَحَلَّ النَّاسُ كُلُّهُمْ وَقَصَّرُوا إِلَّا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَنْ كَانَ مَعَهُ هَدْيٌ قَالَ فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ التَّرْوِيَةِ وَوَجَّهُوا إِلَى مِنًى أَهَلُّوا بِالْحَجِّ فَرَكِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى بِمِنًى الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ وَالصُّبْحَ ثُمَّ مَكَثَ قَلِيلًا حَتَّى طَلَعَتْ الشَّمْسُ وَأَمَرَ بِقُبَّةٍ لَهُ مِنْ شَعْرٍ فَضُرِبَتْ بِنَمِرَةٍ فَسَارَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا تَشُكُّ قُرَيْشٌ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاقِفٌ عِنْدَ الْمَشْعَرِ الْحَرَامِ بِالْمُزْدَلِفَةِ كَمَا كَانَتْ قُرَيْشٌ تَصْنَعُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَأَجَازَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى أَتَى عَرَفَةَ فَوَجَدَ الْقُبَّةَ قَدْ ضُرِبَتْ لَهُ بِنَمِرَةٍ فَنَزَلَ بِهَا حَتَّى إِذَا زَاغَتْ الشَّمْسُ أَمَرَ بِالْقَصْوَاءِ فَرُحِلَتْ لَهُ فَرَكِبَ حَتَّى أَتَى بَطْنَ الْوَادِي فَخَطَبَ النَّاسَ فَقَالَ إِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا فِي شَهْرِكُمْ هَذَا فِي بَلَدِكُمْ هَذَا أَلَا إِنَّ كُلَّ شَيْءٍ مِنْ أَمْرِ الْجَاهِلِيَّةِ تَحْتَ قَدَمَيَّ مَوْضُوعٌ وَدِمَاءُ الْجَاهِلِيَّةِ مَوْضُوعَةٌ وَأَوَّلُ دَمٍ أَضَعُهُ دِمَاؤُنَا دَمُ قَالَ عُثْمَانُ دَمُ ابْنُ رَبِيعَةَ و قَالَ سُلَيْمَانُ دَمُ رَبِيعَةَ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ و قَالَ بَعْضُ هَؤُلَاءِ كَانَ مُسْتَرْضَعًا فِي بَنِي سَعْدٍ فَقَتَلَتْهُ هُذَيْلٌ وَرِبَا الْجَاهِلِيَّةِ مَوْضُوعٌ وَأَوَّلُ رِبًا أَضَعُهُ رِبَانَا رِبَا عَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَإِنَّهُ مَوْضُوعٌ كُلُّهُ اتَّقُوا اللَّهَ فِي النِّسَاءِ فَإِنَّكُمْ أَخَذْتُمُوهُنَّ بِأَمَانَةِ اللَّهِ وَاسْتَحْلَلْتُمْ فُرُوجَهُنَّ بِكَلِمَةِ اللَّهِ وَإِنَّ لَكُمْ عَلَيْهِنَّ أَنْ لَا يُوطِئْنَ فُرُشَكُمْ أَحَدًا تَكْرَهُونَهُ فَإِنْ فَعَلْنَ فَاضْرِبُوهُنَّ ضَرْبًا غَيْرَ مُبَرِّحٍ وَلَهُنَّ عَلَيْكُمْ رِزْقُهُنَّ وَكِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ وَإِنِّي قَدْ تَرَكْتُ فِيكُمْ مَا لَنْ تَضِلُّوا بَعْدَهُ إِنْ اعْتَصَمْتُمْ بِهِ كِتَابَ اللَّهِ وَأَنْتُمْ مَسْئُولُونَ عَنِّي فَمَا أَنْتُمْ قَائِلُونَ قَالُوا نَشْهَدُ أَنَّكَ قَدْ بَلَّغْتَ وَأَدَّيْتَ وَنَصَحْتَ ثُمَّ قَالَ بِأُصْبُعِهِ السَّبَّابَةِ يَرْفَعُهَا إِلَى السَّمَاءِ وَيَنْكُبُهَا إِلَى النَّاسِ اللَّهُمَّ اشْهَدْ اللَّهُمَّ اشْهَدْ اللَّهُمَّ اشْهَدْ ثُمَّ أَذَّنَ بِلَالٌ ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّى الظُّهْرَ ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّى الْعَصْرَ وَلَمْ يُصَلِّ بَيْنَهُمَا شَيْئًا ثُمَّ رَكِبَ الْقَصْوَاءَ حَتَّى أَتَى الْمَوْقِفَ فَجَعَلَ بَطْنَ نَاقَتِهِ الْقَصْوَاءِ إِلَى الصَّخَرَاتِ وَجَعَلَ حَبْلَ الْمُشَاةِ بَيْنَ يَدَيْهِ فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ فَلَمْ يَزَلْ وَاقِفًا حَتَّى غَرَبَتْ الشَّمْسُ وَذَهَبَتْ الصُّفْرَةُ قَلِيلًا حِينَ غَابَ الْقُرْصُ وَأَرْدَفَ أُسَامَةَ خَلْفَهُ فَدَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ شَنَقَ لِلْقَصْوَاءِ الزِّمَامَ حَتَّى إِنَّ رَأْسَهَا لَيُصِيبُ مَوْرِكَ رَحْلِهِ وَهُوَ يَقُولُ بِيَدِهِ الْيُمْنَى السَّكِينَةَ أَيُّهَا النَّاسُ السَّكِينَةَ أَيُّهَا النَّاسُ كُلَّمَا أَتَى حَبْلًا مِنْ الْحِبَالِ أَرْخَى لَهَا قَلِيلًا حَتَّى تَصْعَدَ حَتَّى أَتَى الْمُزْدَلِفَةَ فَجَمَعَ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ بِأَذَانٍ وَاحِدٍ وَإِقَامَتَيْنِ قَالَ عُثْمَانُ وَلَمْ يُسَبِّحْ بَيْنَهُمَا شَيْئًا ثُمَّ اتَّفَقُوا ثُمَّ اضْطَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى طَلَعَ الْفَجْرُ فَصَلَّى الْفَجْرَ حِينَ تَبَيَّنَ لَهُ الصُّبْحُ قَالَ سُلَيْمَانُ بِنِدَاءٍ وَإِقَامَةٍ ثُمَّ اتَّفَقُوا ثُمَّ رَكِبَ الْقَصْوَاءَ حَتَّى أَتَى الْمَشْعَرَ الْحَرَامَ فَرَقِيَ عَلَيْهِ قَالَ عُثْمَانُ وَسُلَيْمَانُ فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَكَبَّرَهُ وَهَلَّلَهُ زَادَ عُثْمَانُ وَوَحَّدَهُ فَلَمْ يَزَلْ وَاقِفًا حَتَّى أَسْفَرَ جِدًّا ثُمَّ دَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ وَأَرْدَفَ الْفَضْلَ بْنَ عَبَّاسٍ وَكَانَ رَجُلًا حَسَنَ الشَّعْرِ أَبْيَضَ وَسِيمًا فَلَمَّا دَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ الظُّعُنُ يَجْرِينَ فَطَفِقَ الْفَضْلُ يَنْظُرُ إِلَيْهِنَّ فَوَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ عَلَى وَجْهِ الْفَضْلِ وَصَرَفَ الْفَضْلُ وَجْهَهُ إِلَى الشِّقِّ الْآخَرِ وَحَوَّلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ إِلَى الشِّقِّ الْآخَرِ وَصَرَفَ الْفَضْلُ وَجْهَهُ إِلَى الشِّقِّ الْآخَرِ يَنْظُرُ حَتَّى أَتَى مُحَسِّرًا فَحَرَّكَ قَلِيلًا ثُمَّ سَلَكَ الطَّرِيقَ الْوُسْطَى الَّذِي يُخْرِجُكَ إِلَى الْجَمْرَةِ الْكُبْرَى حَتَّى أَتَى الْجَمْرَةَ الَّتِي عِنْدَ الشَّجَرَةِ فَرَمَاهَا بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ يُكَبِّرُ مَعَ كُلِّ حَصَاةٍ مِنْهَا بِمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ فَرَمَى مِنْ بَطْنِ الْوَادِي ثُمَّ انْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمَنْحَرِ فَنَحَرَ بِيَدِهِ ثَلَاثًا وَسِتِّينَ وَأَمَرَ عَلِيًّا فَنَحَرَ مَا غَبَرَ يَقُولُ مَا بَقِيَ وَأَشْرَكَهُ فِي هَدْيِهِ ثُمَّ أَمَرَ مِنْ كُلِّ بَدَنَةٍ بِبَضْعَةٍ فَجُعِلَتْ فِي قِدْرٍ فَطُبِخَتْ فَأَكَلَا مِنْ لَحْمِهَا وَشَرِبَا مِنْ مَرَقِهَا قَالَ سُلَيْمَانُ ثُمَّ رَكِبَ ثُمَّ أَفَاضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْبَيْتِ فَصَلَّى بِمَكَّةَ الظُّهْرَ ثُمَّ أَتَى بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ وَهُمْ يَسْقُونَ عَلَى زَمْزَمَ فَقَالَ انْزِعُوا بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَلَوْلَا أَنْ يَغْلِبَكُمْ النَّاسُ عَلَى سِقَايَتِكُمْ لَنَزَعْتُ مَعَكُمْ فَنَاوَلُوهُ دَلْوًا فَشَرِبَ مِنْهُ
Jafar bin Muhammad reported on the authority of his father “We entered upon Jabir bin Abd Allaah. When we reached him, he asked about the people (who had come to visit him). When my turn came I said “I am Muhammad bin Ali bin Hussain. He patted my head with his hand and undid my upper then lower buttons. He then placed his hand between my nipples and in those days I was a young boy. ” He then said “welcome to you my nephew, ask what you like. I questioned him he was blind. The time of prayer came and he stood wrapped in a mantle. Whenever he placed it on his shoulders its ends fell due to its shortness. He led us in prayer while his mantle was placed on a rack by his side. I said “tell me about the Hajj of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم. ”He signed with his hand and folded his fingers indicating nine. He then said Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم remained nine years (at Madeenah ) during which he did not perform Hajj, then made a public announcement in the tenth year to the effect that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم was about to (go to) perform Hajj. A large number of people came to Madeenah everyone desiring to follow him and act like him. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم went out and we too went out with him till we reached Dhu Al Hulaifah. Asma daughter of ‘Umais gave birth to Muhammad bin Abi Bakr. She sent message to Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم asking him What should I do?He replied “take a bath, bandage your private parts with a cloth and put on ihram. ” The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم then prayed (in the masjid) and mounted Al Qaswa’ and his she Camel stood erect with him on its back. Jabir said “I saw (a large number of) people on mounts and on foot in front of him and a similar number on his right side and a similar number on his left side and a similar number behind him. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم was among us, the Quran was being revealed to him and he knew its interpretation. Whatever he did, we did it. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم then raised his voice declaring Allaah’s unity and saying “Labbaik ( I am at thy service), O Allaah, labbaik, labbaik, Thou hast no partner praise and grace are Thine and the Dominion. Thou hast no partner. The people too raised their voices in talbiyah which they used to utter. But the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم did not forbid them anything. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم continued his talbiyah. Jabir said “We did not express our intention of performing anything but Hajj, being unaware of ‘Umrah (at that season), but when we came with him to the House (the Kaabah), he touched the corner (and made seven circuits) walking quickly with pride in three of them and walking ordinarily in four. Then going forward to the station of Abraham he recited “And take the station of Abraham as a place of prayer. ” (While praying two rak’ahs) he kept the station between him and the House. The narrator said My father said that Ibn Nufail and Uthman said I do not know that he (Jabir) narrated it from anyone except the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم. The narrator Sulaiman said I do not know but he (Jabir) said “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم used to recite in the two rak’ahs “Say, He is Allaah, one” and “Say O infidels”. He then returned to the House (the Kaabah) and touched the corner after which he went out by the gate to Al Safa’. When he reached near Al Safa’ he recited “Al Safa’ and Al Marwah are among the indications of Allaah” and he added “We begin with what Allaah began with”. He then began with Al Safa’ and mounting it till he could see the House (the Kaabah) he declared the greatness of Allaah and proclaimed his Unity. He then said “there is no god but Allaah alone, Who alone has fulfilled His promise, helped His servant and routed the confederates. He then made supplication in the course of that saying such words three times. He then descended and walked towards Al Marwah and when his feet came down into the bottom of the valley, he ran, and when he began to ascend he walked till he reached Al Marwah. He did at al Marwah as he had done at Al Safa’ and when he came to Al Marwah for the last time, he said “If I had known before what I have come to know afterwards regarding this matter of mine, I would not have brought sacrificial animals but made it an ‘Umrah, so if any of you has no sacrificial animals, he may take off ihram and treat it as an ‘Umrah. All the people then took off ihram and clipped their hair except the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم and those who had brought sacrificial animals. Suraqah (bin Malik) bin Ju’sham then got up and asked Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلمdoes this apply to the present year or does it apply for ever? The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم interwined his fingers and said “The Umarh has been incorporated in Hajj. Adding ‘No’, but forever and ever. Ali came from Yemen with the sacrificial animals of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم and found Fathima among one of those who had taken off their ihram. She said put on colored clothes and stained her eyes with collyrium. Ali disliked (this action of her) and asked Who commanded you for this? She said “My father”. Jabir said Ali said at Iraq I went to Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم to complain against Fathima for what she had done and to ask the opinion of Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم about which she mentioned to me. I informed him that I disliked her action and that thereupon she said to me “My father commanded me to do this. ” He said “She spoke the truth, she spoke the truth. ” What did you say when you put on ihram for Hajj? I said O Allaah, I put on ihram for the same purpose for which Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم has put it on. He said I have sacrificial animals with me, so do not take off ihram. He (Jabir) said “The total of those sacrificial animals brought by Ali from Yemen and of those brought by the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم from Madeenah was one hundred. ” Then all the people except the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم and those who had with them the sacrificial animals took off ihram and clipped their hair. When the 8th of Dhu Al Hijjah (Yaum Al Tarwiyah) came, they went towards Mina having pit on ihram for Hajj and the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم rode and prayed at Mina the noon, afternoon, sunset, night and dawn prayers. After that he waited a little till the sun rose and gave orders for a tent of hair to be set up at Namrah. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم then sent out and the Quraish did not doubt that he would halt at Al Mash ‘ar Al Haram at Al Muzdalifah, as the Quraish used to do in the pre Islamic period but he passed on till he came to ‘Arafah and found that the tent had been setup at Namrah. There he dismounted and when the sun had passed the meridian he ordered Al Qaswa’ to be brought and when it was saddled for him, he went down to the bottom of the valley and addressed the people saying “Your lives and your property must be respected by one another like the sacredness of this day of yours in the month of yours in this town of yours. Lo! Everything pertaining to the pre Islamic period has been put under my feet and claims for blood vengeance belonging to the pre Islamic period have been abolished. The first of those murdered among us whose blood vengeance I permit is the blood vengeance of ours (according to the version of the narrator Uthman, the blood vengeance of the son of Rabiah and according to the version of the narrator Sulaiman the blood vengeance of the son of Rabiah bin Al Harith bin Abd Al Muttalib). Some (scholars) said “he was suckled among Banu Saad (i. e., he was brought up among Bani Saad) and then killed by Hudhail. The usury of the pre Islamic period is abolished and the first of usury I abolish is our usury, the usury of Abbas bin Abd Al Muttalib for it is all abolished. Fear Allaah regarding women for you have got them under Allah’s security and have the right to intercourse with them by Allaah’s word. It is a duty from you on them not to allow anyone whom you dislike to lie on your beds but if they do beat them, but not severely. You are responsible for providing them with food and clothing in a fitting manner. I have left among you something by which if you hold to it you will never again go astray, that is Allaah’s Book. You will be asked about me, so what will you say? They replied “We testify that you have conveyed and fulfilled the message and given counsel. Then raising his forefinger towards the sky and pointing it at the people, he said “O Allaah! Be witness, O Allaah! Be witness, O Allaah! Be witness! Bilal then uttered the call to prayer and the iqamah and he prayed the noon prayer, he then uttered the iqamah and he prayed the afternoon prayer, engaging in no prayer between the two. He then mounted (his she Camel) al Qaswa’ and came to the place of standing, making his she Camel Al Qaswa‘ turn its back to the rocks and having the path taken by those who went on foot in front of him and he faced the qiblah. He remained standing till sunset when the yellow light had somewhat gone and the disc of the sun had disappeared. He took Usamah up behind him and picked the reins of Al Qaswa’ severely so much so that its head was touching the front part of the saddle. Pointing with is right hand he was saying “Calmness, O People! Calmness, O people. Whenever he came over a mound (of sand) he let loose its reins a little so that it could ascend. He then came to Al Muzdalifah where he combined the sunset and night prayers, with one adhan and two iqamahs. The narrator ‘Uthamn said He did not offer supererogatory prayers between them. The narrators are then agreed upon the version He then lay down till dawn and prayed the dawn prayer when the morning light was clear. The narrator Sulaiman said with one adhan and one iqamah. The narrators are then agreed upon the version He then mounted Al Qaswa’ and came to Al Mash’ar Al Haram and ascended it. The narrators ‘Uthaman and Sulaiman said He faced the qiblah praised Allaah, declared His greatness, His uniqueness. ‘Uthamn added in his version and His Unity and kept standing till the day was very clear. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم then went quickly before the sun rose, taking Al Fadl bin Abbas behind him. He was a man having beautiful hair, white and handsome color. When the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم went quickly, the women in the howdas also began to pass him quickly. Al Fadl began to look at them. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم placed his hand on the face of Al Fadl, but Al fadl turned his face towards the other side. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم also turned away his hand to the other side. Al Fadl also turned his face to the other side looking at them till he came to (the Valley of) Muhassir. He urged the Camel a little and following a middle road which comes out at the greatest jamrah, he came to the jamrah which is beside the tree and he threw seven small pebbles at this (jamrah) saying “Allah is most great” each time he threw a pebble like bean seeds. He threw them from the bottom of the valley. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم then went to the place of the sacrifice and sacrificed sixty three Camels with his own hand. He then commanded Ali who sacrificed the remainder and he shared him and his sacrificial animals. After that he ordered that a piece of flesh from each Camel should be put in a pot and when it was cooked the two of them ate some of it and drank some of its broth. The narrator Sulaiman said the he mounted afterwards the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم went quickly to the House (the Kaabah) and prayed the noon prayer at Makkah. He came to Banu Abd Al Muttalib who were supplying water at Zamzam and said draw water Banu Abd Al Muttalib were it not that people would take from you the right to draw water, I would draw it along with you. So they handed him a bucket and he drank from it.
سیدنا جعفر ( صادق ) بن محمد ( جعفر صادق بن محمد بن علی بن حسین ؓ ) اپنے والد ( محمد ) سے بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ کے ہاں گئے ۔ جب ہم آپ کے پاس پہنچے تو انہوں نے سب لوگوں سے پوچھا ( شناسائی حاصل کی ) حتیٰ کہ میری باری آئی تو میں نے بتایا کہ میں محمد بن علی بن حسین ہوں ۔ تو انہوں نے اپنا ہاتھ میرے سر کی طرف بڑھایا ، پھر میرا اوپر والا بٹن کھولا ، پھر نیچے والا کھولا ، پھر اپنا ہاتھ میری چھاتیوں کے درمیان رکھا ، اور میں ان دنوں جوان لڑکا تھا ۔ انہوں نے کہا : خوش آمدید ، بھتیجے ! اپنے ہی گھر میں آئے ہو ! ۔ جو جی چاہتا ہے پوچھ لو ، چنانچہ میں نے ان سے پوچھا جبکہ وہ نابینا ہو چکے تھے ۔ اور نماز کا وقت ہو گیا تو وہ اپنے اسی چھوٹے سے کپڑے ہی کو لپیٹ کر کھڑے ہو گئے ۔ اسے دہرا کر کے سیا گیا تھا ۔ کپڑا اس قدر چھوٹا تھا کہ اسے جب بھی کندھے پر رکھتے ، اس کے کنارے گر پڑتے تھے ، انہوں نے ہم کو نماز پڑھائی حالانکہ آپ کی بڑی چادر آپ کے پہلو میں کھونٹی پر لگی ہوئی تھی ۔ میں نے کہا : آپ مجھے رسول اللہ ﷺ کے حج کے بارے میں بیان فرمائیں ، تو انہوں نے اپنے ہاتھ سے نو کی گرہ بنائی پھر کہا کہ رسول اللہ ﷺ نو سال تک رکے رہے اور حج نہیں کیا ، پھر دسویں سال لوگوں میں اعلان کیا کہ اللہ کے رسول حج کے لیے جانے والے ہیں ، چنانچہ مدینہ میں بہت زیادہ لوگ آ گئے ۔ ہر ایک اللہ کے رسول کی اقتداء اور آپ کے عمل کی پیروی کرنا چاہتا تھا ۔ چنانچہ رسول اللہ ﷺ نکلے تو ہم بھی آپ ﷺ کے ساتھ تھے حتیٰ کہ مقام ذوالحلیفہ پر پہنچ گئے ۔ یہاں اسماء بنت عمیس ( زوجہ ابوبکر ؓا ) نے محمد بن ابی بکر ؓ کو جنم دیا ۔ پس انہوں نے رسول اللہ ﷺ کی طرف پیغام بھیجا کہ میں کیسے کروں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” غسل کرو ، کپڑے کا لنگوٹ باندھو اور احرام کی نیت کر لو ۔ “ پھر رسول اللہ ﷺ نے مسجد میں نماز پڑھی ، پھر ( اپنی اونٹنی ) قصواء پر سوار ہو گئے حتیٰ کہ وہ آپ ﷺ کو لے بیداء ( میدان ) کے سامنے کھڑی ہو گئی ۔ جابر بیان کرتے ہیں : میں نے دیکھا تاحد نگاہ آپ ﷺ کے سامنے ، دائیں ، بائیں اور پیچھے لوگ ہی لوگ تھے ۔ کچھ سوار اور کچھ پیدل ۔ اور رسول اللہ ﷺ ہمارے درمیان میں تھے ، آپ ﷺ پر قرآن اتر رہا تھا اور آپ ﷺ اس کا معنی و مفہوم اور طریقہ عمل بھی خوب جانتے تھے چنانچہ جو آپ ﷺ نے کیا ہم نے بھی ویسے ہی کیا ۔ رسول اللہ ﷺ نے کلمہ توحید پکارا : «لبيك اللهم لبيك ، لبيك لا شريك لك لبيك ، إن الحمد والنعمة لك والملك ، لا شريك لك » ” حاضر ہوں میں اے اللہ ! حاضر ہوں ، میں حاضر ہوں ۔ تیرا کوئی ساجھی نہیں ، میں حاضر ہوں ، بلاشبہ حمد تیری ہے ، نعمتیں تیری ہیں اور ملک بھی تیرا ہے ، تیرا کوئی شریک نہیں ۔ “ اور لوگوں نے بھی یہی تلبیہ پکارا جو وہ پکارتے ہیں ۔ آپ نے کسی کی تردید نہیں فرمائی ۔ رسول اللہ ﷺ نے اپنے تلبیہ ہی کا التزام فرمایا ۔ جابر ؓ کہتے ہیں کہ ہماری نیت صرف حج کی تھی ، ہم عمرہ نہیں جانتے تھے ، حتیٰ کہ جب ہم آپ ﷺ کے ساتھ بیت اللہ میں پہنچ گئے ۔ حجر اسود کا استلام کیا ، تو تین چکروں میں رمل کیا ۔ ( آہستہ آہستہ دوڑے ) اور چار میں عام رفتار سے چلے ۔ پھر آپ مقام ابراہیم کی طرف آگے بڑھ گئے اور یہ آیت پڑھی «واتخذوا من مقام إبراهيم مصلى» “ اور مقام ابراہیم کو اپنی جائے نماز بنا لو ۔ “ آپ ﷺ نے مقام ابراہیم کو اپنے اور بیت اللہ کے درمیان کیا ( اور دو رکعتیں پڑھیں ) جعفر ؓ کہتے ہیں کہ میرے والد کہا کرتے تھے : جابر ؓ نے نبی کریم ﷺ ہی سے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے ان دو رکعتوں میں «قل هو الله أحد» اور «قل يا أيها الكافرون» پڑھی ۔ اس کے بعد آپ ﷺ کعبہ کی طرف لوٹے اور حجر اسود کا بوسہ لیا ۔ پھر باب صفا سے صفا پہاڑی کی طرف تشریف لے گئے ۔ پس جب صفا کے قریب پہنچے تو یہ آیت پڑھی «إن الصفا والمروة من شعائر الله» ” صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں ۔ “ ( اور یہ بھی کہا ) «نبدأ ب بدأ الله به» ” ہم اس سے ابتداء کرتے ہیں جس کا ذکر اللہ عزوجل نے پہلے فرمایا ہے ۔ “ چنانچہ آپ ﷺ نے صفا سے ابتداء فرمائی اور اس پر چڑھ گئے حتیٰ کہ بیت اللہ نظر آنے لگا تو اللہ کی تکبیر و توحید بیان فرمائی اور کہا : «لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد يحيي ويميت وهو على كل شيء قدير ، لا إله إلا الله وحده أنجز وعده ونصر عبده وهزم» ” ایک اللہ کے سوا اور کوئی معبود حقیقی نہیں ۔ وہ اکیلا ہے اس کو کوئی ساجھی نہیں ، سلطنت اس کی ہے ، تعریف کا حقدار وہی ہے ۔ وہی زندہ کرتا اور مارتا ہے ، اور وہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے ۔ ایک اللہ کے سوا اور کوئی معبود حقیقی نہیں ، وہ اکیلا ہے ۔ اس نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا ۔ اپنے بندے کی مدد فرمائی اور تمام گروہوں کو اس اکیلے ہی نے پسپا کر دیا ۔ “ پھر اس کے بعد دعا فرمائی ۔ اور اس طرح تین بار ( مذکورہ کلمات ) کہے اور ( ان کے درمیان میں ) دعائیں کیں ۔ پھر آپ مروہ کی جانب اتر آئے ۔ جب آپ کے قدم وادی کے درمیان میں ٹک گئے تو آپ نے اس کے دامن میں دوڑ لگائی ۔ حتیٰ کہ جب چڑھائی آئی تو چلنے لگے حتیٰ کہ مروہ پر پہنچ گئے ۔ آپ نے مروہ پر بھی اسی طرح کیا جیسے کہ صفا پر کیا تھا ۔ ( وہی کلمات تین تین بار پڑھے اور ان کے درمیان میں دعائیں کیں ) جب آپ کا آخری چکر مروہ پر ختم ہوا تو فرمایا ” اگر مجھے اپنے معاملے کا پہلے علم ہوتا جو بعد میں ہوا ، تو میں قربانی ساتھ لے کر نہ چلتا اور میں اپنے اس طواف کو عمرہ بنا لیتا ۔ پس تم لوگوں میں سے جس جس کے ساتھ قربانی نہیں ہے وہ حلال ہو جائے اور اپنے اس طواف کو عمرہ بنا لے ۔ “ چنانچہ سب لوگ حلال ہو گئے اور انہوں نے اپنے بال کتروا لیے ۔ سوائے نبی کریم ﷺ اور ان لوگوں کے جن کے ساتھ قربانیاں تھیں ۔ سیدنا سراقہ ( بن مالک ) بن جعشم ؓ کھڑے ہوئے اور کہا : اے اللہ کے رسول ! ( ہمارا یہ عمرہ ) اس سال کے لیے ہے یا ہمیشہ کے لیے ؟ تو رسول اللہ ﷺ نے اپنی انگلیاں ایک دوسری کے اندر داخل کر کے ( اشارہ کرتے ہوئے ) فرمایا ” عمرہ حج کے اندر اس طرح داخل ہو گیا ہے ۔ “ آپ ﷺ نے دو دفعہ فرمایا ” ( اس سال کے لیے ) نہیں بلکہ ہمیشہ ہمیش کے لیے ۔ نہیں بلکہ ہمیشہ ہمیش کے لیے ۔ “ اور بیان کیا کہ سیدنا علی ؓ یمن سے نبی کریم ﷺ کی قربانیاں لے کر آئے ۔ انہوں نے ( اپنی اہلیہ ) سیدہ فاطمہ ؓا کو دیکھا کہ وہ بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جو حلال ہو چکے تھے ۔ اس نے رنگین کپڑے پہن لیے تھے اور سرمہ لگایا تھا ۔ سیدنا علی ؓ نے اس پر ناگواری کا اظہار کیا ۔ پوچھا کہ تمہیں ایسا کرنے کا کس نے کہا ہے ؟ انہوں نے کہا : میرے ابا نے ۔ سیدنا علی ؓ جس زمانے میں عراق میں تھے ، بیان کیا کرتے تھے کہ میں فاطمہ کے اس عمل پر جو اس نے کیا تھا اور نبی کریم ﷺ کی طرف منسوب کیا تھا ، ناراض ہو کر رسول اللہ ﷺ سے پوچھنے کے لیے گیا ۔ میں نے آپ ﷺ کو بتایا کہ مجھے اس ( فاطمہ ؓا ) کا یہ کام ناگوار گزرا ہے اور وہ کہتی ہیں کہ میرے ابا نے مجھے حکم دیا ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” وہ سچ کہتی ہے ، سچ کہتی ہے ۔ ( تم اپنے متعلق بتاؤ کہ ) تم نے حج کی نیت کرتے وقت کیا کہا تھا ؟ “ کہنے لگے کہ میں نے کہا تھا اے اللہ ! میں وہی احرام باندھ رہا ہوں جس طرح کہ رسول اللہ ﷺ نے باندھا ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” میرے ساتھ تو قربانی ہے ، چنانچہ تم بھی حلال نہ ہو ۔ “ جابر ؓ نے بیان کیا کہ وہ قربانیاں ، جو علی ؓ یمن سے لائے تھے اور جو خود رسول اللہ ﷺ مدینہ سے لائے تھے ، ان کی کل تعداد ایک سو تھی ۔ چنانچہ سب لوگ حلال ہو گئے اور اپنے بال کتروا لیے ، سوائے نبی کریم ﷺ اور ان لوگوں کے جن کے ساتھ قربانیاں تھیں ۔ پھر جب ( ذوالحجہ کی ) آٹھویں تاریخ آئی ( یوم الترویہ ) اور لوگ منٰی کی طرف جانے لگے تو انہوں نے حج کا احرام باندھا ۔ چنانچہ رسول اللہ ﷺ سوار ہو گئے اور منٰی جا کر ظہر ، عصر ، مغرب ، عشاء اور صبح کی نمازیں پڑھیں ۔ پھر آپ ﷺ تھوڑی دیر ٹھہرے حتیٰ کہ سورج نکل آیا ۔ آپ ﷺ نے اپنے لیے بالوں کے بنے ہوئے خیمے کے متعلق حکم دیا اور وہ نمرہ میں لگا دیا گیا ۔ چنانچہ رسول اللہ ﷺ چلے اور قریش کو یقین تھا کہ نبی کریم ﷺ مزدلفہ میں مشعر الحرام کے پاس ہی رک جائیں گے جیسے کہ وہ ( قریش ) اسلام سے پہلے جاہلیت میں کیا کرتے تھے ۔ مگر رسول اللہ ﷺ اس سے آگے بڑھ گئے حتیٰ کہ عرفات پہنچے ۔ آپ ﷺ نے دیکھا کہ نمرہ میں خیمہ لگا ہوا ہے ۔ آپ ﷺ وہاں اترے حتیٰ کہ جب سورج ڈھل گیا تو آپ ﷺ نے ( اپنی اونٹنی ) قصواء کے متعلق فرمایا تو اسے تیار کر دیا گیا ۔ آپ ﷺ اس پر سوار ہوئے حتیٰ کہ وادی ( عرنہ ) کے دامن میں آ گئے اور لوگوں کو خطبہ دیا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” بلاشبہ تمہارے خون اور تمہارے مال تمہارے درمیان حرام ہیں جیسے کہ تمہارا یہ دن ، تمہارا یہ مہینہ اور تمہارا یہ شہر حرمت والا ہے ۔ خبردار ! جاہلیت کے تمام امور میرے قدموں تلے روندے جا رہے ہیں ۔ جاہلیت کے ( سب ) خون ختم کیے جاتے ہیں ۔ اور سب سے پہلا ، خون جو میں ختم کرتا ہوں وہ ہمارا اپنا خون ہے ۔ “ ابن ربیعہ کا ۔ ( یہ امام ابوداؤد کے استاد ) عثمان نے کہا : جب کہ ( استاد ) سلیمان نے کہا : ” ربیعہ بن حارث بن عبدالمطلب کا ( خون ختم کرتا ہوں ۔ “ ) ان کے بعض نے کہا : جو کہ بنی سعد میں دودھ پیتا بچہ تھا اور بنو ہذیل نے اسے قتل کر دیا تھا ۔ ” جاہلیت کے ( تمام ) سود ختم کیے جاتے ہیں ۔ اور سب سے پہلا سود جو میں ختم کر رہا ہوں وہ ہمارا اپنا سود ۔ عباس بن عبدالمطلب کا سود ہے ، یہ سب ختم ہے ۔ عورتوں کے بارے میں اللہ سے ڈرو ۔ تم نے اللہ کی امانت سے ان پر اختیار حاصل کیا ہے اور اللہ کے کلمہ سے ان کی عصمتوں کو حلال جانا ہے ۔ اور ان عورتوں پر بھی واجب ہے کہ تمہارے حقوق کا لحاظ رکھیں ۔ ( اور وہ ) یہ کہ تمہارے بستروں پر وہ کسی کو نہ آنے دیں ، جن کا آنا تمہیں ناگوار ہو ۔ ( تمہارے گھروں میں تمہارے ناپسندیدہ افراد کو ، مرد ہوں یا عورتیں نہ آنے دیں ۔ ) اگر وہ ایسا کریں تو انہیں مارو ، مگر زخمی کرنے والی مار نہ ہو ۔ اور تم پر واجب ہے کہ ان کا نان و نفقہ اور لباس معروف انداز میں مہیا کرو ۔ بلاشبہ میں تم میں وہ چیز چھوڑے جا رہا ہوں کہ اگر تم اسے مضبوطی سے تھامے رہے ، تو گمراہ نہ ہو گے ( اور وہ ہے ) اللہ کی کتاب ۔ تم لوگوں سے میرے بارے میں پوچھا جائے گا ، تو کیا جواب دو گے ؟ لوگوں نے کہا : ہم گواہی دیں گے کہ بلاشبہ آپ ﷺ نے ( اللہ کا پیغام ) پہنچا دیا ۔ ( پوری طرح ) ادا کر دیا اور خیر خواہی ( میں انتہا ) کر دی ۔ آپ ﷺ اپنی شہادت کی انگلی آسمان کی طرف اٹھاتے اور لوگوں کی طرف جھکاتے تھے اور کہتے تھے ” اے اللہ ! گواہ رہنا ۔ اے اللہ ! گواہ رہنا ۔ اے اللہ ! گواہ رہنا ۔ “ پھر سیدنا بلال ؓ نے اذان کہی ، پھر اقامت کہی تو آپ ﷺ نے ظہر کی نماز پڑھائی ۔ انہوں نے پھر اقامت کہی تو آپ ﷺ نے عصر کی نماز پڑھائی ۔ اور ان ( دونوں نمازوں) کے درمیان کچھ نہیں پڑھا ۔ ( یعنی سنت یا نفل ) پھر آپ ﷺ قصواء پر سوار ہو گئے حتی کہ مقام وقوف پر تشریف لائے۔ اپنی اونٹنی قصواء کا پیٹ پتھروں کی طرف کر دیا ۔ ( یعنی وہیں رکے رہے ) اور جبل المشاۃ کو ( جو کہ ریت کا بڑا ٹیلہ تھا اور لوگ اس کو پیدل ہی عبور کرتے تھے ) اپنے سامنے کیا ، قبلہ رخ ہوئے اور پھر وہیں رکے رہے حتی کہ سورج غروب ہو گیا اور ٹکیہ کے غائب ہو جانے کے بعد کچھ زردی بھی ختم ہو گئی ۔ پھر آپ نے حضرت اسامہ بن زید ؓ کو اپنے پیچھے بٹھا لیا اور چل دیے ۔ رسول اللہ ﷺ نے اپنی اونٹنی قصواء کی باگ اس سختی سے کھینچی ہوئی تھی کہ اس کا سر پالان کے سرے کو لگ رہا تھا اور آپ اپنے دائیں ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے فر رہے تھے ” لوگو! سکون سے ، لوگو! سکون سے ۔ “ آپ جب کسی چڑھائی کے پاس آتے تو اونٹنی کی باگ قدرے ڈھیلی کر دیتے تاکہ ( سہولت سے) چڑھ سکے ۔ حتی کہ آپ مزدلفہ پہنچ گئے اور مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک اذان اور دو اقامتوں کے ساتھ جمع کر کے پڑھیں ۔ عثمان نے بیان کیا : آپ نے ان کے درمیان کوئی سنت نفل نہیں پڑھے ۔ سب راویوں کا متفقہ بیان ہے کہ پھر رسول اللہ ﷺ لیٹ گئے حتی کہ فجر طلوع ہو گئی ۔ جب صبح نمایاں ہو گئی تو آپ نے فجر کی نماز پڑھائی ۔ ( استاد) سلیمان کا بیان ہے کہ ایک اذان اور ایک اقامت کے ساتھ ۔ ( سب کا متفقہ بیان ہے ) پھر آپ قصوا پر سوار ہوئے حتی کہ المشعر الحرام کے پاس آ گئے ، پھر اس پر چڑھ گئے ۔ عثمان اور سلیمان کا بیان ہے کہ آپ نے قبلہ کی طرف رخ کیا ۔ اللہ کی حمد ، تکبیر اور تہلیل بیان کی ۔ عثمان نے اضافہ کیا : اور توحید بیان کی ۔ اور پھر وہیں رکے رہے حتی کہ خوب سفیدی ہو گئی ۔ پھر اللہ کے رسول وہاں سے چل دیے ، سورج طلوع ہونے سے پہلے ہی ۔ اور حضرت فضل بن عباس ؓ کو اپنے ساتھ سوار کر لیا ۔ اور وہ قدرے گھنگریالے خوبصورت بالوں والے ، گورے چٹے ، حسین و جمیل جوان تھے ۔ جب رسول اللہ ﷺ وہاں سے روانہ ہوئے تو عورتیں بھی اپنے کجاووں میں بیٹھی وہاں سے گزریں ۔ فضل ؓ انہیں دیکھنے لگے تو رسول اللہ ﷺ نے اس کے چہرے پر ہاتھ رکھ دیا ۔ فضل ؓ اپنا چہرہ کسی اور طرف پھیر کر دیکھنے لگے ۔ حتی کہ آپ وادی محسر میں پہنچ گئے اور قدرے تیز چلے ۔ پھر آپ درمیان والی راہ پر چل پڑے جو تمہیں جمرہ کبری تک پہنچاتی ہے حتی کہ آپ جمرہ کے پاس آ گئے جو کہ درخت کے پاس ہے ۔ تو آپ نے اس کو سات کنکریاں ماریں جیسی کہ انگلیوں پر رکھ کر ماری جاتی ہیں ۔ ہر کنکری کے ساتھ آپ «الله اكبر» کہتے تھے ۔ آپ نے وادی کے دامن کی طرف سے کنکریاں ماریں ۔ پھر رسول اللہ ﷺ قربان گاہ کی طرف تشریف لے گئے اور اپنے ہاتھ سے تریسٹھ اونٹنیاں نحر کیں اور بقیہ کے متعلق سیدنا علی ؓ کو حکم دیا اور ان کو اپنی قربانی میں شریک بنایا ۔ پھر آپ نے ہر قربانی سے ایک ایک ٹکڑا گوشت لینے کا حکم دیا ۔ اسے دیگ میں ڈال کر پکایا تو آپ دونوں نے اس گوشت میں سے کھایا اور شوربا نوش فرمایا ۔ سلیمان کا بیان ہے ۔ پھر رسول اللہ ﷺ سوار ہوئے اور بیت اللہ کی طرف چل دیے اور مکہ آ کر ظہر کی نماز ادا فرمائی ۔ پھر آپ بنی عبدالمطلب کے پاس آئے ، وہ لوگ چاہ زمزم پر پانی پلا رہے تھے ۔ آپ نے فرمایا ” اے بنی عبدالمطلب ! پانی نکالو ۔ اگر یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ لوگ تمہارے اس پانی پلانے میں تم پر غالب آ جائیں گے تو میں بھی تمہارے ساتھ پانی نکالتا ۔ “ سو انہوں نے نبی کریم ﷺ کو ایک ڈول دیا اور آپ نے اس سے پانی نوش فرمایا ۔
وضاحت: ۱؎ : بعض لوگوں نے یہ تعداد (۹۰) ہزار لکھی ہے، اور بعض نے ایک لاکھ تیس ہزار کہا ہے۔ ۲؎ : زمانہ جاہلیت میں تلبیہ میں«لبيك اللهم لبيك لا شريك لك‘‘کے بعد’’إلا شريكًا هو لك تملكه» بڑھا کر کہا جاتا تھا۔ ۳؎ : یعنی عمرہ کا بالکل قصد نہیں تھا، یا عمرہ کو حج کے مہینوں میں جائز ہی نہیں سمجھتے تھے۔ ۴؎ : اور مقام ابراہیم کو مصلیٰ بنالو (سورۃ البقرۃ :۱۲۵)۔ ۵؎ : پہلی رکعت میں «قل يا أيها الكافرون» پڑھی اور دوسری میں «قل هو الله أحد» ۔ ۶؎ : حرم مکی کی تعمیر جدید میں دو سبز نشان سے اس وادی کی حد مقرر کر دی گئی ہے، جن کو میلین اخضرین کہا جاتا ہے۔ ۷؎ : ’’مشعر حرام‘‘: مزدلفہ میں ایک مشہور پہاڑی کا نام ہے اسے قزح بھی کہا جاتا ہے۔ ۸؎ : زمانہ جاہلیت میں قریش مزدلفہ میں ٹھہر جاتے تھے ، عرفات نہیں جاتے تھے، اور باقی لوگ عرفات جاتے تھے ، ان کا خیال تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی قریش کی اتباع کریں گے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں نہیں ٹھہرے اور عرفات چل دیئے۔ ۹؎ : اس کو طریق مازمین (دو پہاڑوں کا نام ہے) کہتے ہیں، عرفات سے اسی راستہ سے واپس ہونا سنت ہے، یہ اس راستہ کے علاوہ ہے جس سے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عرفات گئے تھے، راستہ کی یہ تبدیلی نیک فال کے طور پر بھی ہے۔ ۱۰؎ : یہی راجح قول ہے اس کے برخلاف ایک روایت آتی ہے جس میں ظہر منیٰ میں پڑھنے کا ذکر ہے، علماء نے دونوں میں تطبیق اس طرح دی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زوال سے پہلے طواف افاضہ کیا پھر مکہ میں اول وقت پر ظہر پڑھی پھر منیٰ واپس آئے تو وہاں بھی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ساتھ ظہر پڑھی، اور بعد والی نماز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نفل ہو گئی۔ ۱۱؎ : آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ اگر میں بھی پانی نکالنے میں لگ جاؤں تو لوگ اس کو بھی حج کی ایک ذمہ داری سمجھ لیں گے، اور اس کے لئے بھیڑ لگائیں گے، پھر تم ڈر کی وجہ سے اس خدمت سے علاحدہ ہو جاؤ گے کیونکہ تم لوگوں سے نہیں لڑ سکو گے، اور وہ تم پر غالب آ جائیں گے۔