You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ عَامِرٍ الْأَحْوَلِ عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحَجَّ فَقَالَتْ امْرَأَةٌ لِزَوْجِهَا أَحِجَّنِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى جَمَلِكَ فَقَالَ مَا عِنْدِي مَا أُحِجُّكِ عَلَيْهِ قَالَتْ أَحِجَّنِي عَلَى جَمَلِكَ فُلَانٍ قَالَ ذَاكَ حَبِيسٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ امْرَأَتِي تَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلَامَ وَرَحْمَةَ اللَّهِ وَإِنَّهَا سَأَلَتْنِي الْحَجَّ مَعَكَ قَالَتْ أَحِجَّنِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ مَا عِنْدِي مَا أُحِجُّكِ عَلَيْهِ فَقَالَتْ أَحِجَّنِي عَلَى جَمَلِكَ فُلَانٍ فَقُلْتُ ذَاكَ حَبِيسٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَقَالَ أَمَا إِنَّكَ لَوْ أَحْجَجْتَهَا عَلَيْهِ كَانَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ قَالَ وَإِنَّهَا أَمَرَتْنِي أَنْ أَسْأَلَكَ مَا يَعْدِلُ حَجَّةً مَعَكَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْرِئْهَا السَّلَامَ وَرَحْمَةَ اللَّهِ وَبَرَكَاتِهِ وَأَخْبِرْهَا أَنَّهَا تَعْدِلُ حَجَّةً مَعِي يَعْنِي عُمْرَةً فِي رَمَضَانَ
Narrated Abdullah Ibn Abbas: The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم intended to perform hajj. A woman said to her husband: Let me perform hajj along with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم. He said: I have nothing on which I can let you perform hajj. She said: You may perform hajj on your such-and-such camel. He said: That is dedicated to the cause of Allah, the Exalted. He then came to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم and said: My wife has conveyed her greetings and the blessings of Allah to you. She has asked about performing hajj along with you. She said (to me): Let me perform hajj with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم. I said (to her): I have nothing upon which I can let you perform hajj. She said: Let me perform hajj on your such-and-such camel. I said: That is dedicated to the cause of Allah, The Exalted. He replied: If you let her perform hajj on it, that would be in the cause of Allah. He said: She has also requested me to ask you: What is that action which is equivalent to performing hajj with you? The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم said: Convey my greetings, the mercy of Allah and His blessings to her and tell her that Umrah during Ramadan is equivalent to performing hajj along with me.
سیدنا ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حج کا ارادہ فرمایا تو ایک عورت نے اپنے شوہر سے کہا : مجھے بھی رسول اللہ ﷺ کے ساتھ اپنے اونٹ پر حج کراؤ ۔ اس نے کہا : میرے پاس کوئی ایسی سواری نہیں جس پر میں تمہیں حج کراؤں ۔ عورت نے کہا : اپنے فلاں اونٹ پر ؟ اس نے جواب دیا کہ وہ تو فی سبیل للہ ( جہاد کے لیے ) وقف ہے ۔ پس وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ میری بیوی نے آپ ﷺ کو السلام علیکم ورحمۃ اللہ کہا ہے ، اور وہ مجھے کہتی ہے کہ میں اس کو آپ کے ساتھ حج کراؤں ۔ وہ کہتی ہے ، مجھے رسول اللہ ﷺ کی معیت میں حج کراؤ ۔ تو میں نے اس سے کہا : میرے پاس کوئی سواری نہیں جس پر میں تجھے حج کراؤں ۔ اس نے کہا : اپنے فلاں اونٹ پر ۔ تو میں نے کہا : وہ تو فی سبیل للہ وقف ہے ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” اگر تم اسے اس پر حج کرا دو تو یہ بھی فی سبیل للہ ہی ہے ۔ “ اس نے کہا کہ اس ( عورت ) نے مجھے کہا ہے کہ میں آپ ﷺ سے یہ دریافت کروں کہ کون سا عمل آپ ﷺ کے ساتھ حج کے برابر ہو سکتا ہے ؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” اسے ( میری طرف سے ) السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کہنا اور اسے بتانا کہ رمضان میں عمرہ کرنا میرے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے ۔ “
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود ( تحفة الأشراف: ۵۳۷۴)، وقد أخرجہ: (صحیح البخاری/العمرة ۴(۱۷۸۲)، صحیح مسلم/الحج ۳۶ (۲۲۱) بدون ذکر : ’’أن الحج في سبیل اللہ‘‘۔ (حسن صحیح)