You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِنْسَانٍ الطَّائِفِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ الزُّبَيْرِ قَالَ لَمَّا أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ لِيَّةَ حَتَّى إِذَا كُنَّا عِنْدَ السِّدْرَةِ وَقَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي طَرَفِ الْقَرْنِ الْأَسْوَدِ حَذْوَهَا فَاسْتَقْبَلَ نَخِبًا بِبَصَرِهِ و قَالَ مَرَّةً وَادِيَهُ وَوَقَفَ حَتَّى اتَّقَفَ النَّاسُ كُلُّهُمْ ثُمَّ قَالَ إِنَّ صَيْدَ وَجٍّ وَعِضَاهَهُ حَرَامٌ مُحَرَّمٌ لِلَّهِ وَذَلِكَ قَبْلَ نُزُولِهِ الطَّائِفَ وَحِصَارِهِ لِثَقِيفٍ
Narrated Az-Zubayr: When we came along with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم from Liyyah and we were beside the lote tree, the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم stopped at the end of al-Qarn al-Aswad opposite to it. He then looked at Nakhb or at its valley. He stopped and all the people stopped. He then said: The game of Wajj and its thorny trees are unlawful made unlawful for Allah. This was before he alighted at at-Taif and its fortress for Thaqif.
سیدنا زبیر ؓ سے مروی ہے کہ جب ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ مقام لیہ سے واپس لوٹے اور سدرہ ( بیری ) کے پاس پہنچے تو رسول اللہ ﷺ قرن اسود کے پاس رک گئے ۔ یعنی اس پہاڑ کے پاس جو اس بیری کے سامنے ہے ۔ پھر آپ نے مقام نخب کی طرف نظر اٹھائی یا اس کی وادی کی طرف دیکھا ۔ آپ رکے حتیٰ کہ سب لوگ رک گئے ، تب آپ ﷺ نے فرمایا ” وادی وج کا شکار اور اس کے خار دار درخت حرام ہیں اور اللہ کی خاطر حرام کیے گئے ہیں ۔ “ آپ ﷺ کا یہ ارشاد آپ ﷺ کے طائف جانے اور ثقیف کا محاصرہ کرنے سے پہلے کا ہے ۔
وضاحت: ۱؎ : ایک پہاڑ کا نام ہے جو طائف سے قریب ہے۔ ۲؎ : حجاز میں ایک پہاڑ کا نام ہے۔ ۳؎ : ایک جگہ کا نام ہے۔ ۴؎ : طائف میں ایک وادی کا نام ہے۔