You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ وَحُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ وَعَلَيْهِ رَدْعُ زَعْفَرَانٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >مَهْيَمْ؟<، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً، قَالَ: >مَا أَصْدَقْتَهَا؟< قَالَ: وَزْنَ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ قَالَ: >أَوْلِمْ، وَلَوْ بِشَاةٍ.
Narrated Anas: The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم saw the trace of yellow on Abdur-Rahman bin Awf. The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم said: What is this ? He replied: Messenger of Allah, I have married a woman. He asked: How much dower did you give her ? He said: A nawat weight of gold. He said: Hold a wedding feast, even if only with a sheep.
سیدنا انس ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے عبدالرحمٰن بن عوف ؓ پر زغفران کے نشانات دیکھے ۔ تو نبی کریم ﷺ نے پوچھا ” یہ کیا ہے ؟ “ انہوں نے کہا : اے اﷲ کے رسول ! میں نے ایک عورت سے شادی کر لی ہے ۔ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا ” مہر کتنا دیا ہے ؟ “ کہا کہ گٹھلی کے وزن کے برابر سونا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” ولیمہ کرو اگرچہ ایک بکری ہی کا ہو ۔ “ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں ایک ” نواۃ “ ( گٹھلی ) پانچ درہم کے برابر ہوتی ہے اور نش بیس درہم کا اور اوقیہ چالیس درہم کا ۔
وضاحت: ۱؎ : نواۃ پانچ سو درہم کو کہتے ہیں، یعنی پانچ درہم (لگ بھگ پندرہ گرام) کے برابر سونا مہر مقرر کیا اور بعضوں نے کہا ہے کہ نواۃ سے کھجور کی گٹھلی مراد ہے۔ ۲؎ : یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی مالی حیثیت دیکھ کر کہی تھی کہ ولیمہ میں کم سے کم ایک بکری ضرور ہو اس سے اس بات پر استدلال درست نہیں کہ ولیمہ میں گوشت ضروری ہے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صفیہ رضی اللہ عنہا کے ولیمہ میں ستو اور کھجور ہی پر اکتفا کیا تھا۔