You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا مِسْكِينٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُمَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي غَزْوَةٍ فَرَأَى امْرَأَةً مُجِحًّا، فَقَالَ: >لَعَلَّ صَاحِبَهَا أَلَمَّ بِهَا؟!<، قَالُوا: نَعَمْ، فَقَالَ: >لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ أَلْعَنَهُ لَعْنَةً تَدْخُلُ مَعَهُ فِي قَبْرِهِ، كَيْفَ يُوَرِّثُهُ وَهُوَ لَا يَحِلُّ لَهُ؟ وَكَيْفَ يَسْتَخْدِمُهُ وَهُوَ لَا يَحِلُّ لَهُ؟.
Abu Al Darda said “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم was in a battle. He saw a woman who was nearing the time when she was to deliver a child. “He said “Perhaps the master has intercourse with her. ”. They (the people) said “Yes”. He said “I am inclined to invoke a curse on him which will enter his grave with him. How can he make it (the child) an heir when it is not lawful for him? How can he take it into his service when that is not lawful for him?”
سیدنا ابو الدرداء ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک غزوے میں ایک عورت دیکھی جس کا حمل تقریباً پورے دنوں کا تھا ۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا ” شاید اس کے مالک نے اس سے مباشرت کی ہے ؟ “ انہوں نے کہا : جی ہاں ۔ آپ نے فرمایا ” میں نے ارادہ کیا ہے کہ اسے لعنت کروں ایسی لعنت جو اس کی قبر تک اس کے ساتھ جائے ۔ یہ اس بچے کو کس طرح اپنا وارث بنا سکے گا جبکہ اس کے لیے یہ حلال نہیں ( کہ غیر کے نطفے اور غیر کے بچے کو اپنا بچہ بنائے ) اور کیونکر اس سے ( غلاموں کی طرح ) خدمت لے سکے گا جبکہ یہ اس کے لیے حلال نہیں ۔ “ ( اگر بالفرض اس کا اپنا نطفہ ہوا اور اپنے بیٹے کے نسب کا انکار کیا تو یہ حرام ہے ۔ اور پھر بیٹے کو غلام اور خادم کے درجے پر اتارنا کیونکر جائز ہے ) ۔
تخریج دارالدعوہ: « صحیح مسلم/النکاح ۲۳ (۱۴۴۱)، ( تحفة الأشراف: ۱۰۹۲۴)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۵/۱۹۵، ۶/۴۴۶)، سنن الدارمی/السیر ۳۸ (۲۵۲۱) (صحیح) »