You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَسَنَةَ قَالَ انْطَلَقْتُ أَنَا وَعَمْرُو بْنُ الْعَاصِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخَرَجَ وَمَعَهُ دَرَقَةٌ ثُمَّ اسْتَتَرَ بِهَا ثُمَّ بَالَ فَقُلْنَا انْظُرُوا إِلَيْهِ يَبُولُ كَمَا تَبُولُ الْمَرْأَةُ فَسَمِعَ ذَلِكَ فَقَالَ أَلَمْ تَعْلَمُوا مَا لَقِيَ صَاحِبُ بَنِي إِسْرَائِيلَ كَانُوا إِذَا أَصَابَهُمْ الْبَوْلُ قَطَعُوا مَا أَصَابَهُ الْبَوْلُ مِنْهُمْ فَنَهَاهُمْ فَعُذِّبَ فِي قَبْرِهِ قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ مَنْصُورٌ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ أَبِي مُوسَى فِي هَذَا الْحَدِيثِ قَالَ جِلْدِ أَحَدِهِمْ و قَالَ عَاصِمٌ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ أَبِي مُوسَى عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ جَسَدِ أَحَدِهِمْ
Narrated Amr ibn al-As: Abdur Rahman ibn Hasanah reported: I and Amr ibn al-As went to the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم. He came out with a leather shield (in his hand). He covered himself with it and urinated. Then we said: Look at him. He is urinating as a woman does. The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم, heard this and said: Do you not know what befell a person from amongst Banu Isra'il (the children of Israel)? When urine fell on them, they would cut off the place where the urine fell; but he (that person) forbade them (to do so), and was punished in his grave. Abu Dawud said: One version of Abu Musa has the wording: he cut off his skin . Another version of Abu Musa goes: he cut off (part of) his body.
سیدنا عبدالرحمان بن حسنہ ؓ کہتے ہیں کہ میں اور عمرو بن العاص ؓ نبی کریم ﷺ کے پاس گئے ، اسی دوران آپ ﷺ باہر نکلے اور آپ ﷺ کے پاس ( چمڑے کی ) ایک ڈھال تھی ، آپ ﷺ نے اسی سے پردہ کیا پھر پیشاب کیا ۔ ہم ( میں سے بعض ) نے کہا کہ دیکھو ایسے پیشاب کر رہے ہیں جیسے کہ عورت ( چھپ چھپا کر ) پیشاب کرتی ہے یہ بات آپ ﷺ نے سن لی ، آپ ﷺ نے فرمایا ” کیا تمہیں معلوم نہیں کہ بنو اسرائیل کے ایک شخص کا کیا حال ہوا تھا ؟ ان کو اگر پیشاب لگ جاتا تھا تو وہ اس حصے کو کاٹ ڈالتے تھے ۔ اس شخص نے اپنی قوم کو اس کام سے روک دیا تو اسے قبر میں عذاب دیا گیا ۔“ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ منصور نے ابووائل سے انہوں نے ابو موسیٰ ؓ سے اس حدیث میں یہ لفظ کہے «جلد أحدهم» اپنے چمڑے کو کاٹ دیتے ۔ جب کہ عاصم نے ابووائل سے ، انہوں نے ابو موسیٰ سے ، انہوں نے نبی کریم ﷺ سے یہ لفظ کہے «جسد أحدهم» اپنے جسم کو کاٹ دیتے ۔
تخریج دارالدعوہ: سنن النسائی/الطھارة ۲۶ (۳۰)، سنن ابن ماجہ/الطھارة ۲۶ (۳۴۶)، (تحفة الأشراف: ۹۶۹۳)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۴/۱۹۶)