You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَيُّ الذَّنْبِ أَعْظَمُ؟ قَالَ: >أَنْ تَجْعَلَ لِلَّهِ نِدًّا وَهُوَ خَلَقَكَ<، قَالَ: فَقُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: >أَنْ تَقْتُلَ وَلَدَكَ مَخَافَةَ أَنْ يَأْكُلَ مَعَكَ<، قَالَ: قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: >أَنْ تُزَانِيَ حَلِيلَةَ جَارِكَ<، قَالَ: وَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى تَصْدِيقَ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: {لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ}[الفرقان: 68] الْآيَةَ.
Abd Allaah (bin Masud) said “I asked Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم which sin is the gravest?” He replied “That you associate someone with Allaah, while He has created you”. I again asked “Which then?” He replied “That you commit adultery with the wife of your neighbor. ” Allaah then revealed the following Quranic verse in support of the statement of the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم “Those who invoke not with Allaah any other god nor slay such life as Allaah has made sacred except for just cause nor commit fornication. ”
سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓا کہتے ہیں کہ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! کون سا گناہ سب سے بڑا ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” یہ کہ تو اللہ کے ساتھ اس کا شریک بنائے حالانکہ اس نے تجھے پیدا کیا ہے ۔ “ کہتے ہیں : میں نے کہا : پھر کون سا ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” یہ کہ تو اپنے بچے کو اس ڈر سے قتل کر دے کہ وہ تیرے ساتھ مل کر کھائے گا ۔ “ کہتے ہیں ( میں نے کہا ) پھر کون سا ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” یہ کہ تو اپنے ہمسائے کی بیوی سے بدکاری کرے ۔ “ کہتے ہیں کہ اللہ عزوجل نے نبی کریم ﷺ کے فرمان کی تصدیق میں یہ آیت نازل فرمائی «والذين لا يدعون مع الله إلها آخر ولا يقتلون النفس التي حرم الله إلا بالحق ولا يزنون» ” ( رحمن کے بندے وہی ہیں ) جو اللہ کے ساتھ کسی اور کو نہیں پکارتے اور نہ اللہ کی حرام کردہ کسی جان کو قتل کرتے ہیں مگر حق کے ساتھ اور نہ بدکاری کرتے ہیں ۔ “
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/ تفسیر سورة البقرة ۳ (۴۴۷۷)، والأدب ۲۰ (۴۷۶۱)، والحدود ۲۰ (۶۸۱۱)، والدیات ۲ (۶۸۶۱)، والتوحید ۴۰ (۷۵۲۰)، ۴۶ (۷۵۳۲)، صحیح مسلم/الایمان ۳۷ (۸۶)، سنن الترمذی/تفسیر سورة الفرقان (۳۱۸۲)، (تحفة الأشراف: ۹۴۸۰)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۱/۳۸۰، ۴۷۱، ۴۲۴، ۴۳۴، ۴۶۲) (صحیح)