You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، أَنَّهُمْ شَكُّوا فِي هِلَالِ رَمَضَانَ مَرَّةً، فَأَرَادُوا أَنْ لَا يَقُومُوا، وَلَا يَصُومُوا، فَجَاءَ أَعْرَابِيٌّ مِنَ الْحَرَّةِ، فَشَهِدَ أَنَّهُ رَأَى الْهِلَالَ، فَأُتِيَ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: >أَتَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟<، قَالَ: نَعَمْ، وَشَهِدَ أَنَّهُ رَأَى الْهِلَالَ، فَأَمَرَ بِلَالًا فَنَادَى فِي النَّاسِ، أَنْ يَقُومُوا وَأَنْ يَصُومُوا. قَالَ أَبو دَاود: رَوَاهُ جَمَاعَةٌ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ مُرْسَلًا وَلَمْ يَذْكُرِ الْقِيَامَ أَحَدٌ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ.
Narrated Ikrimah: Once the people doubted the appearance of the moon of Ramadan, and intended neither to offer the tarawih prayer nor to keep fast. A bedouin came from al-Harrah and testified that he had sighted the moon. He was brought to the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم. He asked: Do you testify that there is no god but Allah, and that I am the Messenger of Allah? He said: Yes; and he testified that he had sighted the moon. He commanded Bilal who announced to the people to offer the tarawih prayer and to keep fast.
عکرمہ بیان کرتے ہیں کہ صحابہ کرام ؓم کو ایک بار رمضان کے چاند میں شک ہو گیا ۔ پس انہوں نے ارادہ کیا کہ نہ قیام کریں اور نہ روزہ رکھیں ۔ تو حرہ کی طرف سے ایک اعرابی آیا ۔ اس نے گواہی دی کہ اس نے چاند دیکھا ہے ۔ اسے نبی کریم ﷺ کی خدمت میں پیش کیا گیا ‘ آپ نے فرمایا ” کیا تو «لا إله إلا الله محمد رسول الله» کی گواہی دیتا ہے ؟ “ اس نے کہا : ہاں اور شہادت دی کہ اس نے چاند دیکھا ہے ۔ تب آپ ﷺ نے بلال کو حکم دیا کہ لوگوں میں اعلان کر دو کہ رات کو قیام کریں اور ( صبح کو ) روزہ رکھیں ۔ ¤ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ اس حدیث کو ایک جماعت نے بواسطہ سماک ‘ عکرمہ سے مرسل روایت کیا ہے ۔ اور قیام کا ذکر حماد بن سلمہ کے علاوہ کسی نے نہیں کیا ۔
تخریج دارالدعوہ: انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: ۶۱۰۴، ۱۹۱۱۳) (ضعیف)