You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعِجْلِيُّ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ مُوسَى، عَنْ هَارُونَ بْنِ سَلْمَانَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمٍ الْقُرَشِيِّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: سَأَلْتُ- أَوْ سُئِلَ- النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صِيَامِ الدَّهْرِ؟ فَقَالَ: إِنَّ لِأَهْلِكَ عَلَيْكَ حَقًّا صُمْ رَمَضَانَ وَالَّذِي يَلِيهِ، وَكُلَّ أَرْبِعَاءَ وَخَمِيسٍ، فَإِذَا أَنْتَ قَدْ صُمْتَ الدَّهْرَ. قَالَ أَبو دَاود: وَافَقَهُ زَيْدٌ الْعُكْلِيُّ، وَخَالَفَهُ أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ: مُسْلِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ.
Narrated Muslim al-Qurashi: I asked or someone asked the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم about perpetual fasting. He replied: You have a duty to your family. Fast during Ramadan and the following month, and every Wednesday and Thursday. You will then have observed a perpetual fast.
عبیداللہ بن مسلم قرشی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں ، کہتے ہیں کہ صیام الدھر ( ہمیشہ روزے رکھنے ) کے متعلق میں نے نبی کریم ﷺ سے سوال کیا یا کسی اور نے پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا ” بلاشبہ تمہارے گھر والوں کا تم پر حق ہے ، رمضان میں روزے رکھو اور اس کے ساتھ والے مہینے میں ( شوال میں ) اور ہر بدھ اور جمعرات کو ( بھی ) تو اس طرح تم زمانہ بھر روزے رکھنے والے ہو گے ۔ “ امام ابوداؤد ؓ نے کہا ( راوی حدیث عبیداللہ بن مسلم کے نام میں ) زید بن حباب عکلی نے عبیداللہ بن موسیٰ کی تائید کی ہے اور ابونعیم نے مخالفت کی ہے ۔ ( بعض مسلم بن عبیداللہ کہتے ہیں اور کچھ نے مسلم بن عبداللہ کہا ہے ۔ )
تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الصوم ۴۵ (۷۴۸)، (تحفة الأشراف: ۹۷۴۰)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۳/۴۱۶، ۴/۷۸) (ضعیف) (صحیح مسلم بن عبیداللہ ہے اور یہ لین الحدیث ہیں، ان کے والد کا نام عبیداللہ بن مسلم اور یہ صحابی ہیں)