You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا أَبَانُ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي الْحَكَمِ بْنِ ثَوْبَانَ، عَنْ مَوْلَى قُدَامَةَ بْنِ مَظْعُونٍ، عَنْ مَوْلَى أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، أَنَّهُ انْطَلَقَ مَعَ أُسَامَةَ إِلَى وَادِي الْقُرَى, فِي طَلَبِ مَالٍ لَهُ، فَكَانَ يَصُومُ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ، وَيَوْمَ الْخَمِيسِ، فَقَالَ لَهُ مَوْلَاهُ: لِمَ تَصُومُ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَيَوْمَ الْخَمِيسِ وَأَنْتَ شَيْخٌ كَبِيرٌ؟ فَقَالَ: إِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَصُومُ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَيَوْمَ الْخَمِيسِ، وَسُئِلَ، عَنْ ذَلِكَ؟ فَقَال:َ إِنَّ أَعْمَالَ الْعِبَادِ تُعْرَضُ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَيَوْمَ الْخَمِيسِ. قَالَ أَبو دَاود: كَذَا قَالَ هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي الْحَكَمِ.
Narrated Usamah ibn Zayd: The client of Usamah ibn Zayd said that he went along with Usamah to Wadi al-Qura in pursuit of his camels. He would fast on Monday and Thursday. His client said to him: Why do you fast on Monday and Thursday, while you are an old man? He said: The Prophet of Allah صلی اللہ علیہ وسلم used to fast on Monday and Thursday. When he was asked about it, he said: The works of the servants (of Allah) are presented (to Allah) on Monday and Thursday.
سیدنا اسامہ بن زید ؓ کے غلام نے بیان کیا کہ وہ سیدنا اسامہ ؓ کے ساتھ ان کا مال لینے کے لیے وادی قریٰ کی طرف گیا ۔ اسامہ ؓ سوموار اور جمعرات کا روزہ رکھا کرتے تھے ۔ غلام نے ان سے پوچھا : آپ سوموار اور جمعرات کا روزہ کیوں رکھتے ہیں ، حالانکہ آپ بڑی عمر کے بوڑھے ہو گئے ہیں ؟ تو انہوں نے کہا : نبی کریم ﷺ سوموار اور جمعرات کا روزہ رکھا کرتے تھے ۔ آپ ﷺ سے اس کے متعلق پوچھا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا ” سوموار اور جمعرات کو بندوں کے اعمال ( اللہ کے حضور ) پیش کیے جاتے ہیں ۔ “ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ ہشام دستوائی نے یحییٰ سے اور اس نے عمر بن ابی حکم سے اسی طرح روایت کیا ہے ۔
تخریج دارالدعوہ: سنن النسائی/الصیام ۴۱ (۲۳۶۰)، (تحفة الأشراف: ۱۲۶)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۵/۲۰۰، ۲۰۱)، سنن الدارمی/الصوم ۴۱ (۱۷۹۱) (صحیح)