You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ وَيَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَعْتَكِفَ, صَلَّى الْفَجْرَ، ثُمَّ دَخَلَ مُعْتَكَفَهُ، قَالَتْ: وَإِنَّهُ أَرَادَ مَرَّةً أَنْ يَعْتَكِفَ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ، قَالَتْ: فَأَمَرَ بِبِنَائِهِ فَضُرِبَ، فَلَمَّا رَأَيْتُ ذَلِكَ أَمَرْتُ, بِبِنَائِي فَضُرِبَ، قَالَتْ: وَأَمَرَ غَيْرِي مِنْ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِبِنَائِهِ فَضُرِبَ، فَلَمَّا صَلَّى الْفَجْرَ نَظَرَ إِلَى الْأَبْنِيَةِ، فَقَالَ: >مَا هَذِهِ؟ آلْبِرَّ تُرِدْنَ؟، قَالَتْ: فَأَمَرَ بِبِنَائِهِ فَقُوِّضَ، وَأَمَرَ أَزْوَاجُهُ بِأَبْنِيَتِهِنَّ فَقُوِّضَتْ، ثُمَّ أَخَّرَ الِاعْتِكَافَ إِلَى الْعَشْرِ الْأُوَلِ. –يَعْنِي: مِنْ شَوَّالٍ-. قَالَ أَبو دَاود: رَوَاهُ ابْنُ إِسْحَاقَ وَالْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ نَحْوَهُ وَرَوَاهُ مَالِكٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ, قَالَ: اعْتَكَفَ عِشْرِينَ مِنْ شَوَّالٍ.
Narrated Ubayy ibn Kab: The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم used to observe Itikaf during the last ten days of Ramadan. One year he did not observe Itikaf. When the next year came, he observed Itikaf for twenty nights (i. e. days).
ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے منقول ہے کہ رسول اﷲ ﷺ جب اعتکاف کا ارادہ فرماتے تو فجر کی نماز پڑھ کر اپنے حجرہ اعتکاف میں داخل ہو جاتے ۔ ایک بار آپ ﷺ نے رمضان کے آخری دہے میں اعتکاف کا ارادہ فرمایا اور حجرہ بنانے کا حکم دیا تو وہ بنا دیا گیا جب میں نے یہ دیکھا تو میں نے کہہ دیا کہ میرا خیمہ بھی لگا دیا جائے ۔ چنانچہ وہ لگا دیا گیا اور پھر دیگر ازواج نبی کریم ﷺ نے بھی ( دیکھا دیکھی ) خیمے لگانے کو کہا ۔ چنانچہ وہ لگا دیے گئے ۔ آپ ﷺ نے نماز فجر کے بعد خیموں کو دیکھا تو فرمایا ” یہ کیا ہے ‘ بھلا یہ نیکی کا قصد کر رہی ہیں ؟ “ چنانچہ آپ ﷺ نے اپنے حجرے کے متعلق فرمایا اور اس کھول دیا گیا ‘ اس پر ازواج محترمات نے بھی اپنے اپنے خیمے کھلوا لیے ۔ پھر آپ ﷺ نے اپنا یہ اعتکاف شوال کے پہلے عشرہ تک مؤخر فر دیا ۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا : اس حدیث کو ابن اسحاق اور اوزاعی نے یحییٰ بن سعید سے اسی طرح روایت کیا ہے جب کہ امام مالک ؓ نے یحییٰ بن سعید سے روایت کیا تو کہا : آپ ﷺ نے شوال کے بیس دن اعتکاف کیا ۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الصیام ۵۸ (۱۷۷۰)، (تحفة الأشراف: ۱۶۵۳۸)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۵/۱۴۱) (صحیح)