You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُول:ُ >سَتَكُونُ هِجْرَةٌ بَعْدَ هِجْرَةٍ، فَخِيَارُ أَهْلِ الْأَرْضِ أَلْزَمُهُمْ مُهَاجَرَ إِبْرَاهِيمَ، وَيَبْقَى فِي الْأَرْضِ شِرَارُ أَهْلِهَا، تَلْفِظُهُمْ أَرْضُوهُمْ، تَقْذَرُهُمْ نَفْسُ اللَّهِ، وَتَحْشُرُهُمُ النَّارُ مَعَ الْقِرَدَةِ وَالْخَنَازِيرِ<.
Abd Allaah bin Amr said “ I heard the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم say “There will be emigration after emigration and the people who are best will be those who cleave most closely to places which Abraham migrated. The worst of its people will remain in the earth cast out by their lands, abhorred by Allaah, collected along with apes and swine by fire. ””
سیدنا عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہمیں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا ، آپ ﷺ فرماتے تھے ” ہجرت کے بعد ہجرت ہوتی رہے گی ، زمین کے باسیوں میں سب سے بہتر وہ لوگ ہوں گے جو سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے دار ہجرت کو اختیار کیے ہوں گے ۔ اور ( قرب قیامت کے وقت ) برے لوگ ہی رہ جائیں گے ۔ ان کی زمینیں انہیں نکال باہر پھینکیں گی ، اللہ عزوجل بھی انہیں برا جانے گا اور آگ ان لوگوں کو بندروں اور خنزیروں کے ساتھ جمع کرے گی ۔ “
وضاحت: ۱؎ : یعنی وہ ایک ملک سے دوسرے ملک بھاگتے پھریں گے۔ ۲؎ : اس سے قیامت کے دن والا حشر مراد نہیں ہے نیز یہاں آگ سے مراد فتنے کی آگ ہے۔