You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَال:َ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَخٍ لِي حِينَ وُلِدَ لِيُحَنِّكَهُ، فَإِذَا هُوَ فِي مِرْبَدٍ يَسِمُ غَنَمًا -أَحْسَبُهُ قَالَ: -فِي آذَانِهَا.
Anas bin Malik said “I brought my brother when he was born to Prophet صلی اللہ علیہ وسلم to chew something for him and rub his palate with it and found him in a sheep pen branding the sheep, I think, on their ears. ”
سیدنا انس بن مالک ؓ کا بیان ہے کہ میرے بھائی ( عبداللہ بن ابی طلحہ ) کی ولادت ہوئی تو میں اسے لے کر نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تاکہ آپ ﷺ اسے گھٹی دیں ۔ میں نے آپ ﷺ کو بکریوں کے باڑے میں پایا ، آپ ﷺ بکریوں کو نشان لگا رہے تھے ۔ ( شعبہ نے ) کہا میرا خیال ہے ، شیخ نے بیان کیا : آپ ﷺ ان کے کانوں پر نشان لگا رہے تھے ۔
وضاحت: ۱؎ : ’’تحنيك‘‘ یہ ہے کہ کھجور یا اسی جیسی کوئی میٹھی چیز منہ میں چبا کر بچے کے منہ میں رکھ دیا جائے تا کہ اس کی مٹھاس کا اثر بچے کے پیٹ میں پہنچ جائے، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے تحنیک کا مقصد برکت کا حصول تھا، اور چیز غیر نبی میں متحقق نہیں ہے اس لئے دوسروں سے تحنیک کرانے کا کوئی فائدہ نہیں نیز بزرگ شخصیات سے تحنیک کا تحنیک نبوی پر قیاس صحیح نہیں ہے۔