You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْصَّمَدِ حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُدَّانِيُّ حَدَّثَنَا الْأَشْعَثُ بْنُ جَابِرٍ حَدَّثَنِي شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الرَّجُلَ لَيَعْمَلُ وَالْمَرْأَةُ بِطَاعَةِ اللَّهِ سِتِّينَ سَنَةً ثُمَّ يَحْضُرُهُمَا الْمَوْتُ فَيُضَارَّانِ فِي الْوَصِيَّةِ فَتَجِبُ لَهُمَا النَّارُ قَالَ وَقَرَأَ عَلَيَّ أَبُو هُرَيْرَةَ مِنْ هَا هُنَا مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصَى بِهَا أَوْ دَيْنٍ غَيْرَ مُضَارٍّ حَتَّى بَلَغَ ذَلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ قَالَ أَبُو دَاوُد هَذَا يَعْنِي الْأَشْعَثَ بْنَ جَابِرٍ جَدَّ نَصْرِ بْنِ عَلِيٍّ
Narrated Abu Hurairah: The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم said: A man or a woman acts in obedience to Allah for sixty years, then when they are about to die they cause injury by their will, so they must go to Hell. Then Abu Hurairah recited: After a legacy which you bequeath or a debt, causing no injury. . . that will be the mighty success. Abu Dawud said: Al-Ashath bin Jabir is the grandfather of Nasr bin Ali.
سیدنا ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” ایک انسان مرد یا عورت ساٹھ سال تک اللہ کی اطاعت کے عمل کرتے رہتے ہیں ‘ پھر جب ان کی موت کا وقت آتا ہے تو وصیت میں ( وارثوں کو ) نقصان دے جاتے ہیں تو ان کے لیے آگ واجب ہو جاتی ہے ۔ “ ( شہر بن حوشب نے ) کہا : سیدنا ابوہریرہ ؓ نے مجھ پر «من بعد وصية يوصى بها أو دين غير مضار حتى بلغ ذلك الفوز العظيم» تک آیات تلاوت کیں ۔ ” وصیت یا قرض کی ادائیگی کے بعد جبکہ وصیت کرنے والے نے نقصان نہ پہنچایا ہو ( ورثے کی تقسیم کی جائے ۔ ) یہ اللہ کا حکم ہے اور اللہ خوب علم والا حوصلے والا ہے ۔ یہ حدیں ہیں اللہ کی جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا تو اسے اللہ ایسے باغات میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ۔ وہ ان میں ہمیشہ رہے گا اور یہی عظیم کامیابی ہے ۔ “ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں ( اس سند میں ) اشعث بن جابر ‘ نصر بن علی کا دادا ہے ۔
تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الوصایا ۲ (۲۱۱۷) ، سنن ابن ماجہ/الوصایا ۳ (۲۷۰۴)، (تحفة الأشراف:۱۳۴۹۵)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۲/۲۷۸)