You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنْ أَخِيهِ عَنْ بِشْرِ بْنِ قُرَّةَ الْكَلْبِيِّ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ انْطَلَقْتُ مَعَ رَجُلَيْنِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَشَهَّدَ أَحَدُهُمَا ثُمَّ قَالَ جِئْنَا لِتَسْتَعِينَ بِنَا عَلَى عَمَلِكَ وَقَالَ الْآخَرُ مِثْلَ قَوْلِ صَاحِبِهِ فَقَالَ إِنَّ أَخْوَنَكُمْ عِنْدَنَا مَنْ طَلَبَهُ فَاعْتَذَرَ أَبُو مُوسَى إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ لَمْ أَعْلَمْ لِمَا جَاءَا لَهُ فَلَمْ يَسْتَعِنْ بِهِمَا عَلَى شَيْءٍ حَتَّى مَاتَ
Narrated Abu Musa: I went along with two men to see the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم. One of them recited tashahhud and said: We have come to you so that you may employ us for your work. The other also said the same thing. He (the Prophet) replied: The most faithless of you in our eyes is the one who asked for it (responsible post). Abu Musa then apologized to the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم and said: I did not know why they came to you. He did not employ them for anything until he died.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں دو آدمیوں کے ساتھ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا ۔ پس ان میں سے ایک نے ( بات کرنے کے لیے ) کلمات تشہد پڑھے اور پھر کہا : ہم آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے ہیں کہ آپ ہم سے اپنے کام میں کوئی مدد لیں ( یعنی عامل اور حاکم بنا دیں ) اور دوسرے نے بھی اپنے ساتھی کی سی بات کی ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” جو شخص یہ ذمہ داری طلب کرتا ہے وہ ہمارے نزدیک سب سے زیادہ خائن ہوتا ہے ۔ “ چنانچہ ابوموسیٰ ؓ نے نبی کریم ﷺ سے معذرت چاہی اور کہا : مجھے معلوم نہیں تھا کہ یہ کس مقصد سے آئے ہیں ۔ اور پھر آپ نے اپنی وفات تک ان سے کسی کام میں مدد نہیں لی
وضاحت: ۱؎ : یعنی ہمیں عامل بنا دیجئے یا حکومت کی کوئی ذمہ داری ہمارے سپرد کر دیجئے۔