You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَةَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ يَعْنِي ابْنَ سَلَّامٍ عَنْ زَيْدٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَلَّامٍ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ الْهَوْزَنِيُّ قَالَ لَقِيتُ بِلَالًا مُؤَذِّنَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِحَلَبَ فَقُلْتُ يَا بِلَالُ حَدِّثْنِي كَيْفَ كَانَتْ نَفَقَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا كَانَ لَهُ شَيْءٌ كُنْتُ أَنَا الَّذِي أَلِي ذَلِكَ مِنْهُ مُنْذُ بَعَثَهُ اللَّهُ إِلَى أَنْ تُوُفِّيَ وَكَانَ إِذَا أَتَاهُ الْإِنْسَانُ مُسْلِمًا فَرَآهُ عَارِيًا يَأْمُرُنِي فَأَنْطَلِقُ فَأَسْتَقْرِضُ فَأَشْتَرِي لَهُ الْبُرْدَةَ فَأَكْسُوهُ وَأُطْعِمُهُ حَتَّى اعْتَرَضَنِي رَجُلٌ مِنْ الْمُشْرِكِينَ فَقَالَ يَا بِلَالُ إِنَّ عِنْدِي سَعَةً فَلَا تَسْتَقْرِضْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا مِنِّي فَفَعَلْتُ فَلَمَّا أَنْ كَانَ ذَاتَ يَوْمٍ تَوَضَّأْتُ ثُمَّ قُمْتُ لِأُؤَذِّنَ بِالصَّلَاةِ فَإِذَا الْمُشْرِكُ قَدْ أَقْبَلَ فِي عِصَابَةٍ مِنْ التُّجَّارِ فَلَمَّا أَنْ رَآنِي قَالَ يَا حَبَشِيُّ قُلْتُ يَا لَبَّاهُ فَتَجَهَّمَنِي وَقَالَ لِي قَوْلًا غَلِيظًا وَقَالَ لِي أَتَدْرِي كَمْ بَيْنَكَ وَبَيْنَ الشَّهْرِ قَالَ قُلْتُ قَرِيبٌ قَالَ إِنَّمَا بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ أَرْبَعٌ فَآخُذُكَ بِالَّذِي عَلَيْكَ فَأَرُدُّكَ تَرْعَى الْغَنَمَ كَمَا كُنْتَ قَبْلَ ذَلِكَ فَأَخَذَ فِي نَفْسِي مَا يَأْخُذُ فِي أَنْفُسِ النَّاسِ حَتَّى إِذَا صَلَّيْتُ الْعَتَمَةَ رَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى أَهْلِهِ فَاسْتَأْذَنْتُ عَلَيْهِ فَأَذِنَ لِي فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي إِنَّ الْمُشْرِكَ الَّذِي كُنْتُ أَتَدَيَّنُ مِنْهُ قَالَ لِي كَذَا وَكَذَا وَلَيْسَ عِنْدَكَ مَا تَقْضِي عَنِّي وَلَا عِنْدِي وَهُوَ فَاضِحِي فَأْذَنْ لِي أَنْ آبَقَ إِلَى بَعْضِ هَؤُلَاءِ الْأَحْيَاءِ الَّذِينَ قَدْ أَسْلَمُوا حَتَّى يَرْزُقَ اللَّهُ رَسُولَهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا يَقْضِي عَنِّي فَخَرَجْتُ حَتَّى إِذَا أَتَيْتُ مَنْزِلِي فَجَعَلْتُ سَيْفِي وَجِرَابِي وَنَعْلِي وَمِجَنِّي عِنْدَ رَأْسِي حَتَّى إِذَا انْشَقَّ عَمُودُ الصُّبْحِ الْأَوَّلِ أَرَدْتُ أَنْ أَنْطَلِقَ فَإِذَا إِنْسَانٌ يَسْعَى يَدْعُو يَا بِلَالُ أَجِبْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَانْطَلَقْتُ حَتَّى أَتَيْتُهُ فَإِذَا أَرْبَعُ رَكَائِبَ مُنَاخَاتٌ عَلَيْهِنَّ أَحْمَالُهُنَّ فَاسْتَأْذَنْتُ فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبْشِرْ فَقَدْ جَاءَكَ اللَّهُ بِقَضَائِكَ ثُمَّ قَالَ أَلَمْ تَرَ الرَّكَائِبَ الْمُنَاخَاتِ الْأَرْبَعَ فَقُلْتُ بَلَى فَقَالَ إِنَّ لَكَ رِقَابَهُنَّ وَمَا عَلَيْهِنَّ فَإِنَّ عَلَيْهِنَّ كِسْوَةً وَطَعَامًا أَهْدَاهُنَّ إِلَيَّ عَظِيمُ فَدَكَ فَاقْبِضْهُنَّ وَاقْضِ دَيْنَكَ فَفَعَلْتُ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ ثُمَّ انْطَلَقْتُ إِلَى الْمَسْجِدِ فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاعِدٌ فِي الْمَسْجِدِ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَقَالَ مَا فَعَلَ مَا قِبَلَكَ قُلْتُ قَدْ قَضَى اللَّهُ كُلَّ شَيْءٍ كَانَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَبْقَ شَيْءٌ قَالَ أَفَضَلَ شَيْءٍ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ انْظُرْ أَنْ تُرِيحَنِي مِنْهُ فَإِنِّي لَسْتُ بِدَاخِلٍ عَلَى أَحَدٍ مِنْ أَهْلِي حَتَّى تُرِيحَنِي مِنْهُ فَلَمَّا صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَتَمَةَ دَعَانِي فَقَالَ مَا فَعَلَ الَّذِي قِبَلَكَ قَالَ قُلْتُ هُوَ مَعِي لَمْ يَأْتِنَا أَحَدٌ فَبَاتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ وَقَصَّ الْحَدِيثَ حَتَّى إِذَا صَلَّى الْعَتَمَةَ يَعْنِي مِنْ الْغَدِ دَعَانِي قَالَ مَا فَعَلَ الَّذِي قِبَلَكَ قَالَ قُلْتُ قَدْ أَرَاحَكَ اللَّهُ مِنْهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَكَبَّرَ وَحَمِدَ اللَّهَ شَفَقًا مِنْ أَنْ يُدْرِكَهُ الْمَوْتُ وَعِنْدَهُ ذَلِكَ ثُمَّ اتَّبَعْتُهُ حَتَّى إِذَا جَاءَ أَزْوَاجَهُ فَسَلَّمَ عَلَى امْرَأَةٍ امْرَأَةٍ حَتَّى أَتَى مَبِيتَهُ فَهَذَا الَّذِي سَأَلْتَنِي عَنْهُ حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بِمَعْنَى إِسْنَادِ أَبِي تَوْبَةَ وَحَدِيثِهِ قَالَ عِنْدَ قَوْلِهِ مَا يَقْضِي عَنِّي فَسَكَتَ عَنِّي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاغْتَمَزْتُهَا
Narrated Abdullah al-Hawzani: I met Bilal, the muadhdhin of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم at Aleppo, and said: Bilal, tell me, what was the financial position of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم? He said: He had nothing. It was I who managed it on his behalf since the day Allah made him Prophet of Allah صلی اللہ علیہ وسلم until he died. When a Muslim man came to him and he found him naked, he ordered me (to clothe him). I would go, borrow (some money), and purchase a cloak for him. I would then clothe him and feed him. A man from the polytheists met me and said: I am well off, Bilal. Do not borrow money from anyone except me. So I did accordingly. One day when I performed ablution and stood up to make call to prayer, the same polytheist came along with a body of merchants. When he saw me, he said: O Abyssinian. I said: I am at your service. He met me with unpleasant looks and said harsh words to me. He asked me: Do you know how many days remain in the completion of this month? I replied: The time is near. He said: Only four days remain in the completion of this month. I shall then take that which is due from you (i. e. loan), and then shall return you to tend the sheep as you did before. I began to think in my mind what people think in their minds (on such occasions). When I offered the night prayer, the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم returned to his family. I sought permission from him and he gave me permission. I said: Messenger of Allah, may my parents be sacrificed for you, the polytheist from whom I used to borrow money said to me such-and-such. Neither you nor I have anything to pay him for me, and he will disgrace me. So give me permission to run away to some of those tribes who have recently embraced Islam until Allah gives His Messenger صلی اللہ علیہ وسلم something with which he can pay (the debt) for me. So I came out and reached my house. I placed my sword, waterskin (or sheath), shoes and shield near my head. When dawn broke, I intended to be on my way. All of a sudden I saw a man running towards me and calling: Bilal, return to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم. So I went till I reached him. I found four mounts kneeling on the ground with loads on them. I sought permission. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم said to me: Be glad, Allah has made arrangements for the payment (of your debt). He then asked: Have you not seen the four mounts kneeling on the ground? I replied: Yes. He said: You may have these mounts and what they have on them. There are clothes and food on them, presented to me by the ruler of Fadak. Take them away and pay off your debt. I did so. He then mentioned the rest of the tradition. I then went to the mosque and found that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم was sitting there. I greeted him. He asked: What benefit did you have from your property? I replied: Allah Most High paid everything which was due from the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم. Nothing remains now. He asked: Did anything remain (from that property)? I said: Yes. He said: Look, if you can give me some comfort from it, for I shall not visit any member of my family until you give me some comfort from it. When the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم offered the night prayer, he called me and said: What is the position of that which you had with you (i. e. property)? I said: I still have it, no one came to me. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم passed the night in the mosque. He then narrated the rest of the tradition. Next day when he offered the night prayer, he called me and asked: What is the position of that which you had (i. e. the rest of the property)? I replied: Allah has given you comfort from it, Messenger of Allah. He said: Allah is Most Great, and praised Allah, fearing lest he should die while it was with him. I then followed him until he came to his wives and greeted each one of them and finally he came to his place where he had to pass the night. This is all for which you asked me.
جناب عبداللہ ہوزنی کہتے ہیں کہ میں نے حلب میں رسول اللہ ﷺ کے مؤذن سیدنا بلال ؓ سے ملاقات کی اور پوچھا : مجھے رسول اللہ ﷺ کے اخراجات کے بارے میں بتائیں کہ ان کی کیا کیفیت تھی ؟ انہوں نے کہا : آپ ﷺ کے پاس جو کچھ ہوتا وہ میرے سپرد ہوتا تھا ۔ رسول اللہ ﷺ کی بعثت سے لے کر وفات تک میں ہی اس کا متصرف رہا ۔ آپ ﷺ کا معمول تھا کہ جب کوئی مسلمان آدمی آپ کے پاس آتا اور آپ ﷺ اسے دیکھتے کہ اس کے پاس کپڑا نہیں ہے تو آپ ﷺ مجھے ارشاد فرماتے ‘ میں جاتا ‘ کہیں سے قرض لیتا اور اسے چادر لے کر اوڑھا دیتا اور کھانا کھلاتا حتی کہ مجھے مشرکوں میں سے ایک آدمی ملا اس نے کہا : بلال ! میرے پاس وسعت ہے ، پس جب قرض لینا ہو تو مجھ ہی سے لے لیا کرو ۔ چنانچہ میں نے ایسے ہی کیا ۔ سو ایک دن میں نے وضو کیا کہ نماز کے لیے اذان کہوں ‘ دیکھا کہ وہ مشرک اپنے کئی تاجر ساتھیوں کے ساتھ آ رہا ہے ۔ جونہی اس نے مجھے دیکھا تو بولا : او حبشی ! میں نے کہا : ارے حاضر ہوں اور وہ مجھے بڑے برے چہرے کے ساتھ ملا اور بڑی سخت باتیں کیں ۔ اس نے کہا : معلوم بھی ہے کہ مہینے میں کتنے دن باقی ہیں ؟ میں نے کہا : قریب ہی ہے ۔ اس نے کہا : صرف چار دن باقی ہیں ۔ پھر میں تمہیں اپنے مال کے بدلے پکڑ لے جاؤں گا اور بکریاں چرانے پر لگا دوں گا جیسے کہ تو پہلے چرایا کرتا تھا ‘ مجھے اس بہت غم ہوا جیسے کہ انسانوں کو ہوتا ہے حتیٰ کہ جب میں نے عشاء کی نماز پڑھ لی اور رسول اللہ ﷺ اپنے گھر والوں میں تشریف لے گئے ‘ تو میں نے ملاقات کے لیے اجازت طلب کی ‘ آپ ﷺ نے اجازت دی ‘ تو میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ! وہ مشرک جس سے میں قرض لیا کرتا تھا اس نے مجھے اس اس طرح کہا ہے ۔ اور ادائیگی کے لیے نہ آپ کے پاس کچھ ہے اور نہ میرے پاس ‘ اور وہ مجھے رسوا کرنے پر آمادہ ہے ۔ تو آپ ﷺ مجھے اجازت دیں کہ کسی مسلمان قبیلے والوں کے ہاں بھاگ جاؤں ‘ حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ اپنے رسول کو کچھ عنایت فر دے جس سے میرا قرضہ ادا ہو جائے ۔ چنانچہ میں آپ ﷺ کے ہاں سے نکل کر اپنے گھر آیا ۔ میں نے اپنی تلوار ‘ تھیلا ‘ جوتا اور ڈھال اپنے سر کے پاس رکھ لیے ۔ حتیٰ کہ جب پہلی فجر ( کاذب ) طلوع ہوئی تو میں نے نکل جانے کا ارادہ کیا ‘ پس اچانک ایک آدمی بھاگتا ہوا میرے پاس آیا ‘ اس نے کہا : بلال ! رسول اللہ ﷺ کے ہاں پہنچو ۔ میں چلا اور آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو گیا ۔ میں نے دیکھا کہ چار اونٹنیاں بیٹھی ہیں اور ان پر بوجھ لدے ہوئے ہیں ۔ میں نے اجازت طلب کی تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” خوش ہو جا ! اللہ تعالیٰ نے تیرے قرضے کی ادائیگی کا سامان بھیج دیا ہے ۔ “ پھر فرمایا ” کیا تو نے چار اونٹنیاں بیٹھی دیکھی ہیں ؟ “ میں نے کہا : ہاں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” یہ اونٹنیاں اور جو ان پر ہے وہ سب تیرا ہے ۔ ان پر کپڑے ہیں اور کھانے کا سامان بھی ہے ۔ یہ مجھے فدک کے سردار نے ہدیہ بھیجا ہے ۔ انہیں لے لے اور اپنا قرضہ ادا کر ۔ “ ( سیدنا بلال ؓ کہتے ہیں ) چنانچہ میں نے ایسے ہی کیا ، اور حدیث بیان کی ، پھر میں مسجد کی جانب چل پڑا ۔ رسول اللہ ﷺ بھی مسجد میں تشریف فر تھے ۔ میں نے سلام عرض کیا ۔ تو آپ ﷺ نے پوچھا ” اس مال کا کیا ہوا جو تجھے ملا ہے ؟ “ میں نے عرض کیا : اللہ نے اپنے رسول پر جو قرضہ تھا سب ادا کروا دیا ہے اور کچھ باقی نہیں رہا ۔ آپ ﷺ نے پوچھا ” کیا کوئی مال بچا بھی ہے ؟ “ میں نے کہا : جی ہاں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” دیکھو ! مجھے اس کی طرف سے راحت پہنچاؤ ‘ میں اس وقت تک اپنے کسی اہل کے پاس نہیں جاؤں گا جب تک تم مجھے اس کی طرف راحت نہیں دے دیتے ۔ “ ( تقسیم نہیں کر دیتے ۔ ) پس جب رسول اللہ ﷺ نے عشاء پڑھی تو مجھے بلایا اور پوچھا ” اس مال کا کیا ہوا جو تجھے حاصل ہوا ہے ؟ “ میں عرض کیا وہ میرے ہی پاس ہے ‘ ہمارے پاس کوئی ( ضرروت مند ) نہیں آیا ۔ تو رسول اللہ ﷺ نے رات مسجد میں گزاری ۔ اور پوری حدیث بیان کی ۔ حتیٰ کہ جب اگلے دن عشاء کی نماز پڑھ چکے تو مجھے بلایا اور پوچھا ” اس مال کا کیا بنا جو تجھے ملا ہے ؟ “ میں عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! اللہ نے آپ کو اس سے راحت عطا کر دی ہے ۔ ( ضرروت مند لے گئے ہیں ) تو آپ ﷺ نے اللہ اکبر کہا اور اللہ کی حمد و ثنا بیان کی ‘ آپ ﷺ کو اندیشہ تھا کہ کہیں اس حالت میں موت نہ آ جائے جب کہ وہ مال آپ ﷺ کے پاس موجود ہو ۔ پھر میں آپ ﷺ کے پیچھے پیچھے چلا حتیٰ کہ آپ ﷺ اپنی ازواج کے پاس گئے اور ہر ایک کو السلام علیکم کہا حتیٰ کہ اس گھر میں تشریف لے گئے جہاں آپ ﷺ نے رات گزارنی تھی ۔ تو یہ تھی وہ حالت ‘ جس کا تو نے مجھ سے سوال کیا ہے ۔
وضاحت: ۱؎ : شام کے ایک شہر کا نام ہے۔ ۲؎ : یہ کلمہ عربی میں جی، یا حاضر ہوں کی جگہ بولا جاتا ہے۔ ۳؎ : قرض واپسی کی مدت میں ابھی چار دن باقی تھے اس لئے اسے لڑنے جھگڑنے اور بولنے کا حق نہیں تھا، ادائیگی کا وقت گزر جانے کے بعد اسے بولنے اور جھگڑنے کا حق تھا۔ مگر تھا تو کافر مسلمانوں کا دشمن، قرض کا بہانہ کر کے لڑ پڑا۔