You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ مَهْدِيٍّ الْمِصِّيصِيُّ الْمَعْنَى قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو الْمَلِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ خَالِدٍ قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَهْدِيٍّ السَّلَمِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا سَبَقَتْ لَهُ مِنْ اللَّهِ مَنْزِلَةٌ لَمْ يَبْلُغْهَا بِعَمَلِهِ ابْتَلَاهُ اللَّهُ فِي جَسَدِهِ أَوْ فِي مَالِهِ أَوْ فِي وَلَدِهِ قَالَ أَبُو دَاوُد زَادَ ابْنُ نُفَيْلٍ ثُمَّ صَبَّرَهُ عَلَى ذَلِكَ ثُمَّ اتَّفَقَا حَتَّى يُبْلِغَهُ الْمَنْزِلَةَ الَّتِي سَبَقَتْ لَهُ مِنْ اللَّهِ تَعَالَى
Narrated Muhammad ibn Khalid as-Sulami: on his father's authority said his grandfather reported: He was a Companion of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم said: I heard the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم say: When Allah has previously decreed for a servant a rank which he has not attained by his action, He afflicts him in his body, or his property or his children. Abu Dawud said: Ibn Nufail added in his version: He then enables him to endure that. The agreed version goes: So that He may bring him to the rank previously decreed from him by Allah.
محمد بن خالد سے روایت ہے ‘ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ ابراہیم بن مھدی نے اس راوی ( محمد بن خالد ) کے متعلق کہا کہ یہ ” سلمی “ ہیں وہ اپنے والد سے ‘ وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں ‘ جنہیں رسول اللہ ﷺ کی صحبت کا شرف حاصل تھا ‘ کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ ﷺ فرماتے تھے ” بیشک بندے کے لیے جب اﷲ تعالیٰ کے ہاں کوئی مقام و مرتبہ مقدر ہو چکا ہو اور وہ اپنے اعمال کی بنا پر اس تک نہ پہنچ سکتا ہو ‘ تو اﷲ اسے اس کے اپنے جسم یا مال یا اولاد کی آزمائش میں ڈال دیتا ہے ۔ “ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ ابن نفیل نے یہ اضافہ بیان کیا ” اور پھر اﷲ تعالیٰ اسے صبر کی توفیق بھی دیتا ہے ۔ “ پھر دونوں راوی حدیث بیان کرنے میں متفق ہو جاتے ہیں ۔ “ حتیٰ کہ اسے اس مقام و مرتبہ تک پہنچا دیتا ہے جو اﷲ تعالیٰ کی طرف سے پہلے ہی سے اس کے لیے مقدر ہو چکا ہوتا ہے ۔ “
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: ۱۵۵۶۲)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۵/۲۷۲)