You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ عَنْ أَبِي يَحْيَى عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلَيْنِ اخْتَصَمَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الطَّالِبَ الْبَيِّنَةَ فَلَمْ تَكُنْ لَهُ بَيِّنَةٌ فَاسْتَحْلَفَ الْمَطْلُوبَ فَحَلَفَ بِاللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَلَى قَدْ فَعَلْتَ وَلَكِنْ قَدْ غُفِرَ لَكَ بِإِخْلَاصِ قَوْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ قَالَ أَبُو دَاوُد يُرَادُ مِنْ هَذَا الْحَدِيثِ أَنَّهُ لَمْ يَأْمُرْهُ بِالْكَفَّارَةِ
Narrated Abdullah ibn Abbas: Two men brought their dispute to the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم. The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم asked the plaintiff to produce evidence, but he had no evidence. So he asked the defendant to swear. He swore by Allah There is no god but He. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم said: Yes, you have done it, but you have been forgiven for the sincerity of the statement: There is no god but Allah. Abu Dawud said: This tradition means that he did not command him to make atonement
سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ دو شخص اپنا جھگڑا نبی کریم ﷺ کے پاس لے کر آئے ‘ تو نبی کریم ﷺ نے مدعی سے گواہ طلب کیے تو اس کے پاس گواہ نہیں تھے ۔ تب آپ ﷺ نے مدعا علیہ سے قسم طلب کی تو اس نے کہا : ” قسم ہے اللہ کی جس کے سوا کوئی معبود نہیں ! ( میں نے یہ کام نہیں کیا ہے جو مدعی کہتا ہے ۔ ) تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” کیوں نہیں ، تحقیق تو نے یہ کیا ہے ‘ لیکن اللہ نے تجھے اخلاص کے ساتھ «لا إله إلا الله» کہنے کی وجہ سے بخش دیا ہے ۔ “ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں اس سے مراد یہ ہے کہ آپ ﷺ نے اسے ( جھوٹی قسم کھانے پر ) کفارہ ادا کرنے کا حکم نہیں دیا ۔
وضاحت: ۱؎ : اس میں اس بات پر دلیل ہے کہ کبائر اخلاص کے ساتھ کلمۂ توحید پڑھنے پر معاف کر دیئے جاتے ہیں۔ ۲؎ : کیونکہ یہ ایسا گناہ ہے جسے کفارہ مٹا نہیں سکتا اس کا کفارہ صرف توبہ ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے «خمس ليس لهن كفارة: الشرك بالله وقتل النفس بغير حق وبهت مؤمن والفرار يوم الزحف ويمين صابرة يقتطع بها مالا بغير حق» ۔