You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ مِقْسَمٍ الثَّقَفِيُّ مِنْ أَهْلِ الطَّائِفِ قَالَ حَدَّثَتْنِي سَارَّةُ بِنْتُ مِقْسَمٍ الثَّقَفِيِّ أَنَّهَا سَمِعَتْ مَيْمُونَةَ بِنْتَ كَرْدَمٍ، قَالَتْ: خَرَجْتُ مَعَ أَبِي فِي حِجَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَسَمِعْتُ النَّاسَ يَقُولُونَ: رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَعَلْتُ أُبِدُّهُ بَصَرِي، فَدَنَا إِلَيْهِ أَبِي وَهُوَ عَلَى نَاقَةٍ لَهُ مَعَهُ دِرَّةٌ كَدِرَّةِ الْكُتَّابِ، فَسَمِعْتُ الْأَعْرَابَ وَالنَّاسَ يَقُولُونَ: الطَّبْطَبِيَّةَ، الطَّبْطَبِيَّةَ! فَدَنَا إِلَيْهِ أَبِي، فَأَخَذَ بِقَدَمِهِ، قَالَتْ: فَأَقَرَّ لَهُ، وَوَقَفَ فَاسْتَمَعَ مِنْهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنِّي نَذَرْتُ إِنْ وُلِدَ لِي وَلَدٌ ذَكَرٌ, أَنْ أَنْحَرَ عَلَى رَأْسِ بُوَانَةَ، فِي عَقَبَةٍ مِنَ الثَّنَايَا عِدَّةً مِنَ الْغَنَمِ -قَالَ: لَا أَعْلَمُ إِلَّا أَنَّهَا قَالَتْ: خَمْسِينَ؟-، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >هَلْ بِهَا مِنَ الْأَوْثَانِ شَيْءٌ؟<، قَالَ: لَا، قَال:َ >فَأَوْفِ بِمَا نَذَرْتَ بِهِ لِلَّهِ<. قَالَتْ: فَجَمَعَهَا، فَجَعَلَ يَذْبَحُهَا، فَانْفَلَتَتْ مِنْهَا شَاةٌ، فَطَلَبَهَا وَهُوَ يَقُولُ: اللَّهُمَّ أَوْفِ عَنِّي نَذْرِي، فَظَفِرَهَا فَذَبَحَهَا.
Narrated Maymunah, daughter of Kardam: I went out with my father to see the hajj performed by the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم. I saw the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم. I fixed my eyes on him. My father came near him while he was riding his she-camel. He had a whip like the whip of scribes. I heard the bedouin and the people say: The whip, the whip. My father came near him and held his foot. She said: He admitted his Prophethood and stood and listened to him. He said: Messenger of Allah, I have made a vow that if a son is born to me, I shall slaughter a number of sheep at the end of Buwanah in the dale of hill. The narrator said: I do not know (for certain) that she said: Fifty (sheep). The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم said: Does it contain any idol? He said: No. Then he said: Fulfil your vow that you have taken for Allah. He then gathered them (i. e. the sheep) and began to slaughter them. A sheep ran away from them. He searched for it saying: O Allah, fulfil my vow on my behalf. So he succeeded (in finding it) and slaughtered it.
سیدہ میمونہ بنت کردم ؓا کا بیان ہے کہ میں اپنے والد کے ساتھ حج کے لیے روانہ ہوئی جب کہ رسول اللہ ﷺ حج کے لیے تشریف لے گئے تھے ‘ تو میں نے رسول اللہ ﷺ کی زیارت کی ۔ میں نے لوگوں کو سنا ‘ کہتے تھے کہ یہ رسول اللہ ﷺ ہیں ۔ میں آپ ﷺ جو خوب نظر بھر کر دیکھتی رہی ۔ پھر میرے ابا ان کے قریب ہوئے جبکہ آپ ﷺ اپنی اونٹنی پر سوار تھے اور آپ ﷺ کے پاس ایک درہ تھا جیسے کہ مکتب کے معلم کے پاس ہوتا ہے ۔ میں نے بدویوں کو اور لوگوں کو سنا جو کہہ رہے تھے «الطبطبية ، الطبطبية» ( چلتے ہوئے پاؤں پڑنے کی آواز طب طب یا کوڑا مارنے کی آواز ) ۔ میرے ابا ، آپ ﷺ کے قریب ہوئے اور آپ ﷺ کے قدم پکڑ لیے اور آپ ﷺ کی رسالت کا اقرار کیا اور آپ ﷺ کے پاس کھڑے رہے اور آپ ﷺ کے ارشادات سنے اور کہا : اے اللہ کے رسول ! میں نے نذر مانی ہے کہ اگر میرے ہاں لڑکے کی ولادت ہوئی تو میں بوانہ کے سرے پر گھاٹی میں کئی بکریاں ذبح کروں گا ۔ راوی کہتا ہے غالباً اس ( میمونہ ) نے پچاس کہیں ۔ رسول اللہ ﷺ نے دریافت فرمایا ” کیا وہاں کوئی بت تھا ؟ ” کہا نہیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” جو تو نے اللہ کے لیے نذر مانی ہے اسے پورا کر ۔ “ چنانچہ میرے ابا نے بکریاں کو جمع کیا اور انہیں ذبح کرنے لگے تو ان میں سے ایک بکری بھاگ گئی تو وہ اسے ڈھونڈنے نکلے اور کہتے جاتے تھے : ” اے اللہ ! مجھ سے میری نذر پوری کرا دے ۔ “ چنانچہ انہوں نے اسے پا لیا اور پھر ذبح کر دیا ۔
تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث (۲۱۰۳)، (تحفة الأشراف: ۱۸۰۹۱)