You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ عَنْ عَمْرٍو يَعْنِي ابْنَ أَبِي عَمْرٍو عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا لَزِمَ غَرِيمًا لَهُ بِعَشَرَةِ دَنَانِيرَ فَقَالَ وَاللَّهِ لَا أُفَارِقُكَ حَتَّى تَقْضِيَنِي أَوْ تَأْتِيَنِي بِحَمِيلٍ فَتَحَمَّلَ بِهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَاهُ بِقَدْرِ مَا وَعَدَهُ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَيْنَ أَصَبْتَ هَذَا الذَّهَبَ قَالَ مِنْ مَعْدِنٍ قَالَ لَا حَاجَةَ لَنَا فِيهَا وَلَيْسَ فِيهَا خَيْرٌ فَقَضَاهَا عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
Narrated Abdullah ibn Abbas: A man seized his debtor who owed ten dinars to him. He said to him: I swear by Allah, I shall not leave you until you pay off (my debt) to me or bring a surety. The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم stood as a surety for him. He then brought as much (money) as he promised. The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم asked: From where did you acquire this gold? He replied: From a mine. He said: We have no need of it; there is no good in it. Then the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم paid (the debt) on his behalf.
سیدنا ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ ایک شخص اپنے مقروض کے ساتھ چمٹ گیا جس نے اس کے دس دینار دینے تھے ۔ اس نے کہا : اللہ کی قسم ! جب تک تو مجھے دے نہیں دیتا میں تجھے ہرگز نہیں چھوڑوں گا ، سوائے اس کے کہ تو کوئی ضامن یا کفیل لے آئے ۔ تو نبی کریم ﷺ نے وہ اپنے ذمے لے لیے ۔ پھر وہ آدمی حسب وعدہ مال لے کر آیا تو نبی کریم ﷺ نے اس سے دریافت فرمایا ” تمہیں یہ سونا کہاں سے مل گیا ہے ؟ “ اس نے کہا : ایک کان سے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” ہمیں اس کی ضرورت نہیں ( اور ) اس میں خیر نہیں ۔ “ پھر رسول اللہ ﷺ نے اس کی طرف سے قرض ادا فر دیا ۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الأحکام ۹ (۲۴۰۶)، (تحفة الأشراف: ۶۱۷۸)