You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
- حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ هُرَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ رَافِعٍ هُوَ ابْنُ خَدِيجٍ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ كَسْبِ الْأَمَةِ، حَتَّى يُعْلَمَ مِنْ أَيْنَ هُوَ؟!.
Narrated Rafi bin Khadij: The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم forbade earnings of a slave-girl unless it is known from where it came.
جناب رافع بن خدیج ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے لونڈی کی کمائی سے منع فرمایا ہے حتیٰ کہ جانا جائے کہ کہاں سے کمایا ہے ۔
وضاحت: ۱؎ : جب تک معلوم نہ ہو جائے کہ لونڈی نے کہاں سے کمایا ہے ، حلال طریقے سے یا حرام اس کی کمائی لینا صحیح نہیں ہے ، علماء کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لونڈیوں کی کمائی سے اس واسطے منع کیا ہے کہ لوگ ان پر محصول مقرر کرتے تھے ، اور وہ جہاں سے بھی ہوتا اسے لا کر اپنے مالک کو دیتی ، اگر کام نہ پاتیں تو زنا کی کمائی سے لا کر دیتیں اس واسطے ان کی کمائی سے اس وقت تک منع فرمایا جب تک کہ اس بات کی تحقیق نہ ہو جائے کہ اس کی کمائی حلال طریقے سے ہے ، بعض لوگوں کے نزدیک کمائی سے مراد زنا کاری کی کمائی ہے۔