You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >الْمُتَبَايِعَانِ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِالْخِيَارِ عَلَى صَاحِبِهِ، مَا لَمْ يَفْتَرِقَا، إِلَّا بَيْعَ الْخِيَارِ<.
Narrated Abdullah bin Umar: The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم as saying: Each one of the two parties in a business has an option (to annul it) against the other party so long as they have not separated, except in a conditional bargain.
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نےفرمایا خریدنے اوربیچنےوالوں میں دونوں کواختیار حاصل ہوتا ہے (کہ وہ اپنے سودے کومنسوخ کردیں)جب تک کہ جدانہ ہوجائیں ۔سوائے اس کے کہ سودا ہی اختیار کاہو۔(یعنی جدا ہونےکےبعدکی جتنی زیادہ یا کم مدت وہ آپس میں طے کر لیں اختیار قائم رہے گا)
وضاحت: ۱؎ : یعنی عقد کو فسخ کرنے سے پہلے مجلس عقد سے اگر بائع اور مشتری دونوں جسمانی طور پر جدا ہوگئے تو بیع لازم ہو جائے گی اس کے بعد ان دونوں میں سے کسی کو فسخ کا اختیار حاصل نہیں ہو گا۔ ۲؎ : یعنی خیار کی شرط کر لی ہو تو مجلس علیحدگی کے بعد بھی شروط کے مطابق خیار باقی رہے گا۔