You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
َدَّثَنَا هَنَّادٌ عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ، عَنْ زَكَرِيَّا عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: >لَبَنُ الدَّرِّ يُحْلَبُ بِنَفَقَتِهِ إِذَا كَانَ مَرْهُونًا، وَالظَّهْرُ يُرْكَبُ بِنَفَقَتِهِ إِذَا كَانَ مَرْهُونًا, وَعَلَى الَّذِي يَرْكَبُ وَيَحْلِبُ النَّفَقَةُ<. قَالَ أَبو دَاود: وَهُوَ عِنْدَنَا صَحِيحٌ.
Narrated Abu Hurairah: The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم as saying: The milk of milch camels may be drunk for payment when in pledge, and the animal may be ridden for payment when it is pledge; payment being made by the one who rides and the one who drinks. Abu Dawud said: In our opinion this is correct.
سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” دودھ والے جانور کا دودھ نکالا جائے گا جبکہ اسے رہن رکھا گیا ہو ، اس خرچ کے عوض جو اس پر ہوتا ہے ۔ اور سواری والے جانور پر سواری کی جائے گی جبکہ اسے رہن رکھا گیا ہو ، اس خرچ کے عوض جو اس پر ہوتا ہے ۔ جو شخص سواری کرتا ہے اور دودھ نکالتا ہے خرچ بھی اسی پر ہے ۔ “ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث ہمارے نزدیک صحیح ہے ۔ ( مزعومہ فقہی اصولوں کے برخلاف حدیث برحق ہے ) ۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الرھن ۴ (۲۵۱۱)، سنن الترمذی/البیوع ۳۱ (۱۲۵۴)، سنن ابن ماجہ/الرہون ۲ (۲۴۴۰)، (تحفة الأشراف: ۱۳۵۴۰)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۲/۲۲۸، ۴۷۲)