You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ أُخْبِرْتُ عَنْ عُثَيْمِ بْنِ كُلَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّهُ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ قَدْ أَسْلَمْتُ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلْقِ عَنْكَ شَعْرَ الْكُفْرِ يَقُولُ احْلِقْ قَالَ و أَخْبَرَنِي آخَرُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِآخَرَ مَعَهُ أَلْقِ عَنْكَ شَعْرَ الْكُفْرِ وَاخْتَتِنْ
Uthaim bin Kulaib reported from his father (Kuthair) on the authority of his grandfather (Kulaib) that he came to the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم: I have embraced Islam. The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم said to him: Remove from yourself the hair that grew during of unbelief, saying shave them . He further says that another person (other than the grandfather of 'Uthaim) reported to him that the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم said to another person who accompanied him: Remove from yourself the hair that grew during the period of unbelief and get yourself circumcised.
جناب ابن جریج کہتے ہیں کہ مجھے عثیم بن کلیب سے خبر دی گئی وہ اپنے والد سے وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور کہا کہ میں نے اسلام قبول کر لیا ہے آپ ﷺ نے فرمایا ” اپنے کفر والے بال اتار دو ۔ “ یعنی سر منڈاؤ ۔ اور ( کلیب کہتے ہیں کہ ) مجھے ایک دوسرے صحابی نے خبر دی کہ نبی کریم ﷺ نے ایک دوسرے شخص سے فرمایا جو ان کے ساتھ تھا ” اپنے کفر کے بال دور کرو اور ختنہ کراؤ ۔ “
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: ۱۱۱۶۸، ۱۵۶۶۶)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۳/۴۱۵) (حسن) ( اس کی سند میں ضعف ہے: ابن جریج اور عثیم کے درمیان ایک راوی مجہول ہے، نیز خود عثیم اور ان کے والد کثیر بن کلیب بھی مجہول ہیں، اس کو تقویت قتادہ اور ابو ہشام کی حدیث سے ہے جو طبرانی میں ہے ۱۹؍۱۴) (صحیح ابی داود: ۳۸۳)۔