You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، حَدَّثَنِي عُقْبَةُ بْنُ الْحَارِثِ، وَحَدَّثَنِيهِ صَاحِبٌ لِي عَنْهُ وَأَنَا لِحَدِيثِ صَاحِبِي أَحْفَظُ قَالَ: تَزَوَّجْتُ أُمَّ يَحْيَى بِنْتَ أَبِي إِهَابٍ، فَدَخَلَتْ عَلَيْنَا امْرَأَةٌ سَوْدَاءُ، فَزَعَمَتْ أَنَّهَا أَرْضَعَتْنَا جَمِيعًا، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ! فَأَعْرَضَ عَنِّي، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنَّهَا لَكَاذِبَةٌ! قَالَ: >وَمَا يُدْرِيكَ؟! وَقَدْ قَالَتْ مَا قَالَتْ! دَعْهَا عَنْكَ<.
Uqbah bin al-Harith said: I married Umm Yahya daughter of Abu Ihab. A black woman entered upon us. She said that she had suckled both of us. So I came to the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم, and amentioned it to him. He turned away from me. I said (to him): Messenger of Allah! she is a liar. He said: What do you know? She has said what she has said. Separate yourself from her (wife).
جناب ابن ابی ملیکہ کہتے ہیں کہ مجھے سیدنا عقبہ بن حارث ؓ نے بیان کیا ۔ اور مجھے یہ روایت میرے ایک اور ساتھی نے بھی عقبہ سے بیان کی اور اپنے ساتھی کی روایت مجھے زیادہ یاد ہے ۔ کہا کہ میں نے ام یحیی بنت ابی اہاب سے شادی کی ۔ تو ہمارے پاس ایک کالی عورت آئی اور اس نے کہا کہ میں نے ان دونوں کو دودھ پلایا ہے ۔ تو میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ ﷺ سے یہ واقعہ بیان کیا ۔ تو آپ ﷺ نے مجھ سے منہ پھیر لیا ۔ میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! بیشک وہ جھوٹی ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” تجھے کیا خبر ؟ حالانکہ اس نے جو کہنا تھا کہہ دیا ہے ۔ اس عورت ( اپنی بیوی ) کو چھوڑ دے ۔ “
وضاحت: ۱؎ : اس حدیث سے معلوم ہوا کہ رضاعت کے ثبوت کے لیے ایک مرضعہ (دودھ پلانے والی) کی گواہی کافی ہے۔