You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَارِسٍ أَنَّ الْحَكَمَ بْنَ نَافِعٍ حَدَّثَهُمْ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ، أَنَّ عَمَّهُ حَدَّثَهُ- وَهُوَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ابْتَاعَ فَرَسًا مِنْ أَعْرَابِيٍّ، فَاسْتَتْبَعَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيَقْضِيَهُ ثَمَنَ فَرَسِهِ، فَأَسْرَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَشْيَ، وَأَبْطَأَ الْأَعْرَابِيُّ، فَطَفِقَ رِجَالٌ يَعْتَرِضُونَ الْأَعْرَابِيَّ فَيُسَاوِمُونَهُ بِالْفَرَسِ، وَلَا يَشْعُرُونَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ابْتَاعَهُ، فَنَادَى الْأَعْرَابِيُّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: >إِنْ كُنْتَ مُبْتَاعًا هَذَا الْفَرَسِ، وَإِلَّا بِعْتُهُ، فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ سَمِعَ نِدَاءَ الْأَعْرَابِيِّ، فَقَالَ: >أَوْ لَيْسَ قَدِ ابْتَعْتُهُ مِنْكَ؟<، فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ: لَا وَاللَّهِ، مَا بِعْتُكَهُ! فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >بَلَى قَدِ ابْتَعْتُهُ مِنْكَ<، فَطَفِقَ الْأَعْرَابِيُّ يَقُولُ: هَلُمَّ شَهِيدًا! فَقَالَ خُزَيْمَةُ بْنُ ثَابِتٍ: أَنَا أَشْهَدُ أَنَّكَ قَدْ بَايَعْتَهُ فَأَقْبَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى خُزَيْمَةَ، فَقَالَ: >بِمَ تَشْهَدُ؟<. فَقَالَ: بِتَصْدِيقِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ! فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهَادَةَ خُزَيْمَةَ بِشَهَادَةِ رَجُلَيْنِ.
Narrated Uncle of Umarah ibn Khuzaymah: The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم bought a horse from a Bedouin. The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم took him with him to pay him the price of his horse. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم walked quickly and the Bedouin walked slowly. The people stopped the Bedouin and began to bargain with him for the horse as and they did not know that the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم had bought it. The Bedouin called the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم saying: If you want this horse, (then buy it), otherwise I shall sell it. The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم stopped when he heard the call of the Bedouin, and said: Have I not bought it from you? The Bedouin said: I swear by Allah, I have not sold it to you. The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم said: Yes, I have bought it from you. The Bedouin began to say: Bring a witness. Khuzaymah ibn Thabit then said: I bear witness that you have bought it. The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم turned to Khuzaymah and said: On what (grounds) do you bear witness? He said: By considering you trustworthy, Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم! The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم made the witness of Khuzaymah equivalent to the witness of two people.
جناب عمارہ بن خزیمہ سے روایت ہے کہ ان کے چچا نے بیان کیا جو نبی کریم ﷺ کے صحابہ میں سے تھے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک بدوی سے گھوڑا خریدا ۔ اور بدوی سے کہا کہ میرے ساتھ آؤ تاکہ تمہارے گھوڑے کی قیمت ادا کر دوں ۔ رسول اللہ ﷺ جلدی جلدی چلے جبکہ اعرابی آہستہ آہستہ چلا ۔ تو لوگ اس بدوی کے سامنے آئے اور گھوڑے کا سودا کرنے گلے ۔ انہیں علم نہیں تھا کہ نبی کریم ﷺ نے اسے خرید لیا ہے ۔ تو اس بدوی نے رسول اللہ ﷺ کو پکارا اور کہا : اگر گھوڑا خریدنا ہے تو خرید لو ورنہ میں اسے فروخت کر دوں گا ۔ نبی کریم ﷺ اس کی آواز سن کر رک گئے اور فرمایا ” کیا میں نے اسے تم سے خرید نہیں لیا ؟ “ بدوی نے کہا : نہیں قسم اللہ کی ! میں نے تو اسے تم کو نہیں بیچا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” کیوں نہیں ‘ میں نے تم سے خرید لیا ہے ۔ “ بدوی کہنے لگا چلو گواہ لاؤ ۔ تو سیدنا خزیمہ بن ثابت ؓ بولے : میں گواہی دیتا ہوں کہ تو نے یہ بیچ دیا ہے ۔ نبی کریم ﷺ خزیمہ کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا ” تم کس طرح گواہی دیتے ہے ؟ “ انہوں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! آپ کی تصدیق کی بنا پر ( یعنی آپ اللہ کے رسول ہیں جھوٹ نہیں بول سکتے اور آپ ہمیں وہ کچھ بتاتے ہیں جو ہم ملاحظہ نہیں کرتے لیکن اس کے باوجود ہم وہ سب کچھ تسلیم کرتے ہیں تو یہ کیوں نہیں تسلیم کر سکتے ۔ ) چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا خزیمہ ؓ کی گواہی کو دو آدمیوں کی گواہی کے برابر قرار دے دیا ۔
تخریج دارالدعوہ: سنن النسائی/البیوع ۷۹ (۴۶۵۱)، (تحفة الأشراف: ۱۵۶۴۶)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۵/۲۱۵)