You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ ثَابِتٍ الْمَرْوَزِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي نَمْلَةَ الْأَنْصَارِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ بَيْنَمَا هُوَ جَالِسٌ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَعِنْدَهُ رَجُلٌ مِنَ الْيَهُودِ، مُرَّ بِجَنَازَةٍ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ! هَلْ تَتَكَلَّمُ هَذِهِ الْجَنَازَةُ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >اللَّهُ أَعْلَمُ<، فَقَالَ الْيَهُودِيُّ: إِنَّهَا تَتَكَلَّمُ! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >مَا حَدَّثَكُمْ أَهْلُ الْكِتَابِ فَلَا تُصَدِّقُوهُمْ وَلَا تُكَذِّبُوهُمْ، وَقُولُوا: آمَنَّا بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ، فَإِنْ كَانَ بَاطِلًا, لَمْ تُصَدِّقُوهُ، وَإِنْ كَانَ حَقًّا, لَمْ تُكَذِّبُوهُ<.
Narrated Abu Namlah al-Ansari: When he was sitting with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم and a Jew was also with him, a funeral passed by him. He (the Jew) asked (Him): Muhammad, does this funeral speak? The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم said: Allah has more knowledge. The Jew said: It speaks. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم said: Whatever the people of the Book tell you, do not verify them, nor falsify them, but say: We believe in Allah and His Messenger. If it is false, do not confirm it, and if it is right, do not falsify it.
جناب ابن ابی نملہ اپنے والد ( ابونملہ عمار بن معاذ ؓ ) سے روایت کرتے ہیں کہ ایک دفعہ وہ رسول اللہ ﷺ کے ہاں بیٹھے ہوئے تھے اور ایک یہودی بھی آپ ﷺ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ ایک جنازہ گزرا ۔ اس نے پوچھا : اے محمد ! کیا یہ ( میت ) بولتی ہے ؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” اللہ ہی بہتر جانتا ہے ۔ “ یہودی نے کہا : یہ بولتی ہے ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” اہل کتاب جو تمہیں بیان کریں تم اس کی تصدیق کرو نہ تکذیب ۔ بلکہ یوں کہو : ہم اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے ۔ اگر ان کی بات غلط ہوئی تو تم نے ( گویا ) اس کی تصدیق نہیں کی اور اگر سچ ہوئی تو اسے جھٹلایا نہیں ہو گا ۔ “
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ، أبوداود، (تحفة الأشراف: ۱۲۱۷۷)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۴/۱۳۶)