You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا أبُو هِلَالٍ حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ هِلَالٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ أَكَلْتُ ثُومًا فَأَتَيْتُ مُصَلَّى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ سُبِقْتُ بِرَكْعَةٍ فَلَمَّا دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ وَجَدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رِيحَ الثُّومِ فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاتَهُ قَالَ مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ فَلَا يَقْرَبَنَّا حَتَّى يَذْهَبَ رِيحُهَا أَوْ رِيحُهُ فَلَمَّا قُضِيَتْ الصَّلَاةُ جِئْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَاللَّهِ لَتُعْطِيَنِّي يَدَكَ قَالَ فَأَدْخَلْتُ يَدَهُ فِي كُمِّ قَمِيصِي إِلَى صَدْرِي فَإِذَا أَنَا مَعْصُوبُ الصَّدْرِ قَالَ إِنَّ لَكَ عُذْرًا
Narrated Al-Mughirah ibn Shubah: I ate garlic and came to the place where the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم was praying; one rak'ah of prayer had been performed when I joined. When I entered the mosque, the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم noticed the odour of garlic. When the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم finished his prayer, he said: He who eats from this plant should not come near us until its odour has gone away. When I finished the prayer, I came to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم and said: Messenger of Allah, do give me your hand. Then I put his hand in the sleeve of my shirt, carrying it to my chest to show that my chest was fastened with a belt. He said: You have a (valid) excuse.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ایک دن لہسن کھایا پھر مسجد نبوی میں حاضر ہوا ۔ میری ایک رکعت فوت ہو گئی تھی ۔ جب میں مسجد میں داخل ہوا تو رسول اللہ ﷺ نے لہسن کی بو محسوس فرمائی ۔ جب رسول اللہ ﷺ نے نماز مکمل کی تو فرمایا ” جو شخص یہ سبزی کھائے وہ ہرگز ہمارے قریب نہ آئے حتیٰ کہ اس کی بو زائل ہو جائے “ ۔ پھر جب میں نے اپنی نماز پوری کی تو میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! اللہ کی قسم ! آپ مجھے اپنا ہاتھ ضرور پکڑائیں گے ۔ چنانچہ میں نے آپ ﷺ کا دست مبارک لے کر اپنی قمیص کی آستین میں سے لے جا کر اپنے سینے پر رکھا تو اس وقت میرا سینہ بندھا ہوا تھا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” بیشک تم معذور ہو ۔ “
وضاحت: ۱؎ : یعنی بھوک کی شدت کی وجہ سے انہوں نے پیٹ پر پتھر باندھ لیا تھا جس کا بندھن سینے تک تھا، اور انہیں کھانے کے لئے لہسن کے سوا کچھ نہیں ملا تھا جسے کھا کر وہ مسجد آئے تھے۔