You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَقَ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثَوْبٍ دُونٍ فَقَالَ أَلَكَ مَالٌ قَالَ نَعَمْ قَالَ مِنْ أَيِّ الْمَالِ قَالَ قَدْ آتَانِي اللَّهُ مِنْ الْإِبِلِ وَالْغَنَمِ وَالْخَيْلِ وَالرَّقِيقِ قَالَ فَإِذَا آتَاكَ اللَّهُ مَالًا فَلْيُرَ أَثَرُ نِعْمَةِ اللَّهِ عَلَيْكَ وَكَرَامَتِهِ
Abu al-Ahwas quoted his father saying: I came to the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم wearing a poor garment and he said (to me): Have you any property? He replied: Yes. He asked: What kind is it? He said: Allah has given me camels. Sheep, horses and slaves. He then said: When Allah gives you property, let the mark of Allah's favour and honour to you be seen.
جناب ابوالاحوص ( عوف ) اپنے والد ( مالک بن نضلہ ؓ ) سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے گھٹیا کپڑے پہنے ہوئے تھے ۔ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا ” کیا تمہارے پاس مال ہے ؟ “ میں نے کہا : ہاں ۔ آپ ﷺ نے پوچھا کس قسم کا ؟ میں نے عرض کیا کہ اللہ نے مجھے اونٹ ‘ بکریاں ‘ گھوڑے اور غلام ہر طرح کا مال عنایت فرمایا ہوا ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” جب اللہ نے تمہیں مال دیا ہے تو اس کی نعمت اور احسان کا اثر تجھ پر نظر آنا چاہیئے ۔ “
تخریج دارالدعوہ: سنن النسائی/الزینة ۵۲ (۵۲۲۵)، الزینة من المجتبی ۲۸ (۵۲۹۶)، (تحفة الأشراف: ۱۱۲۰۳)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۳/ ۴۷۳، ۴/۱۳۷)