You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ أَبِي حَكِيمٍ قَالَ سَمِعْتُ الزِّبْرِقَانَ يُحَدِّثُ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الظُّهْرَ بِالْهَاجِرَةِ وَلَمْ يَكُنْ يُصَلِّي صَلَاةً أَشَدَّ عَلَى أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهَا فَنَزَلَتْ حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَى وَقَالَ إِنَّ قَبْلَهَا صَلَاتَيْنِ وَبَعْدَهَا صَلَاتَيْنِ
Zaid bin Thabit said: The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم used to offer the Zuhr prayer in midday heat; and no prayer was harder on the Companions of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم that this one. Hence the revelation came down: Be guardians of your prayers, and of the midmost prayer (2: 238). He (the narrator) said: There are two prayers before it and two prayers after it.
جناب عروہ بن زبیر ؓ سے روایت ہے ، وہ سیدنا زید بن ثابت ؓ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ظہر کی نماز دوپہر کے وقت میں پڑھا کرتے تھے اور اصحاب رسول کے لیے اس نماز سے بڑھ کر اور کوئی نماز سخت نہ ہوتی تھی ۔ چنانچہ یہ آیت نازل ہوئی «حافظوا على الصلوات والصلاة الوسطى» ” نمازوں کی پابندی کرو اور درمیانی نماز کی ۔ “ ( زید بن ثابت نے ) کہا : اس سے پہلے دو نمازیں ہیں ( یعنی عشاء اور فجر ، رات کی ) اور اس کے بعد بھی دو نمازیں ہیں ( یعنی عصر اور مغرب ، دن کی ) ۔
وضاحت: ۱؎ : نماز وسطی سے مراد کون سی نماز ہے اس سلسلے میں مختلف حدیثیں وارد ہیں، زیادہ صحیح قول یہ ہے کہ اس سے عصر مراد ہے ، اکثر علماء کا رجحان اسی جانب ہے، واللہ اعلم بالصواب۔