You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا ابْنُ نُفَيْلٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ عَبَّادٍ، عَنْ أَبِيهِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: قَدِمَتْ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِلْيَةٌ مِنْ عِنْدِ النَّجَاشِيِّ أَهْدَاهَا لَهُ، فِيهَا خَاتَمٌ مِنْ ذَهَبٍ، فِيهِ فَصٌّ حَبَشِيٌّ قَالَتْ فَأَخَذَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعُودٍ مُعْرِضًا عَنْهُ، أَوْ بِبَعْضِ أَصَابِعِهِ، ثُمَّ دَعَا أُمَامَةَ ابْنَةَ أَبِي الْعَاصِ ابْنَةَ ابْنَتِهِ زَيْنَبَ، فَقَالَ: تَحَلَّيْ بِهَذَا يَا بُنَيَّةُ.
Narrated Aishah, Ummul Muminin: The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم got some ornaments presented by Negus as a gift to him. They contained a gold ring with an Abyssinian stone. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم turning his attention from it took it by means of a stick or his finger, then called Umamah, daughter of Abul As and daughter of his daughter Zaynab, and said: Wear it, my dear daughter.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ کے پاس نجاشی کے ہاں سے کچھ زیورات آئے جو اس نے آپ ﷺ کو ہدیہ کیے تھے ۔ ان میں سونے کی ایک انگوٹھی بھی تھی جس کا نگینہ حبشی انداز کا تھا ۔ وہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اسے لکڑی سے تھا اور آپ ﷺ اس سے اعراض کرنے والے تھے ۔ یا آپ ﷺ نے اسے اپنی انگلیوں سے پکڑا پھر ( اپنی نواسی ) زینب کی بیٹی امامہ دختر ابی العاص کو بلایا اور فرمایا بیٹا ! ” یہ تم پہن لو ۔ “
تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/اللباس۴۰ (۳۶۴۴)، (تحفة الأشراف: ۱۶۱۷۸)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۶/۱۰۱، ۱۱۹)